الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    30 من رمــضان المبارك 1437هـ شمارہ نمبر: PR16042
عیسوی تاریخ     منگل, 05 جولائی 2016 م

ایک امت، ایک چاند، ایک عید

انشاء اللہ خلافت کا قیام ایک عید کو اتفاق نہیں بلکہ مستقل حقیقت بنا دی گی

آج کا دن پوری امت مسلمہ کے لیے دو خوشیاں لایا ہے۔ پہلی عید الفطر کی خوشی اور دوسری خوشی یہ کہ پوری امت ایک ساتھ عید کا دن منارہی ہے۔ مسلمان اس بات کی شدید خواہش رکھتے ہیں کہ پوری دنیا میں مسلمان ایک ساتھ رمضان کا آغاز کریں اور ایک ہی دن عید منائیں۔ امت کی یہ خواہش فطری ہے کیونکہ یہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے۔ لیکن کافر استعمار نے مسلمانوں کی خلافت ختم کرکے ان کی جسمانی وحدت کا خاتمہ اور درجنوں چھوٹے ممالک میں تقسیم ہی نہیں کیا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ہر اس شے کا خاتمہ کردیا جائے جس سے امت مسلمہ کے ایک ہونے کا طبعی اظہار ہوتا ہو۔ امت مسلمہ کو جغرافیائی سرحدوں میں تقسیم کردینے کے بعد استعمار نے مسلمانوں پر غدار حکمران مسلط کردیے جو اپنے مغربی آقاوں کے حکم کو پورا کرنے کے لئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے لیکن اسلام اور امت مسلمہ کے مفاد کے لئے یکجا ہونے سے بچنے کے لئے ہزار عذر اور بہانے تراش لیتے ہیں۔ یہ حکمران کشمیر و فلسطین کو کفار کے قبضے سے آزادی نہیں دلاتے اور بہانہ یہ بناتے ہیں کہ ہم معاشی و فوجی لحاظ سے کمزور ہیں لیکن کیا ایک ہی دن اور ایک ساتھ رمضان شروع کرنے اور عید منانے کے لئے ایک ٹیلی فون یا انٹر نیٹ کنکشن سےزیادہ کسی چیز کی ضرورت ہے؟

حزب التحریر مسلمانوں کو یقین دلاتی ہے کہ آج جو خوشی انہیں اتفاق سے مل گئی ہے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے بعد یہ خوشی دائمی ہو گی۔ خلافت مسلمانوں کے تمام علاقوں کو یکجا کر کے انہیں ایک وحدت بنا دے گی ۔ خلافت مختلف علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کی گواہی کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کرے گی کیونکہ اسلام کے حکم کے مطابق کسی بھی علاقے کے مسلمانوں کی گواہی پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے اسلامی مہینے کے آغاز اور اختتام کے لئے کافی ہے ۔ لہٰذا عید کے اس پُرمسرت موقع پر حزب التحریر ولایہ پاکستان جہاں پاکستان اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کوعید الفطر کی مبارک باد پیش کرتی ہے وہی ایک ساتھ، ایک ہی دن، ایک امت کی طرح عید منانے پر بھی مبارک باد پیش کرتی ہے۔ حزب التحریرامت سے مطالبہ کرتی ہے کہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مسلم افواج میں موجود اپنے بھائیوں، بیٹوں اور باپوں سے خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ دینےکا مطالبہ کریں ۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلمان پوری دنیا میں ایک خلافت اور ایک خلیفہ راشد کی قیادت میں ہمیشہ ایک ہی دن رمضان کا آغاز اور عیدیں منائیں گے۔

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ ٱلْمُؤْمِنُونَ

“اور اس روز مسلمان شادمان ہوں گے”(الروم:04)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک