بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
27/03/2023
Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:
News Commentary 27/03/2023
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Wednesday, 17 Ramadan Mubarak 1445 AH corresponding 27 March 2024 CE
1- خلافت ہی ان تباہ کن سودی قرضوں پر انحصار کا خاتمہ کرے گی
آئی ایم ایف پاکستان کے تین ارب ڈالر کے قرضے کا دوسرا اور آخری ریویو مکمل کرنے جا رہا ہے، جس کے بعد 1.1 ارب کی آخری قسط جاری کر دی جائے گا۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہمیشہ کی طرح پاکستان مزید اندرونی و بیرونی قرضے کی دلدل میں دھنس جائے گا، سودی ادائیگیوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا اور مزید سخت شرائط کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ اسی بنا پر گیس کی دونوں کمپنیاں سوئی ناردرن و سدرن کے نرخ پہلے ہی بڑھائے جا چکے ہیں۔ مہنگائی، غربت و بیروزگاری کا طوفان ہماری نظروں کے سامنے منڈلانے لگا ہے، جس کو سہنے کی اب مزید سکت ہماری بیمار معیشت میں نہیں۔ تو کیوں نہ ہم خلافت کے قیام کے ذریعے سودی قرضوں سے پاک اسلام کی معیشت کی طرف رجوع کریں، جو نا صرف اس سسکتی معیشت کو پھر سے کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اسکا قیام واجب بھی ہے۔
11 Ramadan Mubarak 1445 AH - 21 March 2024 CE
2- خلافت ہی مشرک ہندوؤں کے مظالم کا بدلہ لے گی
16 مارچ کی شام ہندوستان کی گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں غیر ملکی مسلمان ممالک کے طلباء پر ہندو بلوائیوں نے حملہ کر دیا جو نہیں چاہتے تھے کہ مسلمان ہاسٹل میں نماز ادا کریں۔ ان مشرک ہندوؤں کو مسلمانوں پر حملے کرنے کی جرات صرف اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ نہ صرف ہمسایہ مسلم ملک پاکستان کے حکمرانوں نے ان مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، بلکہ خلیجی عرب ممالک کے حکمرانوں نے تو ہندووں کو عالیشان مندر بنانے تک کی اجازت دے دی ہے۔ لیکن جلد قائم ہونے والی خلافت ان مشرک ہندوؤں سے کشمیر و ہندوستان میں رہنے والے نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں، سکھوں، اور نچلی ذات کے ہندوں پر کیے جانے مظالم کا بدلہ لے گی، اور ماضی کی طرح پورے ہندوستان پر اسلام کی حکمرانی بحال کر کے ہندوستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو پر امن زندگی میسر کرے گی۔
12 Ramadan Mubarak 1445 AH - 22 March 2024 CE
3- پاکستان اور پوری امت افواج پاکستان کو فلسطین کی سرزمین پر مارچ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے
23 مارچ کو افواج پاکستان اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں اپنی عسکری طاقت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔ لیکن پاکستان اور پوری امت اب پاکستان کی مسلح افواج کو انبیاء کی سرزمین فلسطین میں مارچ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے، امت اب افواج پاکستان کو یہودی وجود کی جڑ کاٹتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے، امت اب افواج پاکستان کے ہاتھوں نیتن یاہو اور اس کے ساتھیوں کو جہنم واصل ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔ اور امت افواج پاکستان کو مسجد الاقصیٰ میں تکبیریں بلند کرتے ہوئے داخل ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔ تو اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران، دنیا اور آخرت کی عزت اور سربلندی حاصل کرنے کے لیے ان ایجنٹ حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکوں، خلافت قائم کرو اور فلسطین کا رخ کرو، تو اللہ و رسول ﷺ، ملائکہ اور پوری امت تمہارے ساتھ ہو گی۔ ان شاء اللہ۔
13 Ramadan Mubarak 1445 AH - 23 March 2024 CE
4- آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی بحالی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے
20 مارچ 2024 کو اپنی پریس ریلیز میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے "ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ" اور "بجلی و گیس کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ" کی ضرورت پر زور دیا۔ ہمیشہ کی طرح اب پاکستان قرضوں پر زیادہ سودی ادائیگیاں، ان ادائیگیوں کی خاطر زیادہ ٹیکس کے نفاذ اور یوٹیلیٹی بلوں کی زیادہ قیمتوں کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہو گا۔ مصر سے انڈونیشیا تک سب کا ایک ہی حال ہے، استعماری معاشی نظام معاشی تباہی کی بنیاد ہے۔ اور مسلمان جوق در جوق اپنے ملکوں سے بھاگنے پر مجبور ہیں۔ صرف خلافت راشدہ کا قیام ہی وسائل سے مالامال مسلم دنیا کی معاشی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، جو ان وسائل کو ایک ریاست کے زیر سایہ اکھٹا کرے گا، سودی ادائیگیوں کا خاتمہ ہو گا۔ غریب، نادار اور قرض داروں کو گرانٹس مہیا کئے جائیں گے، اور خلافت یہ محصولات صرف صاحب ثروت افراد سے جمع کرے گی۔
14 Ramadan Mubarak 1445 AH - 24 March 2024 CE
5- امت کو جس فوجی تعاون کی ضرورت ہے وہ غزہ میں صیہونی افواج کے خلاف فوجی کاروائی ہے
20 مارچ 2024 کو سعودی پریس ایجنسی نے تصدیق کی کہ بن سلمان نے "فوجی تعاون کے مختلف پہلوؤں" پر بات چیت کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات کی، جبکہ یہ بن سلمان ہی یہودی وجود کو اسلحہ سپلائی کرنے کے لیے زمینی راستے کو یقینی بناتا ہے اور پاکستان کے آرمی چیف نے پاکستان کے آمادہ فوجیوں کو غزہ کی حمایت سے روک رکھا ہے۔ بن سلمان امریکہ کے "دو ریاستی حل" کے ذریعے فلسطین کا سودا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور پاکستان کے آرمی چیف نے ہمارے فوجیوں کو افغانستان کے ساتھ تنازعے میں پھنسا دیا ہے۔ لہذا یہ واضح ہو چکا کہ امت اور اس کی فوجوں کو مسلمانوں کے غدار حکمرانوں کو ہٹا کر خلافت راشدہ کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔ یہ خلافت ہی ہے جو حملہ آور دشمنوں کو شکست دینے کے لیے امت کی معاشی دولت اور عسکری قوتوں کو یکجا کرے گی۔
15 Ramadan Mubarak 1445 AH - 25 March 2024 CE
6- ہندو ریاست کے ساتھ تجارت نہیں بلکہ اس پر اسلام کی حکمرانی قائم کرنا لازم ہے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے پر غور کرے گا۔ اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہندوستانی یونین میں ضم کرنے کے بعد سے ہندوستان مسلسل نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ بڑھاتا جا رہا ہے، بلکہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں مسلمانوں کی املاک، کاروبار اور مساجد کو مسمار کر رہا ہے، اور ان کی شہریت کو بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کا ہندوستان کے حوالے سے بزدلانہ رویہ کسی بھی طرح ایک مسلمان کے شایان شان نہیں۔ خصوصاً جب مسلمانوں نے ایک ہزار سال تک ہندوستان پر انصاف پر مبنی حکومت کی ہو۔ نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں، بلکہ اسے ایک بار پھر اسلام کی حکمرانی کے ماتحت لائے گی۔
16 Ramadan Mubarak 1445 AH - 26 March 2024 CE
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں