الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر کے امیراور ممتاز عالم دین، عطاء بن خلیل ابو الرشتہ کی جانب سے رمضان المبارک، 1444 ہجری ، بمطابق 2023 عیسوی ، کے مبارک موقع  پر اپنے پیج کے قارئین کو مبارکباد!

 

بہترین امت کےنام، جو بنی نوع انسان کے لیے اٹھائی گئی ہے، وہ امت اسلامیہ جسے اللہ نے اپنی اطاعت سے نوازا ہے،

 

معزز داعیوں کے نام جنہیں ان کے کاروبار اور تجارت اللہ کی یاد سے غافل نہیں کرتے،

 

اس پیج کے معزز قارئین کے لیے جو خیر کے حصول کیلئے وزٹ کرتے ہیں اور اسے اپنے ساتھ رکھتے ہیں،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 

تمام تعریفیں اللہ  کے لیے، اور درود و سلام ہو رسول اللہ ﷺپر، آپﷺ کی آل پر، آپﷺ کے صحابہ کرام ؓ پر، اور ان لوگوں پر جنہوں نے آپ ﷺ کی پیروی کی۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَصُمۡهُؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِيۡضًا اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنۡ اَيَّامٍ اُخَرَؕ يُرِيۡدُ اللّٰهُ بِکُمُ الۡيُسۡرَ وَلَا يُرِيۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَوَلِتُکۡمِلُوۡا الۡعِدَّةَ وَلِتُکَبِّرُوۡا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ وَلَعَلَّکُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ

" رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن  نازل ہوا، جو لوگوں کیلئے رہنمائی ہے اورجس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں، اورجو حق و باطل کوالگ الگ کرنے والا ہے۔ تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو، اسے چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے، اور جو بیمار ہو، یا سفر میں ہو، تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اوریہ آسانی کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو ، اور اس احسان کے بدلے کہ اللہ نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو۔"(البقرۃ، 2:185)۔

 

بخاری میں ابوہریرہؓ نے ابو سلمہ ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَاناً وَاحْتِسَاباً غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه

"جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔"

 

یہ عبادت و مغفرت اور ہدایت اور معیار کی تصدیق کا مہینہ ہے۔

 

اسی طرح یہ جہاد اور کھلی فتح کا مہینہ ہے، جس میں بدر کی عظیم جنگ ہوئی ، اور مکہ مکرمہ کی فتح، جو سب سے بڑی فتح ہے، اور جو مسلمانوں کی فوجوں کے اس مقصد کا نقطہ آغاز تھا کہ وہ دنیا کے لوگوں کو اسلام کےخیر سے مستفید کرنے کے لیے اسلام کا جھنڈا اٹھائیں اوردنیا کے کونے کونےتک جائیں۔۔۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ بابرکت مہینہ مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کا آغاز ہو تاکہ خلافت راشدہ دوبارہ لوٹ آئے۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ انہوں نے فرمایا،

 

وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا

"تم میں سے اُن لوگوں سے اللہ نے وعدہ فرما یا ہے جو ایمان لائے۔"(النور، 24:55)۔

 

اور رسول اللہﷺ کی بشارت ہے۔ پھر اسلام اور مسلمانوں کو عزت ملے گی اور کفر اور کفار ذلیل ہونگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللهِ

"اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے ، اللہ کی مدد سے۔"(الروم،5-4)

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 

آپ کا بھائی عطاء بن خلیل ابو الرشتہ

پہلی رمضان المبارک 1444ھ

بمطابق 23مارچ 2023 عیسوی

Last modified onہفتہ, 25 مارچ 2023 07:41

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک