بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
15 مارچ 2023
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Wednesday, 23 Sha'ban 1444 AH corresponding 15 March 2023 CE
1. براہ راست ہماری خون پسینے کی کمائی IMF کی ڈکٹیشن پر سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جارہی ہے
موجودہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام میں بجلی صارفین کیلئے کوئی ریلیف موجود نہیں۔ بجلی کے کارخانوں کے نجی مالکان کی تجوریاں بھرنے کے لیے ہمیں انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے کچل دیا گیا ہے۔ اس پر مستزاد، بجلی کی قیمت اور اس پر لاگو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم کو گردشی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کھلی جنگ ہے۔ اسلام بجلی کو عوامی ملکیت قرار دیتا ہے۔ خلافت کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی اور اس سے حاصل ہونے والے منافع کو امت کی ضروریات پر خرچ کرے گی۔ لیکن یہ کام صرف اسلام کے نظامِ حکمرانی خلافت کے تحت ہی ہو گا۔
Friday, 18 Sha'ban 1444 AH - 10 March 2023 CE
2. خلافت پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرے گی
آئل سیکٹر نے بارہا خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسلم علاقوں کی قومی ریاستوں میں تقسیم کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ تیل ایک مہنگی درآمدی شے بن گئی ہے جسے ڈالروں میں خریدنا پڑتا ہے۔ خلافت توانائی سے مالا مال زمینوں، جیسے خلیج اور وسطی ایشیا کو ایک ریاست کے اندر یکجا کر دے گی۔ اس کے بعد تیل درآمدی شے نہیں رہے گی بلکہ ملکی پیداوار بن جائے گی۔ اس کے علاوہ خلافت بین الاقوامی تجارت کے لیے سونے اور چاندی میں کرنسی جاری کرکے ڈالر کی بالادستی کو توڑ دے گی۔
Saturday, 19 Sha'ban 1444 AH - 11 March 2023 CE
3. مغربی لبرل آرڈر کے مطابق مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عسکریت پسندی اور دہشت گردی ہے
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے سالانہ خطرات کے جائزہ رپورٹ کے صفحہ 34 میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کی بھارت مخالف عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کی ایک طویل تاریخ ہے۔" یہ کہہ کر بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے کا جواز پیش کر دیا ہے تاکہ وہ کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو مسلم دنیا کی موجودہ افواج کو یکجا کر کے ایک بڑی طاقتور فوج میں تبدیل کردے گی جس کی مدد سے خلافت تمام مقبوضہ اسلامی علاقوں کو آزاد کرائے گی، اور دشمنوں کو پسپائی پر مجبور کر دے گی۔
Sunday, 20 Sha'ban 1444 AH - 12 March 2023 CE
4. مغرب کا بین الاقوامی آرڈر مسلم دنیا میں ناکام قومی ریاستوں کو جنم دے دیتا ہے
امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے سالانہ خطرات کے جائزہ رپورٹ کے صفحہ 37 میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس امر سے مطمئن ہے کہ لبرل ورلڈ آرڈر کے مطالبات کے باعث افغانستان مشکلات میں گھرا رہے گا۔ اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو مغربی استعمار اس کی معیشت کے ساتھ ساتھ اس کے علاقائی اثر و رسوخ کو بھی ختم کر رہا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو بخارا تا کابل اور اسلام آباد سے قاہرہ تک ان وسائل سے مالا مال علاقوں کو یکجا کرے گی، جس کے بعد کفار کے ناپاک منصوبے ان کے منہ پر پلٹ دئیے جائیں گے اور مسلم امت نشاطِ ثانیہ کی منزل حاصل کرے گی۔
Monday, 21 Sha'ban 1444 AH - 13 March 2023 CE
5. جمہوریت میں اقتدار کے حصول کیلئے مسلسل چپقلش عملاً ریاست کو مفلوج کر دیتی ہے
سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء، آرمی چیف، سپریم کورٹ کے ججز اور احتسابی اداروں کے سربراہ بنانے کے لیے اقتدار کے حصول کی جدوجہد کرتی ہیں۔ یہ جدوجہد ریاست کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیتی ہے۔ اسلام میں امت ایک شخص کو تاحیات خلیفہ منتخب کرتی ہے جو پورے اختیار کے ساتھ حکومت کرتا ہے اور طویل المدتی پالیسیوں کے ساتھ ریاستی امور چلاتا ہے۔ خلیفہ کا اختیار کسی مخصوص وقت، شعبے یا علاقے تک محدود نہیں ہوتا بلکہ صرف قرآن اور سنت نبویﷺ سے اخذ کردہ احکامات ہی ان اختیارات کا تعین اور حد بندی کرتے ہیں۔
Tuesday, 22 Sha'ban 1444 AH - 14 March 2023 CE
6. توشہ خانہ تحائف جیسے سکینڈل خلافت میں ممکن نہیں
اسلامی ریاست اپنے ملازمین کو اپنےمنصب کو مال کمانے کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دیتی۔ رسول اللہ ﷺ گورنروں اور عاملوں سے ان کی کمائی کا حساب لیا کرتے تھے اور اس سلسلے میں فرمایا کرتے تھے:
من استعملناهُ على عملٍ فرزقناه رزقاً فما أَخَذَ بعد، فهو غُلُول،
"ہم جس کو کسی کام کا ذمہ دار بنائیں اور اس کی کچھ تنخواہ مقرر کر دیں پھر وہ اپنے مقررہ حصے سے جو زیادہ لے گا تو وہ مالِ غُلول (غبن کا مال) ہے"۔
خلافت ریاستی ملازمین کے پاس موجود غیر معقول اضافی دولت ضبط کرکے بیت المال میں جمع کروائے گی۔
Wednesday, 23 Sha'ban 1444 AH - 15 March 2023 CE
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں