الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
کینیا

ہجری تاریخ    18 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 14 / 1442
عیسوی تاریخ     منگل, 29 جون 2021 م

پریس ریلیز

حزب التحریر  کینیا نے ایک وفد پاکستان کے سفارت خانے اس پیغام کے ساتھ بھیجا کہ نوید بٹ کی جبری گمشدگی ختم کی جائے

 

 

                  نوید بٹ کی بازیابی اور انہیں اُن کے خاندان سے ملانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور اس کے آرمی جنرلز پر دباؤ ڈالنے کے لیے شروع کی گئی عالمی مہم کے تحت منگل 29 جون 2021 کو حزب التحریر کینیا نے ایک وفد نیروبی میں پاکستان کے سفارت خانے بھیجا۔

 

         اس وفد کی قیادت کینیا میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے شابانی موالیمو  کررہے تھے  جبکہ وفد  مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل تھا:

         یسین کیوایو، حزب التحریر  کینیا  کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ

         یوسف گاسانا،  رکن حزب التحریر کینیا

 

         یہ وفد سفارت خانے صبح 10:32پر پہنچا اور سفارت خانے کے ایک اسٹاف ممبر چارلس سے بات کی جنہوں نے وعدہ کیا کہ اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں انہیں دی جانے والی ایک  پریس اسٹیٹمنٹ کی تین کاپیاں  وہ سفیر کو پہنچا دیں گے۔

 

         یہ اسٹیٹمنٹ حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے جاری کی تھی، جس کا عنوان ہے: "پاکستان میں نوید بٹ کی جبری گمشدگی کو ختم کرنے کے لیے پکار۔"اس اسٹیٹمنٹ میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ حزب التحریر ولایہ پاکستان کے ترجمان انجینئر نوید بٹ کی جبری گمشدگی کو ختم کیا جائے، جنہیں نو سال قبل پاکستان کی انٹیلی جنس نے اغوا کرلیا تھا اور آج کے دن تک اُن کے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں ہے۔  2012 سے آج کے دن  تک آنے والی ہر پاکستان کی حکومت نے نوید بٹ کے متعلق کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے اور صورتحال اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس نے   اُن کے گھر الوں کو یہ دھمکی دی کہ اگر نوید بٹ نے حزب التحریر کی سیاسی سرگرمیوں سے خود کو علیحدہ نہ کیا تو انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 

         حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس نے پاکستان کے سفارتی مشنز کو بھی مخاطب کیا اور کہا: "آپ پوری دنیا میں پاکستانی عوام کے کردار، وقار، تاریخ اور موجودہ صورتحال کی نمائندگی کرتے ہیں۔نوید کی جبری گمشدگی آپ کے مادر وطن میں انصاف کی ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔ہم آپ سے التجا کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے لائی جانے والی اس شرمندگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔" اس بیان میں مسلمانوں اور میڈیا کو بھی مخاطب کیا گیا ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر پاکستان کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ "ہم آپ سب کو پکارتے ہیں:حکومتِ پاکستان اور اس کی فوج کے جرنیلوں پر نوید بٹ کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے آگے آئیں، اور انھیں اپنے کنبہ کے ساتھ دوبارہ ملا دیں۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾

"اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہوگی"

(الانفال، 8:72)۔

 

شابانی موالیمو

کینیا میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
کینیا
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +255778 870609
E-Mail: jukwalakhilafah@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک