بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
22/11/2023
Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:
News Commentary 22/11/2023
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Wednesday, 08 Jumada al-Awwal 1445 AH corresponding 22 November 2023 CE
1- مسلم دنیا کے حکمران غزہ کے مسلمانوں کی بربادی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب میں جمع ہو رہے ہیں؟
غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس 11 نومبر کو سعودی عرب میں ہوا۔ غزہ اور پوری دنیا کے مسلمان ، حکمرانوں سے مسلم افواج کو حرکت میں لانے کے لیے پکارتے رہے، لیکن انہوں نے مسلم افواج کو حرکت میں آنے کا حکم نہیں دیا۔ پورا غزہ یہودی وجود نے ملیا میٹ کردیا، 10 ہزار سے زائد مسلمان بے دردی سے شہید ہو گئے، اورلاکھوں مسلمان بے گھر ہوگئے، تو اب یہ حکمران کس لیے جمع ہورہے ہیں؟ یہ حکمران اللہ کےفرمان کے مطابق،
﴿صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ﴾
"(یہ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں کہ (کسی طرح سیدھے رستے کی طرف) لوٹ ہی نہیں سکتے۔ "(البقرۃ، 2:18)۔
خلافت کا قیام ہی مسلمانوں کو وہ ڈھال فراہم کرے گا جو ان کی حفاظت کرے گی
02 Jumada al-Awwal 1445 AH - 16 November 2023 CE
2- بلاکس نہیں بلکہ صرف خلافت کے قیام کے ذریعے مسلم دنیا سیاسی ، معاشی اور فوجی طاقت بن سکتی ہے
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 8 سے 9 نومبر تک ہونے والے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ تنظیم 1985 میں قائم ہوئی اور اس میں پاکستان، ترکی، ایران ، افغانستان اور 6 وسطی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔ 38 سال گزرنے کے باوجود یہ تنظیم ان ممالک کو زبردست معاشی بلاک میں تبدیل نہیں کرسکی جبکہ اس میں تیل و گیس سے مالا مال اورمسلم دنیا کی طاقتور ترین افواج رکھنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔ مسلم دنیا اپنے درمیان بلاکس جیسا کہ ای سی او، جی سی سی، عرب لیگ یا او آئی سی بنا کر سیاسی،معاشی، اور فوجی طاقت نہیں بن سکتی ۔ ایک طاقتور سیاسی، معاشی و فوجی قوت بننے کے لیے مسلم دنیا کے درمیان موجود قومی سرحدوں کو ختم کے اسے ایک خلافت کے ڈھانچے میں یکجا کرنا ضروری ہے۔
03 Jumada al-Awwal 1445 AH - 17 November 2023 CE
3- فقط ایمان سستی ، بزدلی اور مایوسی کا علاج ہے
آخر وہ کونسا تصور ہے جو انسان کو یہ ادراک کراتا ہے کہ جو امر جسے دوسرے حسن تصور کرتے ہیں اس میں اس کے لئے بھی خیر ہے؟ آخر وہ کونسی قوت ہے جو انسان کو ایک اسلامی فرض کی فقط تعریف کر لینے تک محدود نہیں رکھتی بلکہ آگے بڑھ کر اسے ادا کرنے پر مجبور کرتی ہے ؟ آخر وہ کونسی طاقت ہے جو انسان کو حق پر ثابت قدم رکھتے ہوئے ہمہ وقت شہادت کے لئے تیار رکھتی ہے؟ تو یقیناً یہ صرف ایمان کی طاقت ہی ہے۔ جو کہ ایک داعی کو زبردست دعوت کرنے، بلاجھجک گفتگو کرنے اور لوگوں میں ایمان کی حلاوت کو گرمانے کا تقاضا کرتی ہے جیسا کہ ہم رسول اللہ ﷺ سمیت انبیاء عليهم السلام کے دور میں دیکھتے ہیں کہ چند انتہائی پرعزم افراد سے ہی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ اور ایسے افراد ہی دوسروں کی قیادت کرتے ہیں
04 Jumada al-Awwal 1445 AH - 18 November 2023 CE
4- موجودہ ورلڈ آرڈر ظلم و جبر کا آرڈر ہے
8 نومبر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ((WHOنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہودی وجود ہر دن 160 معصوم فلسطینی بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ دنیا کا ہر غیر متعصب انسان اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے قتل عام پر یہودی وجود، اس کے سرپرست امریکہ اور مغربی ممالک کی شدید مذمت کر رہا ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ انفارمیشن کے اس جدید دور میں کیسے چنگیز خان اور ہلاکوں خان کی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے۔ درحقیقت سرمایہ داریت ایک غیر انسانی نظام حیات ہے کیونکہ اس میں سوچنے اور فیصلے کرنے کا پیمانہ صرف مادی مفاد ہے۔ اس کے مطابق جنگوں میں لاکھوں کروڑوں انسانوں کا قتل کوئی مسئلہ نہیں اگر انکے مادی مفادات پورے ہوتے ہوں۔ آج دنیا کو ایک انصاف پر مبنی عالمی نظام کی اشد ضرورت ہے جو صرف اسلام ہی فراہم کرسکتا ہے۔ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ خلافت قائم کر کے دنیا کو اس ظالمانہ نظام سے نجات دلائیں۔
05 Jumada al-Awwal 1445 AH - 19 November 2023 CE
5- اے افواجِ پاکستان میں موجود افسران جن کے دل فلسطینی مسلمانوں کے غم سے لبریز ہیں!
جان لو کہ یہودی کافر کو نیست ونابود کرنے کیلئے اس پر حملہ کرنا نہ تو موت کو قریب کرتا ہے، اور نہ ہی بیرکوں میں بیٹھ کر صورتحال پر افسوس کرنا موت کو دور کرتا ہے۔ غازی یا شہید کا مرتبہ ملنا الله سبحانہ وتعالی کی مرضی سے ہے، لیکن بہادری اور بزدلی میں سے ایک کا انتخاب کرنا آپ کی مرضی ہے۔ لہٰذا، غازی یا شہید کے عظیم مرتبے اور اپنے درمیان موجود ایجنٹ حکمرانوں کو اکھاڑ کر جہاد کی تکبیرات بلند کرتے ہوئے فلسطین کی طرف مارچ شروع کریں، کہ الله سبحانہ وتعالی کے فرشتے اس عظیم لشکر کی مدد کو آنے کیلئے صفیں باندھے تیار کھڑے ہیں۔
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ﴾
"اے ایمان والو! اگر تم اللہ ( کے دین ) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا" (سورۃ محمد؛ 47:7)
06 Jumada al-Awwal 1445 AH - 20 November 2023 CE
6- غزہ کی جنگ نے حکمرانوں کی غداری بےنقاب کر دی
11 نومبر کی اسلامی سربراہی کانفرنس (OIC)نہر سے بحر تک مسلم سرزمین کو آزاد کرانے کیلئے افواج متحرک کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، جو کہ پوری امت کا مطالبہ ہے۔ پاکستانی حکمران یوکرین کو روس سے لڑنے کیلئے توپ کے گولے سپلائی کر رہے ہیں لیکن یہ گولے غزہ بھیجنے کیلئے تیار نہیں، تاکہ اسے یہود کے خلاف استعمال کر سکیں۔ پاکستانی حکمران ہمارے بہادر کمانڈوز کو غزہ کے بچوں اور عورتوں کی حفاظت کیلئے بھیجنے پر تیار نہیں، حالانکہ انھیں بزدل امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلئے صومالیہ بھیج دیا گیا تھا۔ پاکستانی حکمران ائیر فورس ٹرینر بھیجنے کو تیار نہیں تاکہ یہود کے بمبار جہازوں کے خلاف بھرپور حملہ کیا جا سکے حالانکہ یہی ٹرینر "ٹرین اینڈ ایڈوائس" مشن پر حجاز بھیجے گئے، جس کے نتیجے میں یمن میں سکول کے بچوں کو بمباری سے مار دیا گیا تھا۔ امت اور اس کی افواج کو ان حکمرانوں کو فوری ہٹانا چاہئے-
07 Jumada al-Awwal 1445 AH - 21 November 2023 CE
7- موجودہ عالمی امریکی آرڈر اس سانپ کی طرح ہے جو اپنے بچوں کو بھی کھا جاتا ہے
گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ابتک اقوام متحدہ کے 100 سے زائد ملازمین ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ تنظیم کی 78 سالہ تاریخ میں اس کے کارکنوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ موجودہ عالمی امریکی آڈر اپنے آلہ کار ادارے ' اقوام متحدہ ' کی حرمت قائم کرواتا ہے تاکہ اس کے ذریعے امریکی استعماری مفادات کا حصول یقینی بنایا جائے۔ لیکن یہ عالمی آرڈر اس قدر سنگ دل ہے کہ اگر اپنے مفادات کے حصول کے لیے اپنے ہی آلہ کار ادارے کی حرمت کو پامال بلکہ اس کا خون کرنا لازمی ہوجائے تو کر گزرتا ہے۔ ایسے ظالمانہ عالمی آڈر میں رہتے ہوئے فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر مظلوموں کو کبھی انصاف نہیں مل سکتا۔ دنیا کو اسلامی عالمی آرڈر کی ضرورت ہے جو خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں
08 Jumada al-Awwal 1445 AH - 22 November 2023 CE