الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

امیر حزب التحریر اور دیوانِ مظالم کے چیئرمین کی جانب سے ڈاکٹر عبد الحليم محمد الرمحی (ابو عماد) کی وفات پر دلی افسوس و تعزیت

 

بسم الله الرحمن الرحيم

﴿وَمَن يُطِعِ اللّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقًا﴾

 

"اور جو کوئي اللہ اور رسول ﷺ کي اطاعت کرے تو يہي لوگ (روزِ قيامت) ان (ہستيوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمايا ہے جو کہ انبياء، صديقين، شہداءاور صالحين ہيں، اور يہ بہت بہترین ساتھي ہيں" [سوره النساء 4:69]

 

امیر حزب التحریر اور چیئرمین دیوانِ مظالم اللہ کی مرضی اور قضاء پر کامل ایمان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں؛

 

ڈاکٹر عبد الحليم محمد الرمحی (ابو عماد) 84 برس کے تھے جب وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔  الله سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت سے وہ دیوان کے نمایاں اور نیک ترین اشخاص میں سے ایک تھے۔  وہ اتوار کی رات 11 رمضان المبارک 1444 ہجری، بمطابق 2 اپریل 2023ء کو اس ارض فانی سے نہ ختم ہونے والی دنیا کی طرف رخصت ہو گئے۔

 

وہ، رحمۃ اللہ علیہ، حق پر ثابت قدم رہے، ان کا ایمان غیر متزلزل رہا اور انھوں نے کبھی کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ الله سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کی خاطر حق پر ڈٹے رہے۔  ہم الله سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے کسی کی تعریف نہیں کرتے۔  دیوان میں آئے کسی بھی کیس کی گہرائی میں تفتیش کرنے کا ان کا وسیع تجربہ تھا۔  وہ اور ان کے بھائی کسی بھی کیس کی جڑ تک پہنچ جاتے اور حق اور انصاف کے ساتھ فیصلہ صادر کرتے۔  ان کی آنکھیں ہر وقت وسیع و عریض جنت کی طرف مرکوز رہتیں، جو الله کے نیک بندوں کے لئے بنائی گئی ہے۔

 

آنکھیں آنسوؤں بہاتی ہیں اور دل غم سے غمگین ہیں، پر ہم زبان سے صرف وہی کہیں گے جو الله سبحانہ و تعالیٰ کو راضی کرے۔  اے میرے پیارے بھائی، میں آپ کی وفات پر غمگین ہوں۔

 

ہم پارٹی میں، بشمول قیادت و شباب، اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ہمارے لئے اور ان کے معزز خاندان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں جیسا کہ الله سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

"وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو الله کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں " [سوره البقرہ 2:156]

 

میرے بھائی، الله سبحانہ و تعالیٰ آپ پر رحم کرے اور آپ کو جنت کے باغات میں جگہ دے۔

 

﴿فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ﴾

"عزت کے مقام میں قادر مطلق بادشاہ کے حضور" [سوره القمر 54:55]

 

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

"ہم تو الله کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔"

 

آپ کا بھائی،                   

عطاء بن خلیل ابو الرشتہ

امیر حزب التحریر

 

11 رمضان المبارک 1444ھ

2 اپریل 2023ء

Last modified onپیر, 10 اپریل 2023 02:41

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک