السبت، 25 رجب 1446| 2025/01/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من رجب 1442هـ شمارہ نمبر: 54 / 1442
عیسوی تاریخ     بدھ, 03 مارچ 2021 م

پریس ریلیز

اے عمر الفاروق ؓکے بیٹو! ایک سو ہجری سال بغیر خلافت کے گزر گئے، لہٰذا اس کے قیام کی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ اگلی صفوں میں کھڑے ہوجاؤ

 

3 مارچ 1924 بمطابق 28 رجب 1342 ہجری ، ایک سو ہجری سال قبل، اسلامی امت ایک نگہبان اور سرپرست سے محروم ہو کر یتیم ہو گئی۔ اس تاریک دن خلافت مغربی استعماری صلیبیوں اور چند ترک اور عرب غداروں کی ملی بھگت کے نتیجے میں ختم ہوگئی۔ اُس تاریک دن کے بعد سے مسلم امت کو ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے سے مسلسل روکا جارہا ہے جس کے تحت وہ پوری انسانیت کے لیے ایک نجات دہندہ کے طور پر کام کرتی تھی جبکہ یہ بات بھی واضح ہو چکی ہے کہ امت جمود کی صورتحال سے نکل چکی ہے اور اب اُس میں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات  اور مسائل کے لیے اسلام سے حل ڈھونڈنے کی سوچ اور عمل بڑھتا چلا جارہا ہے ۔  یہی وقت ہے کہ مسلمانوں کی موجودہ نسل اُس طاقت اور مقام کو حاصل کرے جو آج سے پہلے اِس امت کی پہلی اور سب سے بہترین نسل نے حاصل کیا تھا۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے رسول اللہﷺ کو اہل طاقت و قوت سے نصرۃ طلب کرنے کی ہدایت  سے بہت پہلے ، اسلام کے داعیوں کی صفوں کو اُن لوگوں نے مضبوط کیا تھا جو معاشرے میں ایک مضبوط مقام رکھتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے تھے اور فرمایا تھا،

اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِأَحَدِ الْعُمَرَيْنِ

"اے اللہ! دو 'عمر' میں سے ایک کے ذریعے اسلام کو طاقت عطا فرمائیے"۔

 

ان دو 'عمر' ، عمر بن الخطاب اور عمر بن ہاشم(ابو جہل)، میں سے عمر بن الخطاب کو ہدایت  ملی ۔ لہٰذا اس کے بعد عمر ؓ نےاس دعوت کی اگلی صفوں میں ہمیشہ کھڑے رہ کر اپنی تمام طاقت اپنی آخرت کی کامیابی کے لیے استعمال کی ۔  جہاں تک ابو جہل کا تعلق ہے تو اس نے اپنی طاقت اور اثرو رسوخ جابروں کے جبر کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کر کے اپنے ہی ہاتھوں سے خود اپنی جہنم تیار کی۔  رسول اللہﷺ کے صحابہ کرامؓ دارالارقم سے دو قطاروں میں اس طرح سےنکلے کہ ایک قطار کی قیادت عمرؓ اور دوسری قطار کی قیادت      حمزہؓ کررہے تھے۔ وہ دن کی روشنی میں بھر پور عزم اور اعتماد کے ساتھ خانہ کعبہ کی جانب بڑھے، اور اپنے مسلمان ہونے کا کھل کر ایسا اعلان کیا کہ جابروں کے چہرے پیلے پڑ گئے اور وہ مایوسی ، جھنجھلاہٹ اور شدید غصے کا شکار ہوگئے۔ اسی وجہ سے رسول اللہﷺ نے عمرؓ کو الفاروق(سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کرنے والا) کا لقب دیا  کیونکہ ان کے ایمان لانے کے بعد حق اور باطل بالکل واضح ہوگئے اور اس بات کا بغیر کسی خوف کے اعلان کیا جانے لگا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔

 

پاکستان کے اہلِ اثرورسوخ میں موجود الفاروقؓ کے بیٹو! 

آپ کا اثرورسوخ اللہ کی جانب سے ایک امانت ہے جو آپ کو صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وجہ سے حاصل ہے۔ آپ کا آج جو دنیا میں مقام ہے اسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ جب چاہیں ایک لمحے میں آپ سے چھین سکتے ہیں۔ قیامت کے دن آپ کا محاسبہ ان لوگوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو اثر و رسوخ نہیں رکھتے۔  آپ کا احتساب اس اثرورسوخ اور طاقت کے مطابق ہوگا جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کو نوازا ہے۔ لہٰذا اس بات پر غور کریں کہ یہ عمر الفاروقؓ تھے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ پوچھا ، يَا رَسُولَ اللهِ أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ إِنْ مُتْنَا وَإِنْ حَيِينَا؟" یا رسول اللہ کیا ہم یہاں اور آخرت ، دونوں مقامات میں حق پر نہیں ہیں؟ "۔ غور کریں جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں یہ جواب دیا،بَلَى وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّكُمْ عَلَى الْحَقِّ إِنْ مُتُّمْ وَإِنْ حَيِيتُمْ "یقیناً ہیں! اُس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، کہ تم اس دنیا  اور آخرت میں حق پر ہو"۔  تو عمر ؓ نے پر جوش جذبات کے ساتھ اعلان کیا، ففِيمَ الاختفاء مَا عَلَيْكَ بِأَبِي وَأُمِّي وَاللَّهِ مَا بَقِيَ مَجْلِسٌ كُنْتُ أَجْلِسُ فِيهِ بِالْكُفْرِ إِلَّا أَظْهَرْتُ فِيهِ الْإِيمَانَ غَيْرَ هَائِبٍ وَلَا خَائِفٍ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَتَخْرُجَنَّ "تو ہم کیوں پوشیدہ رہیں؟میری والدہ اور والد آپ پر قربان ہوں!اللہ کی قسم کفر کی کوئی ایسی محفل نہیں ہو گی جہاں میں بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے اپنے ایمان کے اظہار کے بغیر بیٹھوں ۔اُس کی قسم جس نے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ، آئیے ہم کھل کر (اپنے ایمان کا )اعلان کریں"۔ 

 

تو اے اثرورسوخ اور طاقت رکھنے والو کیا آپ غور نہیں کریں گے اس سے پہلے کہ آپ کا وقت ِحساب آجائے؟! حزب التحریر کے شباب کے ساتھ مل کر خلافت  کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا کھل کر اعلان کریں اور معاشرے میں بغیر کسی خوف  کے اس دعوت کے داعی بن جائیں، اور اس بات کا اعلان کریں کہ اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور یہ کہ ہمیں صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ہی عبادت کرنی ہے۔ حزب التحریر کے شباب کے ساتھ اگلی صفوں میں کھڑے ہوں، یا جتنا بھی آپ اگلی صفوں سے قریب کھڑے ہوسکتے ہیں، تا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو آخرت کی کبھی نہ ختم ہونے والی عزت اور اونچے مرتبے سے سرفراز فرمائے۔ 

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک