السبت، 18 رجب 1446| 2025/01/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من جمادى الثانية 1444هـ شمارہ نمبر: 22 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعرات, 12 جنوری 2023 م

پریس ریلیز

گندم کے کثیر ذخائر کے باوجودپاکستان کے عوام آٹے کے ایک تھیلے کی خاطر رُل رہے ہیں، صرف خلافت میں ہی ہمارے وسائل وفاقی نظام کی خباثت  اور تقسیم پر مبنی سیاست کی نظر نہیں ہوں گے

 

سوشل میڈیا پر کئی وائرل ویڈیوز نے عوام کا دل چیر دیا جس میں لوگ آٹے کی تھیلوں کی خاطر رُل رہے ہیں۔ ان میں 35 سالہ مزدور اور چھ بچوں کا باپ تو محض پانچ کلو کے آٹے کے تھیلے کی خاطر میرپور خاص  میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دیگر کئی ویڈیوز میں عوام سرکاری نرخ پر خراب کوالٹی آٹے کے ایک تھیلے کے لئے بھگدڑ میں ڈنڈے کھاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔  باقی عوام بھی دوگنے نرخ پر آٹا اور روٹی خریدتے ہوئے حکمرانوں کو لعنت ملامت کر رہے ہیں۔ غریب اور مزدور طبقہ تو دو وقت کی روٹی سے بھی رہ گیا ہے، اور یہ سب اس کے باوجود ہورہا ہے کہ پنجاب کے پاس ابھی گوداموں میں 106 دن، سندھ کے پاس 98 دن اور خیبر پختونخواہ کے پاس 152 دنوں کیلئے مجموعی طور پر 37 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، اور مزید گندم بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکی ہے۔

 

یہ وفاقی نظام کی خباثت ہی ہے کہ ایک ملک ہونے کے باوجود سندھ اور پنجاب، بلوچستان کو گندم کم قیمت پر مہیا کرنے سے انکاری ہیں، کیونکہ ہر صوبائی  حکومت صرف اپنے صوبے کی ذمہ دار ہے ، ملک کے باقی حصوں کی نہیں۔ یہ وفاقی نظام کی خباثت ہی  ہے کہ ہر صوبہ گندم کی مختلف سپورٹ پرائس (امدادی قیمت)متعین کر رہا ہے جس نے بھی اس بحران میں اضافہ کیا ہے۔  یہ وفاقی نظام ہی ہے جس میں مختلف صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں اگلے الیکشن میں جیتنے کے لیے جان بوجھ کر ایک دوسرے کو بحرانوں میں دھکیل رہی ہیں تاکہ اپنے گھٹیا سیاسی مفادات کو حاصل کر سکیں۔ یہی وجہ ہے  کہ وفاق اور صوبے ایک دوسرے پر محض الزام تراشی میں مصروف ہیں، لیکن اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ طرفہ تماشا تو یہ ہے کہ پچھلے سال پاکستان میں ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی تھی ، اور پاکستان اپنے زراعت کے پوٹینشل(صلاحیت) کے لحاظ سے افغانستان اور وسطی ایشیا کے مسلمانوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کے قابل ہے۔ لیکن جمہوری سرمایہ دارانہ نظام کے باعث یہ حکمران گندم جیسی بنیادی فصل بھی پوری کرنے کے قابل نہیں۔

 

یہ خلافت کا واحدانی نظام اور اسلام کی زرعی اصلاحات ہوں گی جو پاکستان کو مسلم دنیا کا فوڈ باسکٹ(خوراک کا مرکز) بنا دے گا ، جو نہ صرف خلافت کے شہریوں بلکہ دیگر غیر مسلم ممالک کی ضروریات بھی پوری کرے گا۔ خلافت اسلام کے احکامات کے مطابق مزارعت (کرائے یا پیداوار میں شراکت پر زرعی زمین کو کاشت کے لیے دینا)کا خاتمہ کر دے گی، اور زمین کو خود کاشت نہ کرنے والوں سے تین سال بعد زمینیں واپس لے کر اس کو دیگر اہل لوگوں میں تقسیم کر دے گی۔ اسی طرح خلافت انقلابی انداز میں لاکھوں ہیکٹر بنجر  زمین کو قابل کاشت بنا دے گی۔ خلافت واحدانی نظام (unitary system)کے ذریعے مسلم امت کے وسائل بشمول گندم کے ذخائر کو خلافت کے تمام شہریوں کیلئے دستیاب کرے گی، اور اس پر کسی ایک صوبے یا علاقے کی ملکیت یا  اسے کسی طبقے کے لیے مخصوص کرنے سے انکار کرے گی، اور تمام  عوام کو روٹی کپڑے اور مکان کی ضمانت  مہیا کرے گی۔

 

اے پاکستان کے اہل قوت!

سعودی اور امارات کے بادشاہ اور قطری حکمرانوں کی چاپلوسیاں کرنے، امریکہ، یورپ سے بھیک مانگنے  اور آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت عوام کا گلہ گھونٹنے سے لوگوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔ ان اقدامات سے چند مہینوں  یا ایک دو سال تک ناگزیز تباہی کو ٹالنے سےکوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی۔ اس  مفادات کی سیاست اور عوام کش نظام کو دفن کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ امت کو پدرانہ شفقت کی حامل سیاست اور ریاست کی ضرورت ہے جو خلافت کے سوا کوئی اور نظام مہیا نہیں کر سکتا۔  پس آگے بڑھیں اور اسلام پر مبنی نئی سیاست اور نئی ریاست کی بنیاد رکھیں اور رحمت پر مبنی دین اسلام کو مکمل طور پر تھام لیں۔آگے بڑھیں اور موجودہ  نظام کو اکھاڑ پھینکیں اور خلافت کے قیام کیلئے نصرۃ فراہم کریں ۔ اللہ پر توکل کریں اور شیطان کے وسوسوں کو مسترد کر دیں۔ اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہے؛

 

﴿إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ لَكُمۡ عَدُوّٞ فَٱتَّخِذُوهُ عَدُوًّاۚ إِنَّمَا يَدۡعُواْ حِزۡبَهُۥ لِيَكُونُواْ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلسَّعِيرِ

"بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے، پس تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے پیروکاروں کے گروہ کو(اس لئے ) بلاتا ہے تاکہ(وہ بھی) دوزخ والوں میں(سے) ہوں۔"(سورۃ فاطر، 35:6)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک