الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من رجب 1444هـ شمارہ نمبر: 26 / 1444
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 11 فروری 2023 م

پریس ریلیز

حزب التحریر ایک فکری اور سیاسی جماعت ہے جو منہج نبوت کی پیروی میں خلافت کے قیام کے لیے ہتھیار اٹھانے کو حرام سمجھتی ہے اور خلافت کے قیام کے لیے طلب نصرۃ کی قائل ہے

 

موجودہ نظام کی جامع ناکامی  اور خلافت کی بڑھتی ہوئی پکار سے حکمران شدید بوکھلا گئے ہیں۔ اور  اپنے اس فکری اور  ذہنی دیوالیہ پن کو بے نقاب کرتے ہوئے حزب ا لتحریر جیسی عالمی فکری اور سیاسی جماعت کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔  کیا ان حکمرانوں کو یہ خیال بھی نہیں آیا کہ پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں حزب التحریر کے نام کا تذکرہ کرنے سے خود ان حکمرانوں کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا؟ یہ حکمران اچھی طرح جانتے ہیں کہ حزب التحریر عالم اسلام کی سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے،  جو خلافت کے قیام کیلئے نبی ﷺ کی مکہ میں غیر عسکری جدوجہد کو منہج کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، اور 1953 میں اپنے آغاز سے لے کر آج 2023 تک، 70 سال سے مسلم ممالک میں سیاسی اور فکری جدوجہد کے ذریعے خلافت کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے۔ حزب التحریر کو پاکستان میں فکری اور سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے 23 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ ہم خلافت کے قیام کے لیے ہتھیار اٹھانے کو سنت نبوی ﷺکی پیروی میں حرام سمجھتے ہیں۔ اس عرصے میں حزب نے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کو امریکی غلامی اور مغربی تہذیب کی اندھی تقلید پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حزب پاکستان کے حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اللہ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کو قائم کریں اور خصوصاً ہم افواجِ پاکستان میں موجود مخلص عناصر کو ان کی ذمہ داری یاد کرواتے ہیں کہ یہ ان کا شرعی فریضہ ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے اپنی قوت اور طاقت کو پیش کریں۔پاکستان کے عوام اور با اثر طبقہ حزب کے پڑھے لکھے اور اسلامی دعوت کو مدلل انداز میں پیش کرنے والے شباب کی قابلیت سےمعترف ہیں۔ حزب پاکستان کے بڑے شہروں میں امت کے پڑھے لکھے طبقے کی فکری قیادت حاصل کر چکی ہے اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ حزب کی حق گوئی اور بے باکی ہے اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی حزب کی سیاست ہی ہے جس نے حزب کے شباب کو ان حکمرانوں کے عتاب کا نشانہ بنایا۔ آج بھی حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ تقریباً 12 سال گزرنے کے باوجود لاپتہ ہیں۔ ہم ان حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا تمہارا ظلم کافی نہیں تھا کہ تم نے خلافت کے قیام کی جدوجہد کو روکنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے؟

 

ہم روزنامہ آج کی صحافتی ٹیم سے کہتے ہیں کہ آپ  اللہ کے حکم کے مطابق کسی بھی خبر کی ترسیل سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔ اگر چہ ہم عذر رکھنے والے کے لیے اپنی سوچ اور سیاست کو اوپر بیان کر چکے ہیں مگر ریکارڈ کے لیے آپ کے اخبار میں چھپی خبر کی سختی سے تردید کر رہے ہیں۔ حزب التحریر کا نہ داعش سے کوئی تعلق ہے اور نہ عسکریت سے۔ ایسی خبروں کی اشاعت سے حزب کو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر آپ کی صحافتی کریڈیبلیٹی پر ضرور سوال اٹھیں گے۔ آپ ہماری رائے اپنے اخبار میں شائع کر کے اپنی غلطی کی تصحیح کریں۔ حزب التحریر کے بارے میں اگر آپ کو کوئی انفارمیشن درکار ہو تو آپ ہمارے بے شمار سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے کسی ایک کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

جمہوریت کے زوال اور موجودہ نظام اور سیاسی اور فوجی قیادت کی ناکامی نے امت کی توجہ خلافت کے قیام کی طرف مرکوز کر دی ہے ۔ ہم پھر سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حزب التحریر خلافت کے قیام کے لیے اپنی فکری اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں ہم کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے ۔ خلافت کا قیام اللہ کا وعدہ ہے اور حزب کو اللہ کے وعدے پر مکمل اطمینان اور یقین ہے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک