اے مسلم افواج! ہمارا صلاح الدین کہاں ہے جو فلسطین میں قتل کیے گئے بچوں کا انتقام لے؟!
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
اے مسلم افواج! ہمارا صلاح الدین کہاں ہے جو فلسطین میں قتل کیے گئے بچوں کا انتقام لے؟!
31 جولائی جمعہ کی صبح سویرے یہودی دہشت گردوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے گاوں دوما میں دو گھروں میں دستی بم پھینکے جس سےاٹھارہ ماہ کا علی سعد دوابشہ جل کر ہلاک ہو گیا۔ اس حملے میں علی کے والدین اور چار سالہ بھائی بھی جل کر شدید زخمی ہوگئے۔ پھر دہشت گردوں نے انہی گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں "انتقام" اور " قیمت" لکھا۔ اس شر انگیز عمل نے نوجوان محمد ابو خضیر کے قتل کا ہولناک منظر ذہنوں میں تازہ کر دیا؛ جب گزشتہ سال جولائی میں یہودی دہشت گردوں نے ان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کیا تھا۔