السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 16 جون 2013 م

جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو کراچی سیمینار: "امت خلافت کے لیے تیار ہے اور نصرة وقت کی ضرورت ہے"

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے دنیا کے تیسرے بڑے شہر اور پاکستان کے مالیاتی اور صنعتی مرکز کراچی میں "جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو" مہم کے تحت ایک سیمینار منعقد کیا۔ اس سیمینار میں افواج سے خلافت کے قیام کے لیے نصرة کے قیام کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے عوام سے امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کے خطاب کی ویڈیو دیکھائی گئی اور 11 مئی 2012 کو حکومتی غنڈوں کے ہاتھوں اغوا سے قبل تک پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی پاکستان میں امریکی راج کے خاتمے کے خلاف جد و جہد پر مبنی کتاب "کلمہ حق" کی رونمائی بھی کی گئی۔

رکن حزب التحریر انجینئر ساہام نے اپنی زبردست تقریر میں کہا کہ گلی، محلوں، بازاروں، مساجد اور دفاتر میں ہونے والی عوامی گفتگو یہ ثابت کرتی ہے کہ امت اب خلافت کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے 30 اپریل 2013 کو پیو ریسرچ سینٹر کے فورم برائے مذہب اور عوامی زندگی کے تحت شائع ہونے والے سروے کا ذکر کیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 29 فیصد افراد جمہوریت کو ملکی مسائل کے حل کے لیے مناسب طریقہ کار سمجھتے ہیں جبکہ 84 فیصد لوگ شریعت کو ملک کے قانون کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

انجینئر ساہام نے وضاحت کی کہ امت میں موجود اسلام کے نفاذ کی شدید خواہش ہی کی وجہ سے پاکستان کی قیادت میں موجود غدار افواج پاکستان میں موجود بریگیڈئر علی خان جیسے افسران اور نوید بٹ جیسے مخلص سیاست دانوں پر ظلم و جبر کر رہی ہے اور یہ دونوں افراد آج بھی کیانی و شریف حکومت کے قید خانوں میں ان کے ظلم جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ انجینئر ساہام نے افواج پاکستان سے جمہوریت کے خاتمے اور خلافت کے فوری قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة کی فراہمی کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔

نوٹ:

1۔ امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کے خطاب کا عربی، اردو اور انگریزی زبان میں متن اس ویب لنک پر دیکھا جا سکتا ہے:

http://pk.tl/1byO

2۔ نوید بٹ کی جدوجہد پر مبنی کتاب "کلمہ حق" اردو اور انگریزی زبان میں ان ویب لنکز پر دیکھی جا سکتی ہے:

http://pk.tl/1c7l and http://pk.tl/1c7m

3۔ نوید بٹ کے اغوا کے خلاف "جنرل کیانی کے نام کھلا خط" کی وڈیو اس ویب لنک پر دیکھی جا سکتی ہے:

http://pk.tl/1bXY

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں - Picture Slideshow: Click Here

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک