الخميس، 16 رجب 1446| 2025/01/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 09 / 1444
عیسوی تاریخ     منگل, 27 ستمبر 2022 م

پریس ریلیز

روپیہ کے ڈالر کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے اس کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ اسلام کے حکم کے مطابق سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی ہی پاکستان اور مسلم دنیا کو ڈالر کی غلامی سے نجات دلائے گی

 

کرنسی کے شدید بحران اور اس کے نتیجے میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے پی ڈی ایم حکومت شدید عوامی دباؤ اور غیض و غضب کا سامنا کر رہی ہے۔ حکومت نے عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو فارغ کر کے اسحاق ڈار کو نیا وزیر خزانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسحاق ڈار کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ روپیہ کی قدر کو مستحکم کرے۔ حکومت کا یہ قدم صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ہے۔ روپیہ کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ روپیہ کا ڈالر سے منسلک ہونا ہے۔ یعنی پاکستانی ریاست کا یہ اصرار کہ وہ عالمی تجارت ڈالر میں کرے گی۔

 

 امریکی فیڈرل ریزرو نے21 ستمبر 2022 ، بروز  بدھ، کو مسلسل تیسرے اجلاس میں بھی شرح سود میں 0.75 فیصد پوائنٹس اضافے کا فیصلہ جاری کیا اور ساتھ ہی خبردار بھی کردیا کہ شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور سرمایہ کار اپنے ڈالر دیگر ممالک کے قرضوں کی مارکیٹ اور عالمی قرضوں کی مارکیٹ سے نکال کر امریکی بانڈز میں انوسٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً کیپیٹل مارکیٹز سے ڈالر کا انخلاء اور عالمی سطح پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ان ممالک کی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا باعث بنتا ہے جو عالمی تجارت ڈالر میں کرتے ہیں۔ ڈالر مہنگا ہوجانے کی وجہ سے درآمدی اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس طرح پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ  روپیہ کمزور ہوچکا ہوتا ہے۔ 

 

اے مسلمانو! 

امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود بڑھاتا ہے اور دنیا بھر کی کرنسیوں کی قدر گرنا شروع ہوجاتی ہے۔ یہ کیسا معاشی نظام ہے کہ امریکی مفادات کی تکمیل کے لیے امریکہ میں بنائی جانے والی مالیاتی پالیسی  دنیا بھر کی کرنسیوں کی قدر کو تباہ و برباد کردیتی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کا امریکی مالیاتی پالیسی کے تعین میں کوئی کردار نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی اس مانیٹری پالیسی کی بدولت مہنگائی پاکستان میں بڑھ جاتی ہے!  پاکستان کی کرنسی  ڈوبتی ہے اور مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے اور پاکستان میں شدید معاشی بحران کھڑا ہو جاتا ہے! کیا اب وقت نہیں آگیا کہ اس مغربی معاشی آرڈر کا خاتمہ کیا جائے اور اسلام کی بنیاد پر معاشی آرڈر تعمیر کیا جائے؟

 

اے اہل قوت!

 یہ کیسا عالمی معاشی نظام ہے جس کے تابع پاکستان کے حکمرانوں نے ہمیں رکھا ہوا ہے جو امریکہ اور مغرب کے مفادات کی خاطر پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا کر رہا ہے؟ لوگ بھوک اور مہنگائی سے ہمارے مریں اور معیشت امریکہ کی پروان چڑھے؟ آپ کیسے اس صورتحال کو قبول کرسکتے ہیں؟ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ پاکستان کی معیشت کا مغربی معاشی آرڈر کا غلام ہونا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ نہیں ہوسکتا جب تک ہم اپنی کرنسی اور اپنی معیشت کو مغربی معاشی  آرڈر کی غلامی سے باہر نہ نکال لیں۔ اسلام ہمیں سونے اور چاندی کی بنیاد پر کرنسی جاری کرنے کا حکم دیتا ہے جو کمر توڑ مہنگائی کا تدارک کرتی ہے۔ خلافت  میں ریاست کے اندر کے استعمال کے لیے ایک کرنسی اور ریاست کے باہر استعمال کے لیے دوسری کرنسی نہیں ہوتی بلکہ مقامی اور عالمی تجارت سونے اور چاندی کی کرنسی کے ذریعے کی جاتی ہے۔

 

اے اہل قوت!  

پاکستان میں کرنسی کا استحکام وزیر خزانہ تبدیل کرنے سے نہیں بلکہ پاکستان کو مغربی معاشی آرڈر کی غلامی سے باہر نکالنے اور پاکستان میں اسلام کے شرعی احکام پر مبنی ایک نئے معاشی نظام کے نفاذ کے ذریعے آئے گا۔ تو آگے بڑھیں اور اپنے لوگوں کو سرمایہ دارانہ معاشی نظام کے پیدا کردہ بحران سے نجات دلائیں۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے نصرہ فراہم کر کے انصار بن جائیں۔ آپ آج کے انصار کہلائیں جائیں گے اور امت کی نسلیں آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے گی۔ تو کیا آپ  اس دنیا اور آخرت میں وہ عزت، احترام اور کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے جسے  رسول اللہﷺ کےانصار نے حاصل کیا تھا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

 يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰهِ

" اے ایمان والو! اللہ کے مددگار بن جاؤ۔"(الصف، 61:14)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک