حماس بھی ہر قدم پر الفتح ہی کی پیروی کر رہی ہے !!
- Published in حزب التحریر
- Written by Super User
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
جب گذشتہ صدی میں ساٹھ کی دہائی میں الفتح تنظیم کا قیام عمل میں آیاتھا تو اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ نہر سے لے کر بحر تک ،تمام کے تمام فلسطین کو آزاد کرانے کے لیے مزاحمتی تحریک کھڑی کرے گی ۔ مگر جلد ہی "مِنَ النَّھَر اِلَی البَحَر" (مشرق میں دریائے اُردن سے لے کر مغرب میں بحیرہ روم تک) کا نعرہ دم توڑ گیا اور الفتح مشرق میں دریائے اردن سے ، مغرب میں بحیرہ روم سے اور ان دونوں کے درمیان موجود تمام فلسطینی علاقے سے دستبردار ہو گئی۔