الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:

  • پاکستان کے مسلمانوں اور خاص طور پر ان کی مسلح افواج کے لئے عید پیغام
  • اس عیدالفطر کے خوشی کے موقع پر ہم میں سے ہر ایک خلافت کی بحالی کی جدوجہد کرنے کا عزم کرے

    اے پاکستان کے مسلمانو!

    الحمداللہ!  ہمیں اپنی زندگی میں رمضان کا ایک اور مقدس  مہینہ دیکھنا نصیب ہوا ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمارے روزے، راتوں کا قیام اور دیگر عبادات قبول فرمائے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ہماری قربت میں اضافہ ہو اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو دینِ حق کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے کی توفیق  عطا فرمائے۔

                      رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

  • وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلَتَنْهَوُنَّ عَنْ الْمُنْكَرِ أَوْ لَيُوشِكَنَّ اللَّهُ أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عِقَابًا مِنْهُ ثُمَّ تَدْعُونَهُ فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ

  • " اس ذات کی قسم !جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور بالضرورمعروف (بھلائی)  کا حکم دو اور منکر(برائی)سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے"(ترمذی)۔

  •                   یقیناًیہ وحی کی بنیاد پر حکمرانی کرنے والی خلافت ہی ہے جو تمام معروف باتوں کو نافذ  کرتی ہے اور تمام منکرات سے روکتی ہے۔ یہ وہ ڈھال ہے جس کے ذریعے امت اپنا دفاع کرتی ہے اور اس کے پیچھے رہ کر ہم لڑتے ہیں۔

                      اور یہ جمہوریت ہی ہے جو انسانوں کی خواہشات کی بنیاد پر حکمرانی کرتی ہے اورمنکر کرنے کا حکم دیتی اور معروف سے روکتی ہے۔ یہ ہماری گردنوں پر تلوار کی طرح ہے جو امریکا کی غلامی، پاکستان میں  اور اس کی سرحدوں پر عدم استحکام اور آئی ایم ایف کی اطاعت کے ذریعے معاشی سختیوں  کو یقینی بناتی ہے۔

                      اسلامی طرز زندگی کی بحالی کے لیے ہم میں سے ہر ایک کو خلافت کی دعوت  کے علمبرداروں کے ساتھ مل کر زبردست اور عظیم  جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اور افواج میں موجود ہمارے بیٹوں اور بھائیوں  کی جانب سے جو عظیم کام درکار ہے وہ یہ  کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نُصرۃ فراہم کریں۔

                      اور ان شاء اللہ ہم خلیفہ راشد کی حکمرانی میں عید منائیں گے جو تمام عیدوں کی عید ہوگی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

  • وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيم

  • "اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گےاللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے ۔ اور وہ غالب (اور) مہربان ہے "(الروم: 5-4)۔

    عید مبارک اے پاکستان کے معززمسلمانو

    كل عام وأنتم بخير

    ہر سال ہم آپ کو خیر و عافیت میں دیکھیں

  • حزب التحریر ولایہ پاکستان

    یکم شوال 1440 ہجری

  • Tuesday, 01 Shawwal 1440 AH - 04 June 2019 CE

Last modified onاتوار, 23 جون 2019 03:27

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک