المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | جمعرات, 28 جولائی 2011 م |
پاکستان کے جابر حکمران امریکہ کی خوشنودی کے لئے حزب التحریر کے خلاف ظلم کی تمام حدود پھلانگ رہے ہیں
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ، رات 12 بجے سے چند منت قبل، رحیم یار خان کے مشہور ڈنٹسٹ اور حزب التحریر کے ممبر، ڈاکٹر عبد القیوم کو حکومتی غنڈوں نے اغوا کر لیا۔ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ بیکری سے کھانا لینے جارہے تھے کہ ایسے میں ایجنسیوں کی فور ویل ڈرائیو گاڑی نے ان کی گاڑی کا رستہ روک لیا۔ اسلحہ سے لیس چار نقاب پوش افراد باہر نکلے اور انہوں نے زبردستی انہیں اغوا کر لیا۔ انہوں نے اپنی 11 سالہ بچی کے بارے میں احتجاج کیا جو اس وقت رات کے اندھیرے میں تنِ تنہا ایک ویران سڑک پر اکیلی تھی لیکن وہ یہ کہہ کر انہیں گھسیٹ کر لے گئے کہ انہیں اس مسلمان بچی کی کوئی پرواہ نہیں! ڈاکٹر عبد القیوم کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ چند اطلاعات کے مطابق یہ غنڈے ڈاکٹر صاحب کے خاندان میں موجود دیگر حزب کے دیگر ممبران کی تلاش میں مصروف ہیں جن کا قصور محض یہ ہے کہ وہ ان جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔
(وَمَا نَقَمُوا مِنْہُمْ إِلَّا أَن یُؤْمِنُوا بِاللَّہِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ)
''ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے‘‘ (سورۃ البروج: 8)
یہ حزب التحریر کے خلاف حکمرانوں کے گھٹیا کرتوتوں کی لسٹ میں ایک نیا ''کارنامہ ‘‘ ہے جو امریکہ کی خوشنودی میں تمام حدود پھلانگ چکے ہیں۔ یہ غدار حکمران عزت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں نہ سچ کے لئے؛ مسلمانوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں نہ اسلام کے لئے۔ حزب التحریر کے خلاف ظلم و جبر کی کاروائیوں میں حالیہ تیزی امریکی جائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائک مولن کے پاکستان دورے کے بعد آئی جو اس نے امریکی موجودگی کے خلاف حزب کی 17 اپریل کی ریلیوں کے بعد کیا تھا۔ ان حکومتی کاروائیوں میں گھروں پر چاپے مارنا اور ماورائے قانون اغوا جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ان غدار حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کا خدا اور آقا ۔ امریکہ آج تک مسلمانوں کو نہیں سمجھ سکا۔ اسی لئے وہ مسلم دنیا میں جگہ جگہ ایسی آگیں لگا رہا ہے جس سے وہ خود ہی اپنے وجود کو جلا رہا ہے۔ امریکہ نہیں جانتا کہ یہ امت اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ وہ کبھی کسی ظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ خلافت کے قیام کے بالکل قریب آن پہنچی ہے۔ مسلمانوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ کبھی بھی اکیلے نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس القوی اور الجبار کی شکل میں مددگار موجود ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ خوف اور مایوسی پر مبنی غدار حکمرانوں اور ان کا آقا امریکہ کے یہ اقدامات اس وقت ان کے لئے افسوس کا باعث ہوں گے جب خلافت انہیں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ اسلام کے خلاف خرچ ہونے والا ایک ایک پیسہ، اس کے خلاف اٹھنے والی ہر بندوق اور اسے کے خلاف ہونے والی ہر کاوش ان کے لئے شرمندگی اور تکلیف کا باعث بنے گی۔
(إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ یُنفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ لِیَصُدُّواْ عَن سَبِیْلِ اللّہِ فَسَیُنفِقُونَہَا ثُمَّ تَکُونُ عَلَیْْہِمْ حَسْرَۃً ثُمَّ یُغْلَبُونَ )
''جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لئے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہو جائیں گے‘‘ (سورۃ الانفال: 36)
نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |