کتاب : اسلامی ریاست
- Published in دیگر
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
16 فروری کو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین نے ایک اہم عالمی مہم "خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید " کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا اختتام 11 مارچ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت، جکارتہ میں عظیم الشان بین الاقوامی خواتین کانفرنس کی صورت میں ہوگا جس میں پوری دنیا سے مقرر شرکت فرمائیں گے۔
ہفت روزہ آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس میگزین نے یکم فروری 2017 کو یہ خبر شائع کی کہ میانمار حکومت پاکستان سے جدید ترین جے ایف-17 جنگی طیارے کے سودے اور اس کی میانمار میں پیداواری اجازت نامہ کے حصول کے لیے بات چیت کررہی ہے ۔ خبر کے مطابق اس سال کے آخر تک 16 جے ایف-17 طیارے میانمار کی فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔
اخباری اطلاعات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے آرمی چیف کی حیثیت سے اپنی ریٹائرمنٹ کے صرف 45 دن بعد سعودی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 42 اسلامی ممالک کی فوج کی کمانڈ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ مسلمان اس کے خلاف منفی ردعمل دے رہے ہیں، پاکستان کے وزیر دفاع نے 6 جنوری 2017 کو اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ لیکن جب مزید منفی ردعمل آیا تو وزیر دفاع نے 10 جنوری 2017 کو اپنے سابقہ بیان سے پھرتے ہوئے راحیل شریف کے اقدام سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحیل نے اس منصب کو قبول کرنے کے لیے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔