حزب التحریرکی مخالفت میں اندھی ہو کر حکومت مکمل طور پر حواس باختہ ہو چکی ہے۔ 17اپریل کی ملک گیر کامیاب ریلیوں میں لاہور سے گرفتار حزب التحریرکے معزز سیاسی کارکنوں اور خلافت کے دائیوں کی درخواست ضمانت تک نہ صرف مسترد کر دی گئی بلکہ تھانے میں ان پر تشدد بھی کیا گیا۔ ایک گرفتار کارکن پروفیسر قمر کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا اور انھیں تھانے لے جانے کی دھمکی دی گئی۔ میڈیا کے استفسار پر پولیس وہاں سے رفو چکر ہو گئی۔ دوسری جانب پشاور میں حزب التحریر کی ریلی سے گرفتار کارکنان کوجماعت اسلامی کے عہدیدار کے گھر کے باہر بارودی مواد رکھنے کے مضحکہ خیز مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر لے لیا گیا۔ یہ الزام اس قدر مضحکہ خیزاور گھٹیا ہے کہ جماعت اسلامی کے ترجمان نے خود اس پر پریس ریلیز جاری کر کے اس کی مذمت کی اور اسے دو اسلامی سیاسی جماعتوں کو لڑانے کی سازش سے تعبیر کیا۔ ہمارے لئے یہ الزامات کسی حیرت اور اچھنبے کی بات نہیں، اس سے پہلے بھی عرب اور وسطی ایشیا کے حکمران یہ ٹوٹکے آزما چکے ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، اور یہی ان حکمرانوں کا مقدر ہے، انشاء اللہ تعالیٰ۔ حزب التحریراپنی سیاسی جدوجہد پر قائم ہے، یہ ہتھکنڈے صرف ہمارے جذبوں کو مہمیز دیتے ہیں۔ یہ حکمران اس دنیا کی خاطر اپنی آخرت کو بیچ چکے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ خلافت جلد قائم ہونے والی ہے اور ان سب کو خلافت کی شرعی عدالت میں پیش کیا جائے گاجہاں کسی حکمران کیلئے کوئی استثنیٰ اور پروٹوکول نہیں۔ اور ظلم میں وہاں انھیں خلافت کے داعیوں اور اس امت پر روا رکھے جانے والے ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑھ کر ہے؛
(وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّہَ غَافِلاً عَمَّا یَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا یُؤَخِّرُہُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْہِ الأَبْصَار* مُہْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُءُ وسِہِمْ لاَ یَرْتَدُّ إِلَیْْہِمْ طَرْفُہُمْ وَأَفْءِدَتُہُمْ ہَوَاء ۔۔۔۔وَقَدْ مَکَرُواْ مَکْرَہُمْ وَعِندَ اللّہِ مَکْرُہُمْ وَإِن کَانَ مَکْرُہُمْ لِتَزُولَ مِنْہُ الْجِبَالُ)
''اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو اس سے غافل نہ سمجھو، اللہ تو انھیں ٹال رہا ہے اس دن کیلئے جب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی، سر اٹھائیں بھاگیں چلے جا رہے ہیں ، نظریں اوپر جمی ہوئی ہیں اور دل اڑے جاتے ہیں ۔۔۔انھوں نے اپنی ساری چالیں چل دیکھیں، مگر ان کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھااگرچہ ان کی چالیں اس غضب کی تھی کہ پہاڑ ان سے ٹل جائیں۔‘‘[سورۃ ابراہیم: 42-46]
عمران یوسفزئی
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان