حزب التحریرکے پرامن سیاسی کارکنوں کی رہائی کیلئے لاہور اور کراچی میں مظاہرے ریمنڈ ڈیوس جیسے دہشت گرد کو حکومتی حفاظت میں امریکہ تک پہنچانے والے بذدل حکمران صرف خلافت کے پرامن داعیوں کی گرفتاری کیلئے ہی بہادر ہیں
بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریرنے اپنے اعلان کے مطابق قرطبہ چوک لاہور، ریگل چوک کراچی، لیاقت باغ راولپنڈی اور قصہ خوانی بازار پشاور میں خلافت ریلیاں نکال کر غیر شرعی حکومتی پابندیوں کو بحیرہ عرب میں غرق دیا اور حکمرانوں کو ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی خلافت کی پکار کو نہیں روک سکتے۔ آج لاہور میں حزب التحریرکے شباب نے اپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایجنٹ حکمرانوں کی جانب سے شباب کی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی جیسے مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ''ریمنڈکی رہائی اور حزب التحریرکے نوجوانوں کی گرفتاری - امریکہ سے وفاداری اور امت سے غداری‘‘ اور ''حزب التحریر کے نوجوانوں کی گرفتاریاں ، خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتیں‘‘ جیسے نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین نے حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنا موقف میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جیسے دہشت گردوں کے سرغنہ کو حکومتی حفاظت میں امریکہ تک پہنچانے کے ٹھیکے دار حکمران صرف خلافت کے پر امن داعیوں کی گرفتاری کیلئے ہی بہادر ہیں۔ ان حکمرانوں کو ہٹانے اور نظام خلافت کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ حزب التحریرمیدان عمل میں امت کی قیادت کے لئے تیار ہے، اور اس کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ حزب التحریر کے باشعور، فکری اور پرامن کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنا حکمرانوں کی فکری دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ۔ حکمران یاد رکھیں کہ ان کو امت اور حزب کے کارکنوں پر روا رکھے جانے والے ہر ظلم کا بہت جلد حساب دینا پڑے گا۔ بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
میڈیا آفس حزب التحریرولایہ پاکستان