بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Friday, 11 Shaaban 1444 AH corresponding March 03 2023 CE
1. پاکستانی قیادت یوکرین کوتو کلیدی فوجی تعاون مہیا کررہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر اور مسجد اقصیٰ کی کفار سے آزادی کیلئے جنبش کیلئے بھی تیار نہیں
پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اور وفد کی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکا نے 21 فروری 2023 کو بیان دیتے ہوئے اقرار کیا کہ ، "پاکستان نے یوکرین کو انسانی اور فوجی ا مداد، دونوں فراہم کی ہیں؟" دفتر خارجہ کی تردید کے باوجود یہ بات زبان زدِعام ہے کہ پاکستان کا بنایا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود اب یوکرائنی ملٹری انوینٹری میں شامل ہے؟ یوکرین کا دفاعی رابطہ گروپ امریکہ کی اہم ایجنٹ ریاستوں سے فوجی امداد کے حصول کے لیے کام کررہا ہے؟ ایک طرف پاکستان کے حکمران امریکی مفاد کے لیے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں لیکن ہماری مسلح افواج کو الاقصی اور مقبوضہ کشمیر کو کفار کے قبضے سے آزاد کرانے سے روکے ہوئے ہے؟ خلافت مغربی مفادات کے حصول کے لیے کفار کے ساتھ تمام انٹیلی جنس اور فوجی تعاون کو کاٹ کر رکھ دے گی، اور مسلم افواج کو سری نگر اور القدس کو آزاد کرانے کے لیے حرکت میں لائے گی۔
Monday, 29 Rajab 1444 AH - February 24 2023 CE
2. چین اور امریکہ کی درمیان جھکاؤ میں توازن لانا ایک عبث کوشش ہے۔ مسلم دنیا کو ایک خلافت کے نیچے وحدت میں جوڑ کر ایک طاقتور آزاد ریاست قائم کرو
پاکستانی قیادت امریکہ کے شدید دباؤ میں ہے کہ وہ چین کے خلاف بین الاقوامی گھیراؤ میں امریکہ کا ساتھ دے۔ امریکہ پاکستان کو چین مخالف بلاک کا حصہ بنانا چاہتا ہے، جس بلاک میں انڈیا، جنوبی کوریا، تائیوان اور جاپان بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اگرچہ چین پاکستان کو زرمبادلہ تو فراہم کر رہا ہے، جس کی پاکستان کو شدید ضرورت ہے، لیکن وہ پاکستان کو قرضوں کے جال میں بھی جکڑتا جا رہا ہے۔ بڑی طاقتیں ہمارے جیسے ملکوں، جیسے بنگلہ دیش، افغانستان ، انڈیا، وغیرہ سے برابری کے تعلقات قائم نہیں کرتی بلکہ وہ ہماری اسٹریٹیجک اور معاشی مفادات کی قیمت پر ہمیں محدود تعاون مہیا کرتی ہیں۔ لبرل استعماری ورلڈ آرڈر نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے۔ إن شاء اللہ جلد ہی خلافت ہمارے وسیع اور متنوع انسانی و دیگر وسائل کو یکجا کرکے ہمیں طاقت بخشے گی۔ تبھی اسلام ایک بار پھر دنیا پر غالب آئے گا، جیسے کہ یہ صدیوں تک دنیا کی حاکمیت سنبھالتا رہا ہے۔
Saturday, 05 Sha'aban 1444 AH - February 25 2023 CE
3 . امریکہ کو بھارت کے خلاف پاکستانی احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں۔ صرف خلافت ہی امریکہ-بھارت اسٹریٹیجک اتحاد کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے۔
خطے میں چین اور مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ بھارت کی علاقائی طاقت بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جس نے پاکستانی معاشی بحران کو بڑھاوا دے کر پاکستانی فوج کیلئے معاشی وسائل محدود کر دئیے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت کو معاشی اور جدید فوجی وسائل سے نواز رہا ہے۔ امریکہ مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی فوجیں مغربی سرحد پر افغانستان کے ساتھ تنازعات میں الجھی رہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا جائے۔ امریکی آشیرباد سے ہی بھارت نے پاکستان کی جانب آنے والے دریاوں پر ڈیم بنائے، اور حال یہ ہے کہ امریکہ آزاد کشمیر کے بغیر پاکستان کے نقشے تقسیم کر رہا ہے۔ یہ صورتحال مزید سے مزید مایوس کن ہوتی جائے گی اگر ہم نے سبق نہیں سیکھا اور اسلام کی طرف متوجہ نہ ہوئے۔ یہ صرف خلافت ہی ہے جو پاکستان، افغانستان، وسطی ایشیاء، بنگلہ دیش اور خلیج کو یکجا کرکے ایک طاقتور ریاست بنائے گی اور اسلام کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔
Sunday, 06 Sha'aban 1444 AH - 26 February 2023 CE
4. مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور معیشت کی ریڈ لائنز کراس ہونے کے بعد کیا اب پانی کی باری ہے؟
بھارتی حکومت پاکستان کی جانب آنے والے دریاؤں پر ڈیمز سمیت مختلف تعمیرات میں مصروف ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ القدس پر قابض یہودی وجود کے طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے، ہندوستان، استعماری طاقتوں کی مدد سے، مذاکرات سے قبل زمینی حقائق کو تبدیل کر رہا ہے۔ استعماری طاقتوں کی اندھی اطاعت میں پاکستان پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کھو چکا ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہیں جبکہ معاشی استحکام پر شدید سوالات کھڑے ہو چکے ہیں۔ اور اب یہ حکمران ابھی بھی ان استعماری آلہ کاروں پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہوئے ہماری آبی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائےگی، ہماری آبی سلامتی کو محفوظ بنائے گی اور بالآخر پورے برصغیر پاک و ہند پر اسلام کی حکمرانی کو بحال کرے گی۔
Monday, 07 Sha'aban 1444 AH - February 27 2023 CE
5. استعماری معاشی آرڈر نے ہماری معیشت تباہ کر دی۔ صرف خلافت کے معاشی نظام سے ہیترقی ممکن ہے۔
پاکستان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ استعماری قرضہ کے جال سے نکل پائے۔ ٹیکس محاصل کا سب سے بڑا حصہ سودی قرضوں کی اقساط کی مد میں خرچ کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود قومی قرضہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ 1971 میں پاکستان کا قرضہ 30 ارب روپے تھا جو آج 50,000 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ استعماری طاقتیں ہماری معیشت کا استحصال کرتی ہیں تاکہ امیر سرمایہ دار طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا چلا جائے۔ وہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط عائد کرتے ہیں جن سے ہماری معیشت اور فوج تنزلی کا شکار ہو جائے۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو سود کا خاتمہ کرے گی اور قرضوں کو ختم کرنے کے لئے کرپٹ اشرافیہ کے اثاثوں کو ضبط کرے گی۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو ہیوی انڈسٹری کا قیام کرے گی تاکہ مہنگی درآمدات سے چھٹکارا حاصل ہو۔ خلافت تمام مسلم علاقوں کو ایک ریاست میں یکجا کرے گی تاکہ توانائی ملکی اثاثہ ہو نہ کہ مہنگی درآمد۔
Tuesday, 08 Sha'aban 1444 AH - February 28 2023 CE
6. استحصالی لبرل ورلڈ آرڈر سے امیدیں رکھنا خام خیالی ہے۔ آئیے کہ ہم اپنا توکل اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نازل کردہ وحی پر مبنی حکمرانی کی جانب موڑ دیں۔
آخر کس طرح ہم اس لبرل ورلڈ آرڈر سے خیر کی طمع رکھ سکتے ہیں جسے عالمی طاقتوں نے ڈایزائن ہی اسلئے کیا ہے تاکہ باقی دنیا کا استحصال کر سکیں۔ اس ورلڈ آرڈر نے دنیا کے بیشتر ممالک کو ناقابلِ واپسی قرضوں کے جال میں جکڑ لیا ہے، جبکہ ان کے وسائل کا استحصال بھی جاری و ساری ہے۔ صورتحال بدترین حالت پر پہنچ چکی ہے۔ امریکہ خود بھی نازک معاشی صورتحال سے دوچار ہے اور وہ اپنے بیشتر کام مسلم حکمرانوں کو تفویض کر رہا ہے اور یہ اصرار بھی کرتا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے رقم مسلمانوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر پورا کریں۔ یہ وقت ہے کہ اس اَمر سے امید لگائی جائے جہاں امید لگانے کا حق ہے، یعنی اللہ ﷻ اور اس عظیم دین سے، جو اُس ذات نے ہمارے لیے چنا ہے۔ خلافت راشدہ کو دوبارہ قائم کریں، تاکہ ہم ایک بار پھر انسانیت کے لیے اللہ کی رحمت کو یقینی بنائیں، جیسا کہ اس سے قبل صدیوں تک ہم ایسا کرتے رہے ہیں۔
Thursday, 10 Sha'aban 1444 AH - 02 March 2023 CE
7. 3 مارچ 1924 عیسوی کو، استعماری کفار ریاستِ خلافت کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس کے بعد امت کی تاریخ تاریک ہوگئی۔ اس سے پہلے امت کی ریاست خلافت موجود تھی، جو حق و انصاف پر قائم تھی۔ اب، امت کے پاس پچاس سے زائد کٹی پھٹی ریاستیں ہیں، اور ان کے حکمرانوں کے درمیان شدید تقسیم اور اختلاف ہے۔ جب ریاست خلافت موجود تھی، استعماری کفار اس بات سے آگاہ تھے کہ اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کو پامال کرنے کی صورت میں ان کی زبانیں کاٹ دی جائیں گی اور ان کے پاؤں توڑ دیے جائیں گے۔ ۔۔مگر آج مقدس قرآن کو جلایا جاتا ہے، رسول اللہﷺ کی شان میں توہین کی جاتی ہے، اور مسلم علاقوں پر حملہ کیا جاتا ہے، لیکن جارحیت کا بدلہ نہیں لیا جاتا! ایسا صرف اس لیے ہورہا ہے کہ کوئی امام، خلیفۂ راشد موجود نہیں، جو امت کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
Friday, 11 Sha'aban 1444 AH - 03 March 2023 CE
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں