السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    29 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 AH/050
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 24 جون 2017 م

پریس ریلیز

1438 ہجری کےشوال کے ہلال کا اعلان اور عیدالفطر کی مبارک باد

الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله... الله أكبر الله أكبر، ولله الحمد...

 

تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لئے اور درود و سلامتی ہو اللہ کے رسول ﷺ، ان کے خاندان، صحابہ، ساتھیوں اور ان پر جنہوں نے ان کی پیروی کی، اسلامی عقیدے کو اپنے افکار کی بنیاد بنایا اور احکام شریعہ کو اپنے اعمال اور فیصلوں کا پیمانہ بنایا۔۔۔

احمد نے محمد بن زیاد سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا : میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےسنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ

"چاند کو دیکھ کر(رمضان کا ہلال) روزہ رکھو اور اسی کو دیکھ کر(شوال کا ہلال)  روزے رکھنا ختم کردو ، اگر بادل ہوں تو پھر تیس پورے کرو"

 

ہفتے کی رات کو شوال کے ہلال کی تحقیق کرنے کے بعد  کچھ مسلم ممالک میں شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئے ہلال کا دیکھا جانا ثابت ہوا، لہٰذا کل، بروز اتوار شوال اور  عید الفطر کا پہلا دن ہے۔

 

عیدالفطر کے مبارک موقع پر ، امیر حزب التحریر ، مشہور فقیہ عطاء بن خلیل ابو الرشتہ، اللہ ان کی حفاظت فرمائے، نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کی کہ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ قائم فرما کر ہم پر  عنایت فرمائیں جو اللہ کی شریعت  کو دنیا میں نافذ کرے گی اور اسلام کی دعوت کو ہدایت و روشنی کی صورت میں پھیلائے گی۔ خلافت انصاف کی  ریاست ہو گی جو علاقوں کو آزاد کرائے گی اور لوگوں کو انصاف فراہم کرے گی؛ وہ جہاد کی ریاست ہو گی جو فتوحات کو جاری رکھے گی اور لوگ فتوحات اور عید پر تکبیریں باآواز بلند پڑھیں گے: 

الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله... الله أكبر الله أكبر، ولله الحمد.

میرے لیے یہ بات باعث مسرت ہے  کہ میں اپنی جانب سے اور مرکزی میڈیا آفس کے سربراہ کی جانب سے، اور ان تمام لوگوں کی جانب سے جو امیر حزب التحریر کے ساتھ کام کررہے ہیں، تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ موقع اللہ نے ہمیں روزے رکھنے کی خوشی میں دیا ہے اور یہ مسلمانوں کے اتحاد کی علامت بھی ہے، اور یہ مسلمانوں کے لیے یاددہانی  بھی ہے کہ وہ تمام دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر ایک امت ہیں۔

 

اے مسلمانو!  

میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کے اور ہمارے روزوں اور قیام، رکوع و سجود اور تمام نیک اعمال  قبول فرمائے۔    میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ  ہمیں وہ خلیفہ راشد عطا فرمائے جس کے ذریعے تحفظ حاصل ہو اور اس کے پیچھے رہ کر لڑا جائے، اور وہ اللہ   کی کتاب اور اس کے رسول ﷺ کی سنت کے مطابق حکمرانی کرے، اور اللہ کے لیے  ایسا کرنابہت ہی آسان ہے۔

عیدالفطر اللہ عز وجل کے جانب سے مسلمانوں پر ایک احسان ہے، اور عیدوں کی عید اس وقت ہو گی جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا وعدہ اور رسول اللہ ﷺ کی بشارت  کامیابی و حکمرانی کی صورت میں پوری ہوگی، اور وہ ریاست قائم ہوگی جو اللہ کے قوانین کی بنیاد پر حکمرانی کرے گی، یعنی نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ۔

اس خوشی کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں لازمی انسانوں کی بنائی حکومتوں، کفار اور استعماریوں کی کٹھ پتلیوں کو ہٹانا ہے جو اللہ، اس کے رسول اور ایمان والوں کے ساتھ غداری کرتے ہیں۔

اس خوشی کو مکمل کرنے کے لیے  ہمیں  اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ امت مسلمہ کو یکجا کرنا ہے۔

اس خوشی کو مکمل کرنے کے لیے افواج  ان مخلص لوگوں کو نصرۃ دیں جو اسلام کی کامیابی کے لیے کام کررہے ہیں۔

اس خوشی کو مکمل کرنے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں، سیاسی، معاشی، معاشرتی اور تعلیمی میدان میں اسلامی طرز زندگی کو بحال کیا جائے۔

 

اس خوشی کو مکمل کرنے کے لیے  عظیم اسلامی ڈھانچے، نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کو کھڑا کیا ۔

میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ عیدوں کی عید کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد  کریں،اس عید پر یہ عہد کرلیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قوانین کو ہر صورت اختیار کریں گے، اس دین کو کامیابی اور ریاست  کی شکل دینے والے مخلص لوگوں کے ساتھ کام کریں گے اور کامیابی کے دن فاتح، اللہ کے غلاموں  اور اس سے مغفرت طلب کرنے والوں کی حیثیت سے تکبیریں بلند کریں گے۔

 الله أكبر الله أكبر الله أكبر... لا إله إلا الله

الله أكبر الله أكبر.. ولله الحمد

الله أكبر كبيرا والحمد لله كثيرا وسبحان الله بكرة وأصيلا

لا إله إلا الله وحده... صدق وعده.. ونصر عبده.. وأعز جنده وهزم الأحزاب وحده

لا إله إلا الله.. ولا نعبد إلا إياه.. مخلصين له الدين ولو كره الكافرون 

 

عید مبارک اور اللہ آپ کے اور ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے۔

واسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اتوار کی شام، شوال کے مہینے کا پہلا دن، 1438 ہجری بمطابق 25 جون 2017

 

ڈاکٹر عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس

حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک