الأحد، 27 جمادى الثانية 1446| 2024/12/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    21 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: PR17011
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 فروری 2017 م

سہون شریف بم دھماکہ : سانپ کا سر کاٹ ڈالو اور اس کی دم کے پیچھے بھاگنا بند کرو

یہ امریکہ ہے جو جارح بھارتی انٹیلی جنس کو افغان سر زمین سے ہم پر حملہ کرنے کی صلاحیت فراہم کررہا ہے

 

لاہور میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے صرف چند دنوں بعد، جمعرات 16 فروری 2017 کو سندھ کے مقام سہون شریف میں واقع مزار پر مبینہ “خودکش حملہ” ہوا جس میں کم از کم88 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ حکمران اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ ان حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جارہی ہے، اور کل کے سانحے کے بعد آئی۔ ایس۔ پی۔آر نے بیان دیا کہ “دشمن طاقتوں کے احکام پر افغانستان میں موجود اڈوں کے ذریعے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کرائے گئے ہیں” ۔ لیکن اِس حقیقت کے ادراک کے باوجود پاکستان کی حکمران امریکہ کی مذمت نہیں کررہے جس نے افغان سرزمین پر قبضہ کرنے کے بعد بھارتی انٹیلی جنس کو وہاں محفوظ ٹھکانے فراہم کیے ہیں۔

 

کیا مسلمانوں کا بہنے والا مقدس خون اور ان کے لواحقین کے آنسو سنگ دل حکمرانوں کو اِس بات پر مجبور نہیں کریں گے کہ وہ امریکہ کی موجودگی کو ختم کردیں جو اِن شیطانی حملوں کا “ماسٹر مائینڈ” اور “سہولت کار” ہے؟ امریکہ کی موجودگی بھارت کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ پاکستان کے شہروں پر حملے کرسکے بلکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک بھارت کے لیے آنکھوں اور کانوں کا کام کرتی ہیں جنہیں ہمارے حکمرانوں نے آزادانہ ملک بھر میں گھومنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ لیکن حکمران اب بھی اپنے اس جھوٹے دعوے پر اصرار کرتے ہیں کہ امریکی جنگ “ہماری جنگ” ہے ، اور پھراس کے پردے میں اُن مخلص مجاہدین کو نشانہ بناتے ہیں جو افغانستان میں قابض صلیبی امریکی افواج یا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے خلاف جہاد کرتے ہیں یا ان سیاست دانوں اور سیاسی کارکنان کو نشانہ بناتے ہیں جو پاکستان میں اسلام کے نفاذ اور خلافت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اگر چہ پاکستان میں خلافت کا قیام امریکہ اور بھارت کے لیے ایک انتہائی ڈرونا خواب ہے کیونکہ وہ ہمارے علاقوں کو کفار کے قبضے سے آزادی دلانے کے لیے ہماری افواج کو منظم کرے گی۔

 

پاکستان اور خطے میں بد امنی کی اصل وجہ بھارت نہیں بلکہ امریکہ کی موجودگی ہے کیونکہ بھارت ایسا کرنے کی نہ تو ہمت رکھتا ہے اور نہ ہی صلاحیت جب تک کہ امریکہ اُسے ایسا کرنے کے لیے سہولیات اور حوصلہ فراہم نہ کرے۔ لیکن حکمران امریکہ کے سفارت خانے، قونصل خانوں اور اڈوں کو بند اور اس کے انٹیلی جنس اور سفارتی اہلکاروں کو گرفتار کر کے ملک بدر نہیں کرتے بلکہ امریکہ کی موجودگی کو مزید مضبوط و مستحکم کررہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود حکمران یہ جھوٹا دعویٰ، ان لوگوں کے لیے جو اب بھی ان کی تمام تر خیانتوں کے باوجودانہیں صادق و امین سمجھتے ہیں، کرتے ہیں کہ امریکہ سے اتحاد کرنے سےپاکستان کی سلامتی اور خوشحالی یقینی بنے گی۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ، پاکستان کے حکمرانوں کو اس بات کا ذمہ دار ٹہراتی ہے کہ انہوں نے ہمارے دشمنوں کو ہم پر پانچ دنوں میں دس حملے کرنے کے قابل بننے کی اجازت دی۔ ہم انہیں اِس بات پر مورد الزام ٹہراتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے سیکیورٹی اداروں کو غلط سمت میں لگا رکھا ہے اور انہیں امریکہ کی موجودگی کو ختم کرنے کی جگہ سانپ کی دم کے پیچھے بھگا رہے ہیں۔ ہم اِس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کو سانپ کا سر کچلنے کی ہدایت دی جائے جو کہ ہماری سرزمین اور ہمارے خطے میں امریکہ کی موجودگی ہے۔ لہٰذا حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے یہ کہتی ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں جو ہماری خوف کی حالت کو امن و استحکام سے بدل دے گی۔

 

وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لاَ يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْفَاسِقُونَ

“تم میں سے اُن لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کیے ہیں، اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکے ہیں کہ انہیں ضرور زمین پر(موجودہ حکمرانوں کی جگہ) حکمران بنائے گا جیسا کہ اُن لوگوں کو بنایا تھا جو اِن سے پہلے تھے۔ اور یقیناً اِن کے لیے اِن کے اِس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کر کے جما دے گا جسے اُن کے لیے وہ پسند فرما چکا ہے۔ اور اُن کے اِس خوف و خطر کو امن و امان سے بدل دے گا، وہ میری عبادت کریں گے ، میرے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹہرائیں گے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ ناشکری اور کفر کریں تو وہ یقیناً فاسق ہیں “(النور:55)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک