الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من ذي القعدة 1443هـ شمارہ نمبر: 69 / 1443
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 11 جون 2022 م

 پریس ریلیز

پاکستان کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر عمل پیرا ہیں ، تاکہ نارملائزیشن کی پالیسی اپنا کر پاکستان کو بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں

 

اگرچہ  ہندوستان کی حکمران جماعت اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرتی ہے، اپنی حدود میں رہنے والےمسلمانوں پر ظلم ڈھاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے گھر، مقدس مساجد، کو مسمار کرتی ہے،  لیکن پاکستان کے بزدل اور بے شرم حکمران جارح ہندوستان کے خلاف حالت  جنگ ڈکلئیر کرنے سے منکر ہیں۔  بلکہ، پاکستان کے حکمران ہندوستان کے ساتھ تعلقات نارملائز کرنے کے لیے مودی کے ساتھ بیک ڈور چینلز کے ذریعے بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کی مقبوضہ کشمیر آزاد کرانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 

         اے پاکستان کے مسلمانو!

 بھارت اس خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی اور  اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے، لہٰذا اس سے دشمن ہی کا طرح کا سلوک کرنا چاہیئے ۔ سابق امریکی صدر کلنٹن کے دور سے ہندوستان خطے میں امریکی مفادات کی تکمیل کا کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور افغانستان پر غلبہ حاصل کرنا شامل ہے۔ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اور انہیں مسلسل دہشت زدہ کر رہا ہے۔  گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر مودی نے 2002 میں مسلمانوں کے قتل عام کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ اُس کی پارٹی کی اسلام دشمنی دہلی اور اتر پردیش سمیت پورے ہندوستان میں مسلمانوں کو شہید کرنے کی صورت میں واضح ہے۔ اور اب جب وہ ہندستان کا وزیر اعظم بن گیا ہے تو اس  کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمران گجرات کے قصائی کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔  پاکستان کے حکمرانوں کے کمزور موقف نے اب مودی کے لوگوں کو ہمارے پیارے نبی ﷺ کے خلاف توہین کا ارتکاب کرنے کی ہمت اور شہہ فراہم کی ہے۔ تو آپ یہ کیسے قبول کر سکتے ہیں کہ پاکستان کے حکمران بھارت کے ساتھ اقتصادی اور فوجی تعلقات نارملائزکرنے کی کوشش کریں؟ آپ  پر لازم ہے کہ آپ ان کی غداری کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

         اے افواج پاکستان کے مسلمانو! 

ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے لہو اور فولاد سے آزاد کشمیر کو آزاد کرایا، اور وہ یہ عمل کرنے میں اس لیے کامیاب رہے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرے اور اس کے سوا کسی سے مدد طلب نہیں کی۔ آپ ان شاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے جب آپ خلیفہ راشد کی قیادت میں اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے متحرک ہوں گے۔ امت اسلامیہ کی سب سے بڑی مسلح افواج کی حیثیت سے یہ بالکل  آپ کے اختیار میں ہے کہ ہندوستان کو 'ہندوتوا' کے ظلم سے آزاد کرانے کے لیے غزوہ ہند (فتح) آپ کے ہاتھوں  ہو۔  بھارت چین کے سامنے کمزور ہے اور ایمان والوں کے سامنے بھی کمزور ہے، لیکن اس کے باوجود پھر بھی پاکستان کے حکمران اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ ہتھیار ڈال دیں،  اورمودی کو جنگ بندی کے ذریعے ریلیف دیں۔ تو آپ پاکستان کے حکمرانوں کی طرف سے ہندو ریاست کے ساتھ معاشی اور فوجی  تعلقات کو نارملائز کرنے کی کوششوں کو کیوں نہیں روکتے؟ اب ان کی خیانت کا خاتمہ کریں۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کفار کا ساتھ دینے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں جو اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے اپنی نصرت فراہم کریں، تاکہ آپ  کو اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہو ، اور آپ  دشمن کو شکست دیں اور اس طرح مسلمانوں کے دل خوشی سے لبریز ہوجائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ

"ان سے (خوب) لڑو۔ خدا ان کو تمہارےہاتھوں سے عذاب دے گا،  اور انھیں رسوا کرے گا،  اور تم کو ان پر غلبہ دے گااور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا۔"(التوبۃ، 9:14)

         

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک