الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من ذي القعدة 1443هـ شمارہ نمبر: 72 / 1443
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 25 جون 2022 م

پریس ریلیز

صرف خلافت ہی سونے اور چاندی کی کرنسی کے اجراء کے ذریعے مہنگائی سے نجات فراہم کر سکتی ہے

 

پاکستان کو مہنگائی کو کچلنے کے لیے ایک آزمودہ حل کی ضرورت ہے، جو اسلام منفرد طور پر فراہم کرتا ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے 4.25 گرام وزن کے سونے کے دیناراور 2.975 گرام چاندی کے درہم کوریاست کی کرنسی کے طور پر جاری کیا۔ اس طرح خلافت نے کرنسی میں صدیوں تک استحکام کو یقینی بنایا، اور اسی وجہ سے اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جنہیں اسی کرنسی کے ذریعے  خریدا جاتا  تھا۔ نہ تو گرتی ہوئی سرمایہ داریت، اور نہ ہی ناکام و مردہ کمیونزم، اس تیز ترین مہنگائی کا کوئی حل فراہم کرتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ  کاغذی، فیاٹ کرنسی ہے جسے یہ دونوں نظام قبول کرتے ہیں۔  بلاوجہ، سال بہ سال، چاہے وہ پاکستانی روپیہ ہو، امریکی ڈالر، روسی روبل یا چینی یوآن، فیاٹ کرنسی قدر کھوتی رہتی ہے، جس سے تمام اشیاء اور خدمات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ بے شک خلافت ہی وقت کی ضرورت ہے۔

 

مرتی ہوئی  سرمایہ داریت کے تحت عارضی حل فراہم کرنا، یا طویل عرصے سے مردہ پڑے کمیونزم کو زندہ کرنے کی تمام انسانی  کوششیں بے کار ہیں۔ یقیناً خلافت کے ذریعے اسلام کا انقلابی نفاذ نہ تو کوئی یوٹوپین تصور ہے اور نہ ہی کوئی خواب ہے۔  اس سے پہلے، صدیوں تک، خلافت کی ترقی اور غلبہ کے ساتھ، افریقہ کے مغربی ساحل سے لے کر شمالی ہندوستان تک سونے کا دینار ہی غالب سکہ تھا۔ آج، مسلمانوں کے لیے سونے اور چاندی کے معیار کی طرف واپسی واضح طور پر عملاً ممکن ہے۔ مسلمانوں کی زمینیں، جن میں جلد ہی خلافت کی ریاست قائم ہونے کا امکان ہے، ان میں سونا اور چاندی وافر مقدار میں موجود ہے، جیسا کہ پاکستان میں سیندک اور ریکوڈک کے میدان۔ امت اسلامیہ کے پاس بے پناہ وسائل ہیں جن کی دیگر ممالک کو ضرورت ہے، جیسے کہ تیل، گیس، کوئلہ، معدنیات اور زرعی اجناس، جن کا   سونے اور چاندی کے عوض  تبادلہ کیا جاسکتا ہے، اور اس طرح مزید سونا اور چاندی حاصل ہوگی۔ خلافت کے تحت یکجا ہونے سے، مسلم سرزمین اپنے وسیع اور متنوع وسائل کو جمع کر کے، بنیادی اشیاء میں خود کفیل ہو جائے گی، اور درآمدی بلوں کو کم کرے گی۔ جب خلافت ایک بار ربا (سود) پر مبنی مالیاتی آلات کو ختم کردے گی جو طفیلی کیڑوں کی طرح معیشت کا خون  چوستے ہیں، تو خلافت کی حقیقی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہوجائے گی جو   ہیرا پھیری اور قیاس آرائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے قابل  ہو گی۔ بین الاقوامی تجارت میں سونے اور چاندی کو دوبارہ کرنسی کے طور پر  قائم کرنے سے خلافت اس غیر منصفانہ فائدے کو ختم کر دے گی جو امریکہ نے واشنگٹن کے آلہ کار ادارے آئی ایم ایف کے ذریعے بین الاقوامی تجارت پر امریکی ڈالر کو مسلط کر کے حاصل کیا ہوا ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

 انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظاموں سے منہ موڑلیں، جو محدود ذہنوں اور لامتناہی خواہشات پر قائم ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات کے مطابق حکومت کرنے کے لئےنبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کریں، تاکہ آپ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کرسکیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

 وَأَنْ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكَ

"اور (ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ) جو(حکم) اللہ نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو اللہ نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں۔ "(المائدہ،5:49)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک