الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش

ہجری تاریخ    29 من ذي القعدة 1437هـ شمارہ نمبر: 1437-11/03
عیسوی تاریخ     جمعرات, 01 ستمبر 2016 م

 

ایس پی جیسور اور اس کے غنڈوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو کہ حزب التحریر کے شاب کے خاندان کو ہراساں اور انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں

 

      جیسور کی ظالم پولیس نے28 اگست2016 کو ڈسٹرک کورٹس ڈھاکہ سے  تنجیب احمد کو دوبارہ گرفتار کر لیاجو کہ طویل مصائب و مشکلات کا سامنا کرنے والے حزب التحریر کے بیس  سالہ شاب ہیں۔ عدالت پیشی کے وقت تنجیب کو گرفتار کرنے کے علاوہ انہوں نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوے ان کی بڑی بہن معصومہ اختر کو بھی پکڑ لیا جو کہ ان کے ساتھ کورٹ کمپلیکس آئیں تھی۔ اب ایک طرف تو رشوت حاصل کرنے کے لیے تنجیب کے خاندان کو مزید ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف خاندان کے بقیہ افراد کی ازخود گرفتاری نہ دینے کی صورت میں تنجیب کو جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔تنجیب کا خاندان لا متناہی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور بے شک فاشسٹ پولیس کے ان جرائم کو الله سبحانہ وتعالیٰ اچھی طرح جانتا ہے۔

 

جیسور ضلع کا ایس پی انیس الرحمن حزب التحریر کے پرامن شباب اور ان کے خاندان کے خلاف یہ کینہ پرور جرائم کروا رہا ہےجو اعلانیہ كلمة الله کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف اتنی نفرت رکھتا ہے کہ اس کے ظلم سے حزب کی خواتین ارکین بھی محفوظ نہیں۔  اور وہ  یہ تمام تر کوششیں صرف اس لئے کر رہا ہے ہے تا کہ حسینہ کی حکومت کا بدترین آلہ کار بن سکے۔ اس فاجر شخص نے حال ہی میں جیسور سے حزب کے چار دوسرے شباب کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور پھر میڈیا پر جھوٹ بولا کہ انہوں نے ازخود گرفتاری دی ہے۔

 

حزب التحریر اور اس کی خلافت راشدہ کی دعوت کو سیاسی اور فکری طور پر دبانے میں ناکامی کے بعد مغربی استعماری ممالک اور ان کے ایجنٹ حکمرانوں نے اب شباب کے خاندان کے افراد کو ہراساں کرنے کا شرمناک طریقہ اپنا لیا ہے۔ یہ اچھی طرح جانتے ہوے کہ حزب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حکومت اب پولیس کے ذریعے اپنی طاقت استعمال کر کے حزب کے شباب کی آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔

 

ایس پی انیس اور اس کے غنڈے جان رکھیں کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنا کر اسلام کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ الله نے خود اپنے دین کی مدد و فتح کی ذمہ داری لی ہے۔  اے الله کے دشمنوں ہم تمہیں یاد دہانی کرواتے ہیں کہ جو کوئی بھی مسلمانوں پر صرف اس وجہ سے ظلم اور انہیں ہراساں کرتا ہے کہ وہ اسلام کی طرف بلاتے ہیں، وہ اصل میں اپنی آخرت تباہ کر رہا ہے اور انشاء الله نبوت کے نقش قدم پر جلد قائم ہونے والی خلافت راشدہ ثانیہ میں اُن کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

 

(إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ)

"بے شک وہ لوگ جنہوں نے مؤمن مردوں اور عورتوں کو ستایا،ان پر ظلم کیا اور پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلتی ہوئے آگ کا عذاب ہے" (البروج:10)

 

ولایہ بنگلادیش میں حزب التحریر کامیڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ بنگلادیش
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.khilafat.org
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک