الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 07 دسمبر 2012 م

خلافت کے داعی کے لیے جیل جبکہ امریکی جاسوس اور قاتل کے لیے رہائی پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعد جگرانوی کا قصور یہ ہے کہ وہ پاکستان میں اسلام کے مکمل نفاذ اور خلافت کے قیام کے لیے پر امن سیاسی جدوجہد کرتے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ جو ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانو ں کا نظرانہ پیش کیا آج اسی ملک میں اسلام کے مکمل نفاذ کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے مخلص سیاست دان، پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو کیانی کے غنڈوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب سعد جگرانوی کو ان الزامات کی بنا پر کوٹ لکھپت جیل، لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ وہی جیل ہے جہاں ایک امریکی جاسوس اور تین پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو بھی چند دنوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ لیکن سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار زرداری اور کیانی نے ریمنڈڈیوس کو مقدمہ ختم کروا کر بحفاظت ملک سے باہر بھجوا دیا تھا جبکہ خلافت کے قیام کے لیے نبوت ﷺ کے طریقے پر چلتے ہوئے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے سعد جگرانوی پر چار بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات ڈال دیے گئے ہیں تا کہ وہ ایک لمبے عرصے تک جیل سے باہر نہ نکل سکے۔ ریمنڈ ڈیوس کو مختصر قید کے دوران فائیو سٹار ہوٹلوں والی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ اسلام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والے سعد جگرانوی کو دوران تفتیش ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

زرداری، کیانی اور ان کے ساتھی غداروں کا ٹولہ یہ جان لے کہ انھوں نے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن امریکہ کی غلامی اور چاکری قبول کر کے دنیا اور آخرت کی بربادی کو اپنے لیے مقدر بنا لیا ہے۔ بن علی، قذافی اور حسنی مبارک دنیا میں امت کے غم و غصہ کا نشانہ بن چکے ہیں اور جلد ہی تم شام کے کذاب بشار کے خاتمے کی خبر سنوں گے۔ زرداری، کیانی اور ان کے ساتھی غدار یہ جان لیں کہ ان کی مہلت کا بھی جلد ہی خاتمہ ہونے والا ہے اور اس حقیقت کو ان کا آقا امریکہ بھی اچھی طرح جانتا ہے ۔تمھارا حزب کے شباب کا پیچھا کرنا، انھیں گرفتار کرنا، انھیں تشدد کا نشانہ بنانا کسی صورت خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا وعدہ ہے۔

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کشمیر، فلسطین، افغانستان اور خصوصاً شامی مسلمانوں کے عزم و استقلال سے تحریک حاصل کریں اور آگے بڑھیں، سیاسی و فوجی قیادت میں موجود امریکی ایجنٹوں اور امت کے غداروں کو اکھاڑ پھینکیں، خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں اور دنیا و آخرت کی عزت اور سربلندی کو اپنے نام کر لیں۔

نوٹ:میڈیا میں موجود محترم بھائی سعد جگرانوی سے انٹرویو کے لیے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت ،لاہور،پاکستان میں رابطہ کرسکتے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل کا فون نمبر 99262159-(042)(0092)-ہے۔

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک