السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 18 جون 2013 م

جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو بلوچستان میں ہونے والی درندگی کا ذمہ دار کیانی ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان 15 جون 2013 کو کوئٹہ میں ہونے والے اندوہناک واقع کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ حزب التحریر بم دھماکوں اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

کوئٹہ میں ہونے والی اس وحشیانہ درندگی کے ذمہ دار سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار ہیں جن کی قیادت پاکستان میں چیف امریکی ایجنٹ جنرل کیانی کر رہا ہے۔ حزب التحریر پچھلے کئی سالوں سے عوام اور افواج کو یہ باور کراتی آئی ہے کہ ملک بھر میں فوجی و شہری تنصیبات پر ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک ملوث ہے جسے اپنی کاروائیاں کرنے کے لیے مکمل آزادی اور تحفظ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار فراہم کر رہے ہیں۔ اس بات کا ایک اور ثبوت اس وقت سامنے آیا جب 17 جون 2013 کو کیانی و شریف حکومت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ "کوئٹہ میں اس سے زیادہ بھاری سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی جہاں ہر 100 گز پر چیک پوسٹیں ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد ان چیک پوسٹوں سے بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد لے کر گزر جاتے ہیں جن میں پولیس، ایف۔سی اور فوج کی چیک پوسٹیں بھی شامل ہیں"۔ حزب التحریر چوہدری نثار کی جھوٹی معصومیت کی مذمت کرتی ہے۔ حزب التحریر اور پاکستان کے عوام کو آپ کے انکشاف پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ جب سے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے پہلے مشرف اور پھر کیانی کی سربراہی میں امریکی جنگ میں شمولیت اختیار کی ہے پورے ملک کو امریکی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب دن کی روشنی میں بھرے بازار میں ایک امریکی دہشت گرد لاہور میں دو پاکستانیوں کو قتل کرتا ہے تو گرفتاری اور تمام تر ثبوتوں کے باوجود سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اس امریکی دہشت گرد کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ اسے باعزت بری کروا کر باحفاظت ملک سے فرار بھی کرا دیتے ہیں۔ چوہدری نثار صاحب امت آپ کی سادگی اور لاعلمی پر حیران ہے کیونکہ امت یہ دیکھتی ہے کہ اس امریکی جنگ میں شمولیت کے پہلے دن سے لے کر آج تک اس جنگ کا ایندھن صرف اور صرف پاکستان کی افواج اور عام شہری ہی بن رہے ہیں چاہے ان کا تعلق ملک کے کسی بھی حصے سے ہو یا وہ کسی بھی مسلک یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ لیکن کبھی بھی ملک بھر میں دندناتے امریکی دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ نہیں ہوتا جبکہ ان کے ٹھکانوں کی تفصیلات کہ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے کس کس گھر میں وہ مقیم ہیں کئی بار ملکی میڈیا میں سامنے بھی آچکی ہیں۔

سانحہ کوئٹہ اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر پارلیمنٹ اور میڈیا میں ہونے والی گفتگو میں ہر شخص ان واقعات کی ذمہ داری جنرل کیانی پر ہی ڈال رہا ہے لیکن براہ راست اس کا نام لینے سے گریز کر رہے ہیں۔ حزب التحریر سیاست دانوں اور میڈیا میں موجود مخلص اصحاب سے اپیل کرتی ہے کہ وہ حکمرانوں کے احتساب کی اسلامی ذمہ داری کو بغیر کسی لگی لپٹی اور خوف کے ادا کریں۔ حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے بھی سوال کرتی ہے کہ کب تک وہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے وحشیانہ قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہیں گے؟ کیا آپ نہیں دیکھ رہے کہ آپ کی قیادت میں موجود غدار کس طرح آپ کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں لیکن اسلام اور اس کی امت کے دشمنوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ کیا آپ کی بے عملی کے نتیجے میں ہر خاص و عام مسلمانوں کے اس عظیم ادارے سے بدظن نہیں ہوتا جا رہا۔ اے افواج پاکستان کے مخلص افسران! آگے بڑھو! ان غداروں کے ہاتھ پکڑ لو، اپنی قوم کو ان غداروں کے ظلم و ستم سے نجات دلاؤ، جمہوریت کے امریکی گھوڑے کا خاتمہ کرو اور خلافت کے قیام کے لیے امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کو نصرة فراہم کرو اور امت کو اس کی کھوئی ہوئی خوشحالی، امن و استحکام اورعظمت دوبارہ لوٹا دو۔

 

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک