افواج پاکستان کو شامی جابر کو ہٹا کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حرکت میں لایا جائے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
5 مارچ 2016 کو ڈان اخبار نے یہ خبر شائع کی کہ " دورے کا اب تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک سے زائد حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناب نواز شریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی ہیں کہ اس بات کا امکان ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے لڑنے کے لئےاعلان کردہ چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے"۔ ایک ایسے وقت پر جب امریکہ شام میں اپنے وفادار ایجنٹ بشار الاسد کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، پاکستان کی حکومت عوامی رائے عامہ کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ شامی جابر کو مقدس اسلامی انقلاب سے بچانے کے لئے بننے والے اتحاد میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں جس کا نعرہ ہی یہ ہے کہ ، الأمةتريدخلافةمنجديد"امت دوبارہ خلافت چاہتی ہے"۔