السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

وہ فوجی کمانڈر جس کی آج اُمت کو ضرورت ہے


مصعب عمیر، پاکستان

 

اسلام میں فوج کی قیادت کرنا ایک طرح سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی بندگی کرنا ہے۔ اگر اس قیادت کو اللہ تعالیٰ کی بندگی کے طور پر نہ لیا  جائے تو یہ گناہ اور ذلت کا سبب بن جاتا ہے۔ اور اگر اس قیادت کو صرف اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے طور پر لیا جائے تو یہ اجرِعظیم کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام اور اُمتِ مسلمہ کے لئے زبردست حمایت کا باعث بنتا ہے۔

 

اسلام کے ہردورمیں ، فوجی قیادت کی بنیاد ، جہاد کرنا ہی رہا ہے۔  جہاد اسلامی ریاست کی سرحدوں کے اندر ہی مسلم سرزمینوں کی حفاظت تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ اسلامی ریاست کی سرحدیں مسلسل پھیلتی رہتی ہیں ۔ تمام انسانیت کی طرف اسلامی دعوت پہنچانے کی ذمہ داری اسلامی ریاست  ہی اُٹھاتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے جزیرۂ عرب کے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ روم و فارس کے حکمرانوں کو بھی اسلام کی دعوت دی۔ آپﷺ اسلام کی دعوت کا پیغام پہنچانے کے لئے وفود بھجواتے۔ آپﷺظالم حکمرانوں کا خاتمہ کرنے کے لئے فوجی قائدین بھجواتے اور عملی طور پر اسلام کا نفاذ کرتے تھے۔

 

خلافت نے بھی اسی طرح صدیوں تک سُنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کی۔ حتیٰ کہ جابر حکمران بھی اسلامی افواج کا سامنا کرنے سے لرزتے تھے۔ اور خلافت تین برِّاعظموں پرمحیط ریاست تک پھیل گئی اور یوں تقریباً تمام دنیا  کا ورلڈ آرڈر اسلام سے تشکیل پانے لگا۔ اسلام کے عملی نفاذ کی برکتیں دیکھ کر لاکھوں لوگ حلقۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔ مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والی اسلامی امت کاوجود ہی اسلامی دعوت ، جہاد اور خلافت کے پھیلاؤ کا واضح ثبوت ہے۔

 

آج خلافت کے انہدام کے بعد سے فوجی کمانڈ کا تعین مغربی استعماری نظام سے ہوتا ہے ۔ اتنی وسیع و عریض اسلامی اُمت وریاست ایک واحد خلافت میں متحد ہونے کی بجائے قومی ریاستوں میں بٹ چُکی ہے۔ اسلام کی وحدانیت تلے ایک متحد قوت بننے کی بجائے ، مسلمان قومی سرحدوں کے معمولی تنازعات پر ایک دوسرے کو قتل کرنے کے دَرپے ہیں ۔ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن، ہمارے حکمرانوں اور فوجی قائدین کے ساتھ الحاق کرکے انہیں احکامات دیتے ہیں اور اُن سے اپنے مطالبات منواتے ہیں۔

 

آج کے ہمارے دور میں اسلام کے نفاذ کے لئے فوجی حمایت مہیا کرنا نہ صرف فوجی قائدین پرلازم ہے بلکہ یہ وقت کی اشدترین ضرورت بھی ہے۔ رسول اللہ ﷺ اس وقت کے فوجی قائدین سے نصرۃ (مادی مدد) کے حصول کے لئے انتہائی سرگرم تھے۔ یہ انصار کے فوجی قائدین ہی تھے جنہوں نے اسلام کی حمایت کے لئے نصرۃ فراہم کرکے اس دنیا میں اعزاز  اور آخرت میں عظیم درجات حاصل کیے۔ طویل مُدت سے مصائب جھیلتی اُمت، اب مُسلح افواج میں اپنے بیٹوں کی راہ تکتی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور دوبارہ اسلام کے حق میں تاریخ کا پانسہ پلٹ دیں۔

 

Last modified onپیر, 09 جنوری 2023 06:12

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک