الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

امریکی راج ختم کرو ایمبیسی، اڈے بند کرو کے شہریوں کی جانب سے لاھور، کراچی و اسلام آباد میں زبردست ریلیاں

بسم الله الرحمن الرحيم

 

تیونس اور مصر کے عوام کے مسلمانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے عوام بھی امریکی ایجنٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان میں امریکی راج کو ختم کرنے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں۔امت نے یہ ریلیاں حزب التحریرکے اراکین کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی ریلیاں نکالتے ہوئے نوجوانوں اور پروفیشنلز سمیت عوام کی کثیر تعدادنے پاکستان میں امریکی ایمبیسی اور اڈوں کو بند 'ریمنڈ ڈیوسوں‘ کو نکال باہر کرنے اور ایجنٹ حکمرانوں کو اکھاڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہریں نے کہا کہ ایجنٹ حکمرانوں نے پہلے ہی CIA، بلیک واٹراور ڈائن کورپ کے امریکی غنڈوں کو کھلے عام بم دھماکے کرنے اور شہریوں کو اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے، لیکن ریمنڈ ڈیوس اور اس کے دیگر غنڈ ے ساتھیوں کا پاکستان کے دل لاہور میں دن دیہاڑے تین شہریوں کو قتل کرنے نے ثابت کر دیا ہے کہ ان صلیبی امریکیوں کو پاکستان کے مسلمانوں کو گولیوں سے اڑانے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایجنٹ حکمرانوں نے امریکی صلیبیوں کو ؛
1) دنیا کی دوسرے بڑی ایمبیسی کے نام پرپاکستان میں فوجی اور جاسوسی کا اڈا بنانے کا پروانہ دے رکھا ہے۔
2) ملک بھر میں حکومتی سرپرستی میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے میں تعاون کیا، جوان دھماکوں اور قتل عام کی اصل ذمہ دار ہیں۔
3) جیکب آباد، تربیلا، FCہیڈکوارٹر وغیرہ میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔
4) ڈرون حملوں میں مسلمانوں کا مارنے کا ٹھیکہ دے رکھا ہے ، حتیٰ کہ زرداری کے مطابق''مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ اور گیلانی کے مطابق''ہم اسمبلی کے فلور پر احتجاج کریں گے اور پھر بھول جائیں گے۔‘‘
5) پاکستان کے گنجان علاقوں، کینٹونمنٹ اور حساس علاقوں میں گھومنے پھرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ وہ کھلے عام سیاستدانوں، پولیس افسران، بیوروکریسی، فوجی افسران، علماء اور قبائلی عمائدین سے مل کر ان کو ہدایات جاری کرتے ہیں اور نہ ماننے والے کوایجنٹ حکمرانو کے ذریعے نشانہ عبرت بنا دیتے ہیں
6) پاکستان کی معیشت پر کھلی اجارہ داری دے رکھی ہے، ان کے کہنے پر تیل، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، ادارے پرائیویٹائز ،RGSTکے نفاذ کی تیاریاں اور مختلف اشیا سے سبسڈی ہٹا کر معیشت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
اور ان سب پر مستزاد ، امریکی احکامات پر پاکستان کی مشرقی سرحد سے فوجیں ہٹا کر امریکہ کی خاطر شمالی وزیرستان کے آپریشن کیلئے افواج بھیجی جا رہی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی اہل طاقت افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی اس پکار پر ان امریکی ایجنٹ حکمرانو ، امریکی ایمبیسی اور اڈوں کو اکھاڑ پھینکیں۔ اور خلافت کو پاکستان میں قائم کر کے اس بیدار امت کوان کے غدار حکمرانوں سے چھڑائیں۔ مظاہرین نے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک