الثلاثاء، 03 جمادى الأولى 1446| 2024/11/05
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

12/04/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 21 Ramadan al Mubarak 1444 AH corresponding 12 April 2023 CE

 

pak en

 

1 اسلامی عدالت میں ججوں کے بینچ نہیں ہوتے

 

1 20230406f pk fb Judiciary UR

 

اسلامی عدالت حکم شرعی کو نافذ کرتی ہے، اور حکم شرعی کا تعین اکثریتی رائے سے نہیں بلکہ دلیل سے ہوتا ہے۔ اسلئے اسلام میں نہ تو اجتماعی اجتہاد کا کوئی تصور ہے، نہ عدالتوں میں ججز کے بینچ کا۔ اجتہاد اور قضا (عدلیہ) کے فیصلے ہمیشہ انفرادی ہوتے ہیں۔ مدعی یا سائل کو حق ہے کہ وہ متعلقہ قاضیوں میں سے مرضی کے جج کی عدالت میں دعویٰ دائر کر سکے۔ مدعی کو پہلی ہی سیڑھی پر اعلیٰ درجے کی عدالت دستیاب کی جاتی ہے، پس جج کا فیصلہ فائنل ہوتا ہے، اور اپیل در اپیل کا کوئی سلسلہ نہیں ہوتا۔ صرف خلافت ہی شرعی احکامات کے نفاذ کے ذریعے فوری اور مفت انصاف مہیا کرتی ہے۔

 

pak en

 

2 امریکی ڈرونز کے لیے پاکستان کی فضائی راہداری بند کرو

 

2 20230407 pk fb Boulevard UR

 

امریکی ڈرونز پاکستان کی ہوائی راہداری "دی بلیوارڈ" میں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ وہ قبائلی علاقوں میں انٹیلی جنس اور نگرانی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ ان کی قبائلی علاقوں میں کارروائیاں ایک ایسی طویل جنگ کے شعلوں کو بھڑکا رہی ہیں، جس میں ہمارے سیکورٹی اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کو قبائلی علاقوں میں مصروف رکھنا امریکی مفاد میں ہے، تاکہ بھارت چین پر توجہ مرکوز کر سکے۔ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اس بلیوارڈ کو امریکی ڈرونز کے لیے بند کیا جائے۔ یہ کام صرف نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت ہی کرے گی۔

 

pak en

 

3 خلافت گلوبل سپلائی چینز (Supply Chains) پر امریکی انحصار کی کمزوری سے فائدہ اٹھائے گی

 

3 20230408 pk fb Global Supply Chains UR

 

امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی سینٹر (NCSC) نے 3 اپریل کو امریکی صنعتوں کی گلوبل سپلائی چینز کے حوالے سے چین سے لاحق خطرات پر اپنی تشویش کو دہرایا۔ وسیع و عریض مسلم دنیا کی خلافت کی شکل میں وحدت کے بعد اہم عالمی سمندری گزرگاہوں اور سٹریٹیجک معدنیات بشمول لیتھیئم کو کنٹرول کر کے خلافت امریکی کمزوری سے فائدہ اٹھائے گی۔ خلافت تیزی سے اعلیٰ ٹیکنالوجی میں خود کفالت حاصل کرے گی، تاکہ ملکی اور جنگی صنعت، دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 

pak en

 

4 اے افواج پاکستان! کیا مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لیے تم میں ایک بھی صلاح الدین ایوبی نہیں؟!

 

4 20230409 pk fb Palestine UR

 

مؤمنین کی فوج کا راستہ آپ کے سامنے موجود ہے، اور یہ وہ راستہ ہے جسے صلاح الدین ایوبی کی فوج نے اپنے خون پسینے سے سیراب کیا ۔ صلاح الدین ایوبی کی فوج نے پہلے اسلامی امت کو ایک واحد خلیفہ کے نیچے یکجا کیا، جس نے اُن پر اسلام کے ذریعے حکومت کی۔ اس کے بعد خلیفہ کی کمان میں صلاح الدین کی فوج متحرک ہوئی اوربہت طویل سفر اورکئی محاذوں سے گزر کر مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرانے کا اعزاز حاصل کیا۔ لہٰذا، آپ کو بھی فوراً اٹھنا ہوگا۔ ان بے شرم، بے غیرت، مردہ اور ایجنٹ حکمرانوں کو اٹھا کر ایک طرف پھینک دیں، اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے  اپنی نصرت فراہم کریں کہ جس کے بعد   مسجد الاقصیٰ آپ کی فتح کے نتیجے میں تکبیروں سے گونج اٹھے گی۔

 

pak en

 

5 اسلامی فوج کا سب سے طاقتور ہتھیار اس کا اللہ پر ایمان ہے

 

5 20230410 pk fb Afghanistan UR

 

6 اپریل 2023 کو امریکی وزیر دفاع نے بیان دیا کہ 'افغانستان آفٹر ایکشن ریویو'  کا مقصد "ہمارے بہادر فوجیوں کو مستقبل میں محفوظ بنانا ہے۔" جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی فوجی بہادری کی صلاحیت سے کوسوں دور ہیں۔ جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہونے کے باوجود ان کی بزدلی اور دنیا کی زندگی سے محبت نے عراق اور افغانستان میں ان کی فوجی کارروائیوں کو ناکام اور مفلوج کر دیا تھا۔ بزدل امریکی فوجیوں کا ہلکے ہتھیاروں سے مسلح مجاہدین سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، جو فتح اور شہادت کی تڑپ رکھتے ہیں۔ تو اُس وقت امریکی بزدل افواج کی کیا حالت ہوگی جب وہ خلافت کی زبردست تربیت یافتہ افواج کا سامنا کریں گے؟

 

pak en

 

6 خلافت کے زیر سایہ جہاد ہی افواج کی عزت اور وقار کو بحال کرے گا

 

6 20230411 pk fb Jihad UR

 

مسلمانوں کی نظر میں ان کی افواج کی بےتوقیری کا ایک ہی سبب ہے، تٓرک جہاد۔ رسول اللہ ﷺ نے پہلے ہی مسلمانوں کو تنبیہ فرمائی، مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إلاّ ذُلّوا’’جو قوم بھی جہاد کو ترک کرے تو وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہے۔‘‘ (احمد)۔ اسراء و معراج کی سرزمین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی میں بنیادی رکاوٹ مسلم ممالک کے روبیضہ (احمق) حکمران ہیں۔ مسلمانوں کی افوج پر لازم ہے کہ وہ ان ایجنٹ حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ وہ خلیفہ راشد کی قیادت میں فتح کی منزل کی جانب سفر کا آغاز کر سکیں۔

 

pak en

 

7 بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمت عوام کی کمر توڑ رہی ہے جبکہ گردشی قرض بھی بڑھتا جارہا ہے

 

7 20230412 pk fb Electricity UR

 

بجلی کی قیمت میں 8  روپے فی یونٹ اضافے کے بعد بھی گردشی قرض میں 419 ارب کا اضافہ ہوا ہے، اور اب  یہ بڑھ کر 2671 ارب روپے ہو چکا ہے۔ مسلمانوں  کو ائیر کنڈیشنر کے محدود استعمال پر مجبور کرنے کے بعد اب پنکھوں کی سہولت بھی کم سے کم استعمال  کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔نجکاری کے بعد  پاور سیکٹر عوام کی جیبیں خالی کر رہا ہے تا کہ نجی مالکان بھر پور نفع کما سکیں۔ اسلام نے توانائی کے شعبے کو عوامی ملکیت قرار دیا ہے اور اس شعبے سے حاصل ہونے والے محاصل (ریوینیو) ریاست کے امور پر نہیں بلکہ عوام کی ضروریات، سہولیات اور ، مفادات پر خرچ کیے جاتے ہیں ۔

 

pak en

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک