کیانی، مشرف اور راحیل- امریکہ کے وفادار غلام راحیل شریف کے دور میں امریکی مفادات کے لئے پاکستان کے مسلمانوں کے مفادات کو قربان کیاگیا
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
25 جنوری 2016 بروز پیر افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے یہ اعلان کیا کہ وہ نومبر 2016 کو ختم ہونے والی مدت ملازمت میں کوئی توسیع نہیں لیں گے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی حکومت کے چمچوں اور چاپلوسوں نے نے جنرل راحیل شریف کے فیصلے کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کردیے ۔