الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من شوال 1437هـ شمارہ نمبر: PN16046:نمبر
عیسوی تاریخ     جمعرات, 28 جولائی 2016 م

کشمیر کی آزادی کے لئے حزب التحریر ولایہ پاکستان کے مظاہرے

کشمیر بیانات و مذاکرات سے نہیں بلکہ افواج پاکستان کے منظم جہاد سے آزاد ہو گا

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم اور راحیل-نواز حکومت کے کمزور ردعمل کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: “پاک فوج حرکت میں آؤ – کشمیر کو آزاد کراؤ“، “بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب – منظم جہاد بذریعہ افواج“۔

 

مقبوضہ کشمیر میں مجاہد برہان وانی کی شہادت سے شروع ہونے والے مظاہروں اور بھارتی افواج کے کشمیری مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ مظالم نے دنیا بھر کی رائے عامہ کو متاثر کیا لیکن اگر نہیں کیا تو پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو جن کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں۔ اب تک درجنوں کشمیری مسلمان شہید، سیکڑوں شدید زخمی ہو چکے ہیں اور مسلسل کرفیو نے پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیر کے مسلمانوں کی اس قدر بدترین حالت پر نواز شریف اور راحیل شریف کا خون جوش نہیں مارتا اور وہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے کے لئے منظم جہاد کا اعلان نہیں کرتے۔

 

آزاد کشمیر میں انتخابات جیتنے کے بعد نواز شریف یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان اور ہماری دعائیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کے اجلاس میں ایک انتہائی فضول بیان دیتے ہیں کہ دنیا کو کشمیریوں کی جدوجہد کو تسلیم کرنا چاہیے۔ کیا کوئی بھی ذی شعور یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ یہ بیانات، اور وہ بھی اس قدر کمزور، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی ظلم و ستم اور غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں؟ ایک طرف اپنے آقا امریکہ کے حکم پر افغانستان میں امریکہ کے خلاف لڑنے والوں کو روکنے کے لئے راحیل-نواز حکومت نے افواج پاکستان کو فتنے کی جنگ میں جھونک رکھا ہے جس میں ہزاروں فوجی اور شہری ہلاک اور اربوں ڈالر کا معیشت کو نقصان پہنچ چکا ہے اور اس کے باوجود اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ پاکستان سے جہاد، جسے وہ “دہشت گردی” کہتے ہیں، کا خاتمہ کر کے رہیں گے، لیکن کشمیر اور اس کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے افواج پاکستان کو حرکت میں آنے کا حکم نہیں جاتا جس کے لئے پوری فوج اور قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار بھی ہیں۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج میں موجود مخلص افسران کو یاد دہانی کراتی ہے کہ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ پھر خلیفہ راشد مسلم علاقوں اور افواج کو یکجا کر کے جہاد کشمیر کا اعلان کرے گا۔ اور یقیناً اس کا اعلان ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کافی ہوگا۔

 

فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ

“جو تمہارے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرےتو تم بھی اس پر حملہ کرو جیسا کہ انہوں نے تم پر حملہ کیا” (البقرۃ:194)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک