السبت، 26 جمادى الثانية 1446| 2024/12/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من شوال 1437هـ شمارہ نمبر: PR16044
عیسوی تاریخ     پیر, 11 جولائی 2016 م


صرف خلافت ہی کشمیر کو آزادی دلائے گی

کشمیر کے مسلمان ہندو جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد کا انتظار کر رہے ہیں

 

ہندو ریاست نے ایک بار پھر کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ 8 جولائی بروز جمعہ مجاہد برہان ونی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے مظاہروں میں اب تک بیس سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید اور کئی کشمیری رہنماوں کو قید کر دیا ہے۔ اس بھارتی وحشت اور درندگی کے خلاف راحیل-نواز حکومت کے دفتر خارجہ نے ایک روایتی بیان جاری کر دیا کہ، “ونی اور دیگر کئی معصوم کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے بہادر لوگوں کو اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے”۔

کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں میں قابض کفار مسلمانوں کی مزاحمتی جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے درندگی کی ہر حد کو پار کرتے جا رہے ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ پڑوس میں ہی لاکھوں کی تعداد میں موجود مسلم افواج کی موجودگی کے باوجود کرتے ہیں جیسا کہ افواج پاکستان جو دنیا کی ساتویں بڑی فوج اور اس کی آرمی دنیا کی چھٹی بڑی آرمی ہے۔ کفار کو قطعاً اس بات کا کوئی خوف نہیں ہوتا کہ ان کا ظلم و ستم ان عظیم مسلم افواج کو حرکت میں آنے پر مجبور نہ کر دے کیونکہ انہیں اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کسی صورت مظلوم مسلمانوں کو کفار کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے مسلم افواج کو حرکت میں آنے ہی نہ دیں گے۔ اب جب ایک بار پھر قابض ہندو ریاست نے کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی تاریخ انہی کے خون سے رقم کر دی ہے تو راحیل-نواز حکومت جو افغانستان میں امریکی موجودگی اور اس کے بزدل فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دو لاکھ کے قریب افواج پاکستان کو قبائلی علاقوں میں بھیج دیتی ہے اور لاکھوں قبائلی مسلمانوں کو اپنے ہی ملک میں کیمپوں میں سالوں تک رہنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن کشمیری مسلمانوں کو ہندو ظلم و ستم اور قبضے سے کچھ نجات دلانے کے لئے فوج کی ایک کمپنی تک حرکت میں لانے کے لئے تیار نہیں۔

راحیل-نواز حکومت کے عسکری بازو کی نمائندی کرنے والے جنرل راحیل ملک میں ہونے والے کسی بھی واقع پر حرکت میں آکر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بہادر اور ایک مضبوط قائد ہے۔ لیکن پچھلے دو سالوں سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر جاری مسلسل بھارتی جارحیت اور کشمیر میں ہندو ریاست کے ظلم و ستم کے خلاف ان کی بے عملی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دشمنوں کے سامنے نا تو بہادر ہے اور ناہی مضبوط ۔ اگر وہ مضبوط و بہادر قائد ہوتے تو پہلے ہی دن بھارتی جارح افواج کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر ایسا منہ توڑ جواب دیتے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے سے قبل سو بار سوچتے۔ حقیقت میں جنرل راحیل کی قوت ارادی کمزور ہے اور خود کو امریکہ کی غلامی میں دے کر اپنے آقا کی مرضی کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔ اس نے مکمل طور پر افواج پاکستان کو قبائلی علاقوں میں امریکہ کی جنگ میں ملوث کر دیا ہے اور کئی دہائیوں سے جاری افواج پاکستان کی بھارت پر مرکوز توجہ کو ہٹا دیا ہے اور اس طرح بھارت کو افواج پاکستان کے شیروں سے بے خوف کر دیا ہے۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان واضح کر دینا چاہتی ہے کہ مذمتی بیانات، بین الاقوامی برادری سے کردارا دا کرنے کی التجائیں کرنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے کرنا کسی صورت نہ تو کشمیر کے مسلمانوں کے مصائب میں کمی کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں بھارتی قبضے سے نجات دلاسکتا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ صرف اسی صورت میں حل ہو گا جب حقیقی مضبوط اور بہادر قائد، جو صرف خلیفہ راشد ہوتا ہے، نبوت کے طریقے پر قائم خلافت کی افواج کو رسول اللہ ﷺ کی غزوہ ہند سے متعلق بشارت کے حصول کے لئے جہاد کا اعلان کرےگا۔ اگر بھارت کشمیر میں چند ہزار مسلم مجاہدین کو دہائیوں سے جاری فوج کشی کے باوجود ختم نہیں کر سکا اور نا ہی مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ حریت کو ختم کر سکا تو وہ خلافت کی زبردست افواج کا مقابلہ کیسے کر سکے گا؟ لہٰذا حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو اس کے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں نصرۃ فراہم کریں اور اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی چیخ و پکار پر لبیک کہیں کیونکہ یہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا حکم بھی ہے۔

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا

“بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان ناتواں مردوں، عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کی آزادی کے لئے جہاد نہ کرو؟ جو یوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے۔” (النساء:75)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک