الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

17اپریل 2011، اتوار3بجے سہ پہر ''امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ، خلافت کو لاؤ‘‘ - ریلیاں

پشاور راولپنڈی لاہور کراچی
قصہ خوانی بازار لیاقت باغ مزنگ چونگی تا اسمبلی ہال ریگل چوک

 

اے مسلمانانِ پاکستان!
پاکستان کے غدار حکمران غداری کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں۔ انہی کی ملی بھگت سے خطے میں امریکہ کی بالادستی ممکن ہوئی ہے۔ ان غدار حکمرانوں نے ہی امریکہ کی پرائیویٹ عسکری تنظیموں کے لیے دروازے کھولے ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں دھماکوں اورقتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے، خواہ یہ عبادت گاہیں ہوں یا سکول ، عوامی مقامات اور بازار ہوں یا سیکیورٹی اور فوجی تنصیبات ۔ اور ریمنڈ ڈیوس تو اس بھیانک منظر نامے کی محض ایک جھلک ہے۔ ان غدارحکمرانوں نے ہی پاکستان کے اندر امریکہ کو فضائی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں کہ جنہیں استعمال کرتے ہوئے امریکی ڈرون قبائلی علاقوں میں مسلمانوں کے سروں پر ان کی چھتیں گرا رہے ہیں۔ ان غدارحکمرانوں نے پاکستان کے فوجی ہیڈکوارٹر-جی ایچ کیو کے دروازے بھی امریکہ کے لیے کھول دیے ہیں اور امریکہ کے فوجی عہدیدار وہاں آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف امریکی میرینز (marines)نے بلوچستان میں چمن بارڈر کے نزدیک ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ انہوں نے ہی یہ اجازت دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس افسر بکتر بند گاڑیوں میں بیٹھ کرفوجی آپریشن اورڈرون حملوں کے لیے براہِ راست ہدایات دیں،اور ان بکتر بندگاڑیوں پرگرمیوں میں ائر کنڈیشن لگے ہوئے نظر آتے ہیں! ان غدار حکمرانوں نے اس بات میں بھی بھر پور مدد فراہم کی کہ امریکہ پاکستان میں موجوداپنی ایمبیسیوں اور قونصل خانوں کو فوجی قلعوں میں تبدیل کر لے ،جہاں بیٹھ کرامریکی عہدیدار پاکستانی اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔ اور ان حکمرانوں نے ہی پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کی صلیبی افواج کی سپلائی لائن کو برقراررکھا ہوا ہے ، جو پاکستان کے طول و عرض سے گزرتی ہے اور جس کے ذریعے اِن افواج کو خوراک ، شراب اور اسلحہ بارود فراہم کیا جا رہا ہے۔


اور گویا یہ جرائم کافی نہ تھے کہ ان غدار حکمرانوں نے کروڑوں مسلمانوں کو ان کی بنیادی ضروریات سے محروم کیا ہوا ہے اور ان کے سروں پر ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام مسلط کیا ہو ا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اگرچہ پاکستان سونے، تانبے، کوئلے سمیت بے شمار معدنیات اور زرعی وسائل سے مالامال ہے۔ اور یہ غدار حکمران اُس دینِ اسلام کو مسلمانوں کے دلوں سے کھرچ دینا چاہتے ہیں جو مسلمانوں کو دل و جان سے عزیز ہے۔ چنانچہ انہوں نے استعماری اداروں کو اس بات کی اجازت دے رکھی ہے کہ وہ اصلاحات کے بہانے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کریں ،جبکہ دوسری طرف مغربی سرمایہ دارکمپنیاں مارکیٹنگ اور ثقافتی میلوں کے نام پر مسلمان نوجوانوں میں اپنا تعفن زدہ کلچر عام کر رہی ہیں۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

یہ حکمران صلیبی کفار کے محافظ ہیں ۔ کرپٹ اور لٹیرے کے الفاظ بھی ان کی حقیقت کو بیان کرنے کے لیے چھوٹے ہیں ۔ ان منافق حکمرانوں کو اس بات سے چڑہے کہ آپ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے شدیدمحبت کر تے ہیں۔ یہ حکمران محض اپنے ذاتی مفادات کے ساتھ مخلص ہیں اور اپنے استعماری آقاؤں کے وفادار غلام ہیں۔ جب مسلمان ان کے گھناؤنے جرائم اور غداریوں پر ان کا محاسبہ کرتے ہیں تو اس کے جواب میں وہ ان پرظلم ڈھاتے ہیں اورانہیں جیل کی کوٹھڑیوں میں بند کرتے ہیں۔ ایمان کا نور ان کے سینوں سے نکل چکا ہے اور ان کی اصلاح کی تمام امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔


اور نہ ہی اُس نظام میں کوئی امید کی کرن موجود ہے جو ہمیشہ ایک غدار کے بعد دوسرے غدار کو اقتدار میں لاتا ہے۔ یہ پاکستان کا کرپٹ نظام ہی ہے جس نے پچھلے ساٹھ سال سے زائد عرصے کے دوران ہر غدار ڈکٹیٹر یا غدار جمہوری حکمران کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق قانون بنائے ، اسلام کے مقرر کردہ حقوق و فرائض کو اپنے پاؤں تلے روندے اور اس عظیم امت کو اُس کے دشمنوں کے سامنے ذلیل و رسوا کرے۔ یہی وجہ ہے کہ جب اس نظام کو اکھاڑا جائے گا اور ان غداروں کو ہٹایا جائے گا تو کوئی آنسو نہیں بہائے گا، اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں۔

( فَمَا بَکَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ وَمَا کَانُوْا مُنْظَرِیْنَ)

''سو نہ تو ان پر آسمان رویا اور نہ ہی زمین ، اور نہ ہی انہیں مہلت ملی‘‘(الدخان:29)


اے مسلمانانِ پاکستان!

اس استعماری نظام اور غدار حکمرانوں سے نجات (التَحریر)ہی وہ حقیقی تبدیلی ہے جس کی آپ خواہش کرتے ہیں اور یہ صرف اسلام اور اس کی ریاستِ خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ یہ خلیفہ ہو گا جو صلیبی امریکہ کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے نہ صرف اس کے فوجی سٹاف بلکہ سفارتی عملے کو بھی اسلامی علاقوں سے بیدخل کر دے گا۔ خلیفہ نیٹو کی سپلائی لائن کو فوراً کاٹ دے گا تاکہ افغانستان میں صلیبی قبضے کو اپنی ہی موت ماراجاسکے۔ خلیفہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں سے مخلص مسلمانوں کو گلے سے لگائے گا اور انہیں اسلامی فوج کا حصہ بنائے گا، نیزمسلمانوں کی صفوں میں موجود منافق لوگوں کو بے نقاب کرے گا،تاکہ مسلمان اسلام اور امتِ مسلمہ کی خاطر یکجان ہو جائیں۔ خلیفہ تمام مسلم ممالک کو ایک واحد ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات ایک کرے گا، جو وسائل کی کثرت کے لحاظ سے دنیا کی عظیم ترین ریاست ہو گی، جو کشمیر ، فلسطین اور افغانستان سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کو قابض کفار کے ظلم و تسلط سے نجات دلائے گی ۔


خلیفہ تیل،گیس اور معدنیات کے ذخائرجیسے کھربوں روپے کے عوامی اثاثہ جات پر پرائیویٹ کمپنیوں کی ملکیت کوختم کرے گا ،اور ان اثاثہ جات سے حاصل ہونے والا بے پناہ ریونیو(revenue) خلافت کے تمام باشندوں کی بہبود کے لیے استعمال ہوگا ۔ خلیفہ استعماری اداروں سے حاصل کردہ سودی قرضوں کی قسط وار ادائیگی کو فوراً منسوخ کرے گا اور اسلام کے محصولات کے نظام کو قائم کرے گا جس سے غریب لوگوں کو سکھ کا سانس نصیب ہو گااور وصولی صرف ان لوگوں سے کی جائے گی ، جو نہ توضرورت مند ہوں اور نہ ہی یہ ان کی استطاعت سے زیادہ ہو۔ خلیفہ اسلام کے پیغام کو عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی ظلمتوں کے مقابلے میں اُجالے کے طور پر پیش کرے گا اور کلمۃ اللہ کو بلند کرے گا اور تمام انسانیت کو اسلام کے عدل اور حقانیت کو اختیار کرنے کی دعوت دے گا۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

جہاں تک ان غدارحکمرانوں اوربوسیدہ نظام سے نجات (التَحریر)کے لیے عملی قدم اُٹھانے کا تعلق ہے تو یہ قدم نہ تو خونی خانہ جنگی ہے ، نہ ہی اِس کرپٹ نظام کے تحت الیکشن منعقد کرانا ہے اور نہ ہی فوجی بغاوت کے ذریعے ڈکٹیٹروں کو برسرِ اقتدار لانا نجات کا ذریعہ ہے ۔ واحدعملی قدم یہ ہے کہ مسلح مسلم افواج اِن غدار حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں اورخلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرت دیں۔ یہ عملی قدم اُس طریقے کے عین مطابق ہے جسے اللہ کے رسول ﷺ نے اختیار کیا تھااور یہی واحد طریقہ کار ہے جس کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کی امت اِس دنیا میں فتح وسربلندی اور آخرت میں فلاح حاصل کرسکتی ہے۔ انصارِ مدینہ، جو ایک قابل اورمضبوط جنگی قوت تھے، نے بیعتِ عقبہ ثانی کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو نصرت مہیا کی تھی،وہ بیعت جسے ' بیعتِ حرب (جنگ کرنے کی بیعت)‘ بھی کہا جاتا ہے، اِسی کے ذریعے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ وہی انصارِ مدینہ تھے جن سے اللہ راضی ہوگیا اور جنہوں نے تاریخ کا رخ مظلوم مسلمانوں کے حق میں موڑ دیااور خلافتِ راشدہ کے دور کے لیے بنیاد فراہم کی۔


اور آپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ آپ کی طرف سے فقط حکمرانوں کو بُرا بھلا کہہ دینے اور خلافت کے لیے دعا کردینے سے کوئی عملی قدم وجود میں نہیں آئے گا۔ اسلام اس بات کو لازم قرار دیتا ہے کہ تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے اس سمت میں عمل کیاجائے اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام یہ بھی بیان کرتا ہے کہ اگر آپ نے آخرت کے بے حساب اور ہمیشہ کے اجر کے مقابلے میں اِس دنیا کی حقیر اور فانی خوشیوں کی خاطر غدار حکمرانوں کا ہاتھ نہ روکا،تو دنیا و آخرت میں اس کا انجام شدید ہوگا۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

 

((ان الناس اذا راوا الظالم فلم یاخذوا علی یدیہ اوشک ان یعمھم اللّٰہ بعقاب))'

'اگر لوگ کسی ظالم کو ظلم کرتا دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب کو عذاب دے‘‘(ابوداؤد، ترمذی ، ابنِ ماجہ)۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

یہ غدار حکمران، اُن کا کرپٹ نظام اور وہ تمام لوگ جو اِس نظام کے پیچھے اِس لیے بھاگتے ہیں تاکہ وہ اِن غدار حکمرانوں کی جگہ لے سکیں، سب کے سب آپ کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پس حقیقی تبدیلی کا راستہ اب آپ کے سامنے بالکل واضح ہے کہ آپ خلافت کی پکار کو تھام کرحزب التحریر(The Liberation Party)کی صفوں میں شامل ہوجائیں جو اخلاص اورمکمل آگاہی کے ساتھ خلافت کے قیام کے لیے کام کررہی ہے۔ حزب التحریر آپ لوگوں کو پکارتی ہے کہ آئیں اور 17اپریل2011ء سہ پہر 3بجے پشاور، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے والی ریلیوں میں حزب کے شانہ بشانہ شریک ہوں، تاکہ مسلح افواج میں موجود مخلص افراد کوپُرزور انداز میں پکارا جائے کہ وہ اپنے اسلامی فریضے کو ادا کرنے کے لیے حرکت میں آئیں۔ اورآپ اُس دن سے قبل آج ہی سے مساجد، یونیورسٹیوں، کالجوں، مدرسوں، کچہریوں، پریس کلبوں اوربازاروں اورمحلوں کواِن ریلیوں کاساتھ دینے کے لیے متحرک کیجئے۔ وہ لوگ جو معاشرے میں بااثر حیثیت رکھتے ہیں جیسا کہ علماء، وکلاء، صحافی، تاجران، ڈاکٹرز، انجینئرز اور اِسی طرح کے دیگرلوگ، اِن سب کو اِس جدوجہد میں اپنے لوگوں کی قیادت کرنی چاہیے، کیونکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ہی آپ کو یہ مقام عطا کیا ہے اور اللہ قیامت کے دن اِس کے متعلق سوال کرے گا۔ اسلام اور اِس کی محافظ یعنی خلافت کے پیغام کو زبان کے الفاظ سے لے کر SMSاور فیس بُک جیسے تمام ذرائع کے ذریعے عام کیجئے، جو اللہ نے آپ کو عطا کر رکھے ہیں۔ اور فوج میں موجودجن مخلص مسلمان بھائیوں کو آپ جانتے ہیں، ان سے رابطہ کرکے اُن سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ خلافت کے قیام کے لییحزب التحریرکو نصرت دیں۔


اے افواجِ پاکستان میں موجود مخلص مسلمانو!

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اِس وقت پوری مسلم دنیا میں مسلح افواج ہی وہ سہارا ہیں کہ جن کے بل بوتے پر یہ نظام اور حکمران کھڑے ہیں،پس جب وہ ہاتھ کھینچ لیتی ہیں تو حکومتیں گر جاتی ہے۔ مکمل اور حقیقی تبدیلی مسلح افواج کی طرف سے اسلام اور امتِ مسلمہ کا ساتھ دینے سے ہی آئے گی، کیونکہ آج پوری مسلم دنیا میں طاقت کا مرکز افواج ہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ غدار حکمران اور اِن کے استعماری آقا آپ لوگوں کو دنیاوی فوائد کی رشوت دیتے ہیں ،اس امید میں کہ آپ لوگ اِس دنیا اورآخرت میں اُن کے ساتھ کھڑے ہوں۔


آج آپ لوگ ہی انصارِ مدینہؓ کے جانشین ہیں اور یہ آپ لوگوں پرہی منحصر ہے کہ آپ مسلم دنیا میں فقط چہروں کی تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی کو یقینی بنادیں۔ آپ لوگوں پر لازم ہے کہ محض تماشائی بننے کی بجائے آپ حزب التحریرکو نصرت دے کر اِن غدار حکمرانوں کو، اِس تعفن زدہ کرپٹ نظام سمیت، جو ایسے غداروں کو پیدا کرتا ہے، اکھاڑ پھینکیں اور خلافت کو قائم کردیں۔ آپ لوگ ہی امت کے سپوت اور محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی اور خالد بن ولید کے جانشین ہیں۔ اور اُمت مسلمہ، جو آج اسلامی حکمرانی کے سائے اور بھلائیوں سے محروم ہے، کو ایک بار پھر آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ چنانچہ آپ میں سے کون ہے جو آگے بڑھے گا اور ایک بار پھر تاریخ کا رُخ مسلمانوں کے حق میں موڑ دیگا؟ !

 

(وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ)

''اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے، اللہ کی مدد سے ، وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب اور مہربان ہے‘‘ (الروم:4-5)

فیس بُک:http://ht-facebook.notlong.com        ٹویٹر (http://twitter.com/htmediapak: (Twitter

Read more...

تصویریں: سٹکر/پوسٹر17 اپریل ریلیاں، فوج کے ہیڈ کوارٹر شہر، راولپنڈی

حزب التحریر17 اپریل بروز اتوار کو ملک بھر میں "امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ ۔ خلافت کو لاؤ‘‘ کے عنوان سے ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ریلیوں کا مقصد پاک افواج کو اس کی ذمہ داری یاد دلانااور انہیں یہ نظام اکھاڑ کر خلافت کا نظام نافذ کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف ان ریلیوں میں شامل ہو بلکہ مسلح افواج میں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں تک یہ پیغام پہنچانے کے لئے متحرک ہوجائے۔ تصاویر فوج کے ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی شہر کے ہیں.

Read more...

غدار حکمرانوں کاکام محض امریکہ کی دلّالی ہے!!! ریمنڈ ڈیوس صرف دو افراد کا قاتل نہ تھا ،دہشت گردی اور جاسوسی کے جرم کا حساب کون دیگا؟

وہ شخص جو پاکستان میں امریکی جاسوسی کا نیٹ ورک بچھارہا تھا۔ وہ شخص جو بیشتر بم دھماکوں اور ڈرون حملوں میں ملوث تھا۔ جس نے دیگر جاسوس ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہزاروں مسلمانوں کو بم دھماکوں کے ذریعے بازاروں، سکولوں، مساجد اور مدرسوں میں شہید کر دیا۔ اور اس کو بنیاد بنا کر قبائلی علاقوں میں آپریشن کے ذریعے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا گیا۔ کیا ایسے سنگین مجرم کو دو افراد کی دیت، بیس ہزار روپے جرمانہ اور چند دنوں کی قید کے بدلے چھوڑ دینا انصاف ہے؟ ہر گز نہیں! اس فیصلے کے ذریعے حکمرانوں نے امریکی دہشت گرد نیٹ ورک کو پیغام دیا ہے کہ وہ جتنے چاہیں مسلمان مار لیں پاکستانی حکمران انہیں عوام کے غضب سے بچا لیں گے! عافیہ صدیقی کیس کی طرح یہ فیصلہ بھی پاکستان کے غدار حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ یہ فیصلہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ یہ حکمران سب کے سب امریکی ایجنٹ اور امت کے مجرم ہیں جنہیں خلافت ضرور کیفر کردار تک پہنچائیگی۔ ان غداروں نے اس دنیا اور آخرت میں اپنے خلاف چارج شیٹ میں ایک اور جرمِ عظیم کا اضافہ کر لیا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا سیاست میں کردار محض امریکی دلّال کا ہے۔ یہ حکمران ہی تھے جنہوں نے ورثاء کو امریکی دہشت گرد کو معاف کرنے کے لئے دھمکایا اور اب انہیں منظر نامے سے غائب تک کر دیا ہے۔ مدعی کے وکلاء کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور انہیں عدالت میں پیش ہونے سے بھی روک دیا گیا۔ یہ کون سی آزاد عدلیہ ہے؟ یہ فیصلہ اس امر کا ایک اور ثبوت ہے کہ کفر پر مبنی عدلیہ اور جمہوری نظام سے انصاف کا حصول ممکن نہیں۔ انصاف محض خلافت تلے اسلام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔

اے مسلمانو!

اٹھو اور ان غداروں کو اکھاڑنے کے لئے خلافت کے ساتھ متحرک ہو جاؤ ۔ حزب التحریر کی 17 اپریل کی ملک گیر ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے اہل طاقت کو مجبور کر دو کہ وہ خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کریں تاکہ امریکہ، اس کفریہ نظام اور ان غدار حکمرانوں سے امت کو نجات دلائی جاسکے۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

Read more...

8 مارچ خواتین کا عالمی دن ۔ ایک فریب!!

 

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ بظاہر اسے عورتوں کی اقتصادی، معاشرتی اور سیاسی کامیابیوں کو منانے کا دن بتایا جاتا ہے۔ نیز اس دن عورتوں کی عزت و احترام، ستائش اور ان کے ساتھ اچھے سلوک کا بھی عمومی اعادہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی دن کی یہ تقریبات پاکستان اور دنیا بھر میں عورتوں کی حالت زار کی غلط منظر کشی کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ مسلم اور غیر مسلم خواتین کو دنیا بھر میں جن مسائل کا سامنا ہے وہ خود اسی مغربی نظرےۂ حیات کی پیداوار ہیں جس کو یہ خواتین کا دن فروغ دے رہا ہے۔


مغرب کے اپنے اندر یا جہاں کہیں بھی وہ اپنے قدم جماتا ہے، مغربی سرمایہ دارانہ حل کا نفاذ ایک ایسی صورتحال پیدا کرتا ہے جس میں عورت ظلم اور جبر کا شکار ہو جاتی ہے۔ جب بھی آزادیوں، انفرادیت اور برابری کے مغربی تصورات کو فروغ دیا جاتا ہے تو مکمل طور پر ایک کنفیوژن کا سماں ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مستحکم معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور عورت اور مرد کے مابین باہمی ہم آہنگی پر مبنی تعلقات تباہ ہو جاتے ہیں۔


مغربی افکار عورت اور مرد کے کردار، ان کے آپس کے تعلقات اور ان کے ایک دوسرے پر حقوق و فرائض جیسے کلیدی مسائل کو کبھی سمجھ پائے ہیں اور نہ کبھی ان کو حل کر سکے ہیں۔ شادی کے ادارے کی تحقیر اور زنا کے فروغ نے عورت سے اس کے اور اس کے بچوں کے نان نفقہ کا حق چھین لیا ہے۔ اور یوں خواتین کی ایک کثیر تعداد بیک وقت بچوں کی پرورش اور ملازمت کے کام سر انجام دے رہی ہے۔ مغربی معاشرے میں خاندانوں کا عدم استحکام بچوں میں خوراک کی کمی اور جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ عورت کی عزت کو اہمیت نہ دینے اور اسے محض ایک ذریعہ ہوس وتفریح بنا لینے سے وسیع پیمانے پر عورتوں کو ہراساں کرنے، تشدد اور زنا بالجبر کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یہ کرپٹ مغربی حل معاشرے کے تمام طبقوں مثلاً امیر ،غریب، مشہور یا عام افراد سب کو متاثر کر رہا ہے۔


خواتین سے متعلق مغربی نظریات کی بدترین ناکامی کے باوجود مغربی حکومتیں مسلم معاشروں میں مغربی اقدار کے فروغ پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ وہ اس نکتہ نظر کو فروغ دیتی ہیں کہ عورتوں پر جبر مذہبی قوانین کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ان کے اس نظریے کی بنیاد ان کے اپنے مغربی تجرے پر ہے جو انہیں عیسائی چرچ اور اس کے حضرت عیسیٰ ؑ پر نازل کردہ قوانین میں تحریف کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اور اس کا اللہ سبحانہُ و تعالیٰ کے حضرت محمد ﷺ پر نازل کردہ دین سے کوئی تعلق نہیں جس نے خواتین کو چودہ سو سال قبل ان کے حقوق عطا کئے تھے۔ اور جن کا مغربی عورت آج بھی صرف تصور ہی کر سکتی ہے۔ اس کے باوجود غدار مسلم حکمران مغربی اقدار کو جہاں تک ہو سکے فروغ دینے اور اسلام کے نفاذ کو مکمل طور پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اے پاکستان کی مسلم خواتین!
صرف اسلام ہی عورت اور مرد کی صحیح قدرو قیمت کا تعین کرتا ہے۔ اسلام ہی تعین کرتا ہے کہ مرد کے لئے کیا انصاف ہے اور عورت کے لئے مبنی بر عدل کیا ہے۔ اور محض اسلام ہی عورت اور مرد کے فرائض و حقوق متعین کرتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:


(إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّاءِمِیْنَ وَالصَّاءِمَاتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوجَہُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللَّہَ کَثِیْراً وَالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اللَّہُ لَہُم مَّغْفِرَۃً وَأَجْراً عَظِیْماً
)
''مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور متقی مرد اور متقی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ،کچھ شک نہیں کہ ان کیلئے اللہ نے بخشش اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔‘‘(سورۃ الاحزاب : 35)


عورت کو یہ حقوق اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے عطا کئے ہیں اور کسی انسان کا بنایا ہو اقانون ساز ادارہ اس سے یہ حقوق چھین نہیں سکتا۔ آپ کے حکمران انسان کے خود ساختہ قوانین نافذ کر رہے ہیں۔ اورچنداسلامی قوانین کو غلط طریقے سے لاگو کر رہے ہیں۔جبکہ مغربی قوانین کو یکسر چھوڑ کر اسلام کو معاشرے میں مکمل طور پر ہمہ جہت طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔


صرف اسلام ہی عورت کو تعلیم، اقتصادیات، عدلیہ اور سیاست میں مکمل اور حقیقی شہری حقوق عطا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عورتوں کے خلاف کسی قسم کے تشدد یا ظلم و زیادتی کو مکمل طورپر ممنوع ٹھہراتا ہے۔ اس کا انحصار عور ت کے خود کمانے کی صلاحیت یا اس کی معاشی قدر و قیمت پر نہیں۔ اسلام ان حقوق کو قانون تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اسلامی معاشرے میں خود احتسابی اور عورت کے احترام کی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔ یہی دراصل عورت کے خلاف جرائم اور تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہو تی ہیں اور عورت کو اس کے حقوق کی فراہمی میں کسی قسم کے امتیازی سلوک کو بھی روکتی ہیں۔


اسلام عورت کو عزت و احترام اس انداز سے عطا کرتا ہے کہ اس کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ اسلام اس کی ہتک عزت کو حرام ٹھہراتا ہے؛ اس کی نسوانیت و خوبصورتی کا استحصال اور انہیں اشیاء یا سہولیات کی فروخت کا ذریعہ بنانا ممنو ع قرار دیتا ہے۔ اسلام محاسبے، ذمہ داری اور عورت کی دیکھ بھال کرنے کے تصور کو فروغ دیتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

((فاتقوا اللہ فی النساء فإنکم اخذ تمو ہن بامانۃ اللہ))

''عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، وہ تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور امانت ہیں۔‘‘


اگرچہ ایک ماں کو ملازمت کرنے کا حق حاصل ہے لیکن نان نفقہ اور دیگر اخراجات پورا کرنا باپ کے ذمے ہے۔ ان دونوں کی مؤثر ہم آہنگی نے ایک مستحکم مسلم معاشرے کوجنم دیا تھا ؛جس نے ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک خلافت کے سائے تلے مضبوط مسلمانوں کی کئی نسلیں تیار کیں جو زندۂ و جاوید، پر عزم اور انسانیت کے قائدین کے طور پر سامنے آتے رہے۔


اے پاکستان کی مسلم خواتین!


اے مسلمانوں کی ماؤں اور بیٹیو!
تمام دنیا اس وقت تیونس، لیبیااور مصر سے لے کر پاکستان بنگلہ دیش اور انڈونیشیا تک اسلام کی آمد کا انتظار کر رہی ہے۔ آج بھی آپ کثیر تعداد میں مغربی خواتین کو اسلام قبول کرتے دیکھ رہی ہیں۔ تو کیسا ہو اگر اسلام عملی اور مکمل طور پر بحیثیت خلافت نافذ ہو جائے؟ پہلے ہی مسلم خواتین غدار حکمرانوں کے ظلم و جبر کے باوجود اسلام کے لئے کھڑی ہو رہی ہیں۔ تو کیسا ہو اگر انہیں ایک خلیفۂ راشد کی مدد حاصل ہو جائے جو اسلام کے ذریعے حکومت کرے؟ حزب التحریر میں شامل اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر خلافت کے ازسرنو قیام کے کام میں شامل ہو جائیں۔ جو عورتوں اور مردوں کو کفر کی تاریکی سے نکال کر اسلام کے نور میں لے آئے گی۔ اللہ سبحان و تعالیٰ فرماتے ہیں۔


(الر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنْ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ)
''اآر۔ (یہ) ایک کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لئے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے رب کے حکم سے غالب اور قابلِ تعریف (اللہ کے) رستے کی طرف ۔‘‘ (سورۃ: ابراہیم: 1)

 

خواتین ممبران

حزب التحریر ولایہ پاکستان

Read more...

17اپریل ۔ امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ - خلافت کو لاؤ ریلیوں کی تیاریاں عروج پر ایجنٹ حکومت بوکھلا گئی، حزب التحریر کے ممبر کے گھر پر چھاپے، شہباز بھٹی قتل کیس میں ملوث کرنے کا اشارہ

عوامی رابطہ مہم میں تیزی، اسٹکرز، پوسٹرز اور دیگر میٹیریل پبلک مقامات پر لگانے اور ریلیوں کی زبردست تیاریوں سے ایجنٹ حکمران شدید طور پر بوکھلا گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک عالمی ریسرچ ادارے MEMRBکے پاکستان میں نظام حکومت کے بارے میں تازہ ترین سروے نے جمہوریت کی نام نہاد مقبولیت کا بھانڈابیچ چوراہے میں پھوڑ دیاہے جس کے مطابق پاکستان کے 53فیصد عوام خلافت ، 11فیصد جمہوریت اور صرف 2فیصد اسلامی جمہوریت کا نظام چاہتے ہیں، جبکہ 22فیصد مارشل لاء کے حق میں ہیں۔ اسلئے حکمرانوں کو نظر آ رہا ہے کہ حزب التحریر کی 17اپریل کی ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت حکمرانوں کے اقتدار اوراس نظام کے خاتمے کی نوید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لئے اس مہم کے آغاز سے ہی سرکاری غنڈوں نے حزب التحریر کے ممبران کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں خفیہ ایجنسی کے اہلکار وں نے حزب کے ممبر جنید خان کے گھر دو دفعہ چھاپہ مارا۔ ان اہلکاروں نے شہباز بھٹی قتل کیس کی فائل ہاتھ میں پکڑ رکھی تھی جس کا واضح مقصد حزب کے اس میں ملوث کرنے کی دھمکی دینا تھا۔ اس سے قبل بھی حزب کی پچھلی مہم میں ان سرکاری غنڈوں نے حزب کو ماڈل ٹاؤن دھماکوں میں ملوث کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ہم ایجنٹ حکمرانوں پر یہ امور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ:


۱) پوری دنیا جانتی ہے کہ حزب خالصتاً ایک سیاسی جماعت ہے اسلئے حزب پر ایسا کوئی الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہوگا۔
۲) تم پہلے بھی سمجھوتے کے لئے حزب پر دباؤ ڈال چکے ہو لیکن تمہیں منہ کی کھانی پڑی اور آئندہ بھی کسی ایسی کوشش کا یہی نتیجہ نکلے گا۔
۳) حزب التحریر منہج نبویؐ پر کاربند ہے اور وہ نصرت کے ذریعے خلافت کو قائم کر کے تمہارے تمام کرتوتوں کا حساب لے گی۔

حزب التحریر تمہارے ان تمام گھٹیا ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتی ہے، ان کو مسترد کرتی ہے اور خلافت کے قیام تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کرتی ہے۔

عمران یوسفزئی
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

17 اپریل، ملک گیر ریلیاں!! امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ ۔ خلافت کو لاؤ

امتِ مسلمہ میں تبدیلی کی لہر مغرب سے مشرق تک پھیل چکی ہے۔ مسلمان نوجوان جابر اور غدار حکمرانوں کے خلاف سر سے کفن باندھ کر گلیوں اور بازاروں میں امڈ آئے ہیں۔ عوام کے قدموں کی چاپ سے غدار مسلم حکمرانوں کے ایوان لرزرہے ہیں۔ مسلمانوں نے غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ پوری مسلم دنیا میں ''الشعب یرید اسقاط النظام‘‘ ''عوام نظام کا انہدام چاہتے ہیں‘‘ کا نعرہ گونج رہا ہے جس نے غدار حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔ استعمار جانتا ہے کہ تبدیلی کی اس پکار نے اگر درست سمت اختیار کر لی تو پھر مسلم دنیا میں اس کی بساط کو لپٹنے سے کوئی نہ روک سکے گا۔


مغربی استعماری ممالک نے مسلمانوں کو کہیں جابر ڈکٹیٹروں کے ذریعے غلام بنایا اور کہیں ان کا استحصال جمہوری حکمرانوں کے ذریعے کیا۔ پاکستان کے مسلمان ان دونوں طرز کے حکمرانی کا مزا لوٹ چکے ہیں۔ وہ جان چکے ہیں کہ سیاسی جوئے کے اس کھیل میں دونوں گھوڑے استعمار کے ہیں۔ ان میں سے کسی پر بھی پیسے لگانے کا مطلب استعمار کو فائدہ پہنچانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مسلمان اب یکسر اور مکمل تبدیلی چاہتے ہیں۔ یہ تبدیلی چہروں کی تبدیلی نہ ہو بلکہ نظام کی تبدیلی ہو۔ یہی تبدیلی استعمار کی اصل شکست ہوگی۔


اے مسلمانو! تم مسلم امت کا حصہ ہو، اس عظیم امت کا، جس نے ہر مشکل کا نہایت جواں مردی سے سامنا کیا ہے۔ اس امت کا جس نے تاتاریوں کو مار بھگایا؛ جس نے صلیبیوں کو ناکوں چنے چبوا دئے۔ اس امت کا حصہ جسے خود اللہ سبحانہُ و تعالیٰ نے پوری انسانیت میں بہترین امت قرار دیا اور اسے دیگر تمام اقوام پر شہید (گواہ) بنایا۔ کشمیر کے زلزلے اور حال ہی میں آنے والے سیلاب میں جس طرح تم نے بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد و معاونت کی اس نے ثابت کر دیا کہ تم آج بھی خیر اور نیکی کی دولت سے مالا مال ہو۔ تمہاری تعریف تمہارے سب سے بڑے دشمن تک کرتے ہیں۔


اے مسلمان بھائیو! یہ غدار حکمران تمہاری حوصلہ شکنی کرنے اور تمہاری ہمت کو پارہ پارہ کرنے کے لئے تمہیں ہمیشہ برا بھلا کہتے ہیں۔ وہ یہ کہہ کر اپنے آپ کو تنقید سے بچاتے ہیں کہ چونکہ عوام برے ہیں اس لئے اُن جیسے برے حکمران ہی عوام کا مقدر ہیں۔ اے بھائیو! ہر گز نہیں، تم برے ہوتے تو تم بھی ان غداروں کی طرح افغانستان میں امریکہ کا ساتھ دیتے ۔ تم برے ہوتے تو تم بھی عافیہ صدیقی کو بیچ کر چین کی نیندسوتے۔ تم برے ہوتے توتم بھی ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے کے لئے بے قرار ہوتے۔ عزیز مسلمان بھائیو! تم ناموس رسالت پر مر مٹنے کے لئے تیار ہو جبکہ یہ غدار حکمران رسول ﷺ کی توہین کرنے والوں سے بغل گیر ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ تم کشمیر یوں کو بذریعہ جہاد ظلم سے نجات دلانا چاہتے ہو جبکہ یہ غدار حکمران ہندو کلچر کی پورے ملک میں ترویج چاہتے ہیں۔ تم امریکہ کو دشمن سمجھتے ہواور یہ اسے اپنا حلیف گردانتے ہیں۔ تم اسلام کا نفاذ چاہتے ہو جبکہ یہ کفر نافذ کرنے میں فخر محسوس کرتے ہے۔ ایسے میں تمہاری ان غداروں سے کیا نسبت ؟! یہ امریکہ اور یورپ کے مفادات کے رکھوالے اور تم اللہ اور رسول ﷺ کے عاشق! یہی وجہ ہے کہ یہ حکمران تمہارے لائق نہیں۔ تمہیں تو وہ مؤمن چاہئے جو امریکہ کی رسد کاٹ کر اسلامی شریعت کو نافذ کرے۔ تمہیں تو وہ عاشق رسول ؐچاہئے جو توہین رسالت کرنے والوں کی زبان کھینچ لے اور جہاد کے ذریعے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دے۔ تمہیں تو وہ منصف چاہئے جو ان غدار حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ تم تو اس حکمران کی خواہش کرتے ہو جو سیدنا عمرؓ کے نقش قدم پر چل کر راتوں کو گشت کرے اور اپنی رعایاکی خدمت اپنا فرض سمجھے۔ اس ارض سندھ کے باسیوں کو ایک بار پھر ''محمد بن قاسم‘‘ چاہئے جو آج کے راجہ داھروں سے انہیں نجات دلائے۔ اے مسلمانو! بے شک تمہیں خلیفہ راشد کی تلاش ہے جس کی آمد کی بشارت خود رسول مقبول ﷺ نے دے رکھی ہے اور اب اس کی آمد کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔ ارشاد نبوی ﷺہے:


((ثم تکون خلافۃ علی منہاج النبوۃ))
''اور پھر نبوت کے نقش قدم پر خلافت دوبارہ قائم ہوگی‘‘ (منسد احمد)


اے مسلمانو!

یہ خلافت ہی ہوگی جو اسلام کے اقتصادی نظام کے نفاذ کے ذریعے مسلمانوں کی بنیادی ضروریات کا تحفظ کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو جہاد کے ذریعے قبلۂ اول سمیت ، فلسطین، کشمیر، افغانستان، چیچنیا، عراق وغیرہ کو آزاد کرائیگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو فحاشی اور عریانی کا خاتمہ کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو اسلامی عدالتی نظام کے ذریعے عوام کو مفت اور فوری انصاف فراہم کریگی۔ یہ خلافتہی ہو گی جو امریکی رسد کاٹ کر امریکہ کو خطے سے بے دخل کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو امریکی خفیہ ایجنسیوں اور پرائیوٹ سیکورٹی اداروں کو خطے سے نکالے گی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو مسلمانوں کے درمیان حائل مصنوعی سرحدوں کا خاتمہ کریگی اور امت مسلمہ کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے طاقتور قوم بنائیگی۔ اور بے شک یہ خلافتہی ہوگی جو دعوت اور جہاد کے ذریعے اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پھیلائیگی۔ اے مسلمانو! اٹھو اور اس جدوجہد کا حصہ بن جاؤ۔


اے مسلمانو!

تم کئی برس سے ایک مخلص لیڈرشپ کی تلاش میں تھے جو تمہیں امریکہ اور اس کے نظام کی غلامی سے نکالے۔ الحمد للہ یہ مخلص لیڈرشپ حزب التحریرکی شکل میں پوری مسلم امت میں جدوجہد کر رہی ہے۔ آج حزب التحریردنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت ہے جو شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کی سرکردگی میں چالیس سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے۔ حزب التحریرکے شباب پوری دنیا میں قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور آج بھی دس ہزار سے زائد حزب کے ممبران وسط ایشیاء اور عرب ممالک میں پابند سلاسل ہیں۔ حزب التحریر خلافت کے قیام کے لئے منہج نبویؐ پر کاربند ہے جس میں امت کو اسلام کے تحت زندگی بسر کرنے کے لئے تیار کرنا اور اہل طاقت کو اسلام کے نفاذ کے لئے نصرت دینے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج امت اسلام کے نفاذ کے لئے تیار ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ افواج میں موجود مخلص عناصر حرکت میں آئیں اور اسلام کے نفاذ کے لئے حزب التحریرکو مدد و نصرت فراہم کریں۔ اے افواج پاکستان! اٹھو اور ان غدار حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکو، جو تمہاری بندوقوں کے سائے تلے بیٹھ کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اٹھو اور خلافت قائم کر کے انصار ثانی کا رتبہ حاصل کرلو۔


حزب التحریر17 اپریل بروز اتوار کو ملک بھر میں ''امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ ۔ خلافت کو لاؤ‘‘ کے عنوان سے ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ریلیوں کا مقصد پاک افواج کو اس کی ذمہ داری یاد دلانااور انہیں یہ نظام اکھاڑ کر خلافت کا نظام نافذ کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف ان ریلیوں میں شامل ہو بلکہ مسلح افواج میں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں تک یہ پیغام پہنچانے کے لئے متحرک ہوجائے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ بوسیدہ نظام ایک طاقتور جھٹکے کے ذریعے زمیں بوس ہو جائیگا اور کفر مٹ جائیگا اور دنیا اسلام کے نور سے منور ہو جائیگی۔


(وَقُلْ جَاء الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوقا)
''اور کہہ دیجئے 'سچ آگیا اور جھوٹ مٹ گیا۔ بے شک جھوٹ مٹنے والی شئے ہے‘‘ (سورۃ الاسراء: 81 )

 

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

 

سٹکر اور پوسٹر-17 اپریل، ملک گیر ریلیاں- تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Read more...

امتِ مسلمہ کو مغربی استعمار کے پنجے سے نجات دلانے ا ور خلافت کے دوبارہ قیام کیلئے علمائے پاکستان کو پُرزورپکار

 

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم


الحمدللّٰہ رب العلمین والصلٰوۃ والسلام علٰی خیر الخلق وخاتم النبیین
وعلٰی آلہ واصحابہ اجمعین،


معززعلمائے کرام،نبی کریم ﷺ کی زبانِ مبارک کے ذریعے آ پ لوگوں کی کتنی اعلیٰ تعریف کی گئی ہے،آپ ﷺنے فرمایا :(( العلماء ورثۃ الانبیاء))'' علماء انبیاء کے وارث ہیں‘‘ (اخرجہ ابو داؤد والترمذی، بروایۃ ابی داؤد)۔ اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی کتنی بلیغ تعریف کی ہے، فرمایا:(اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمآؤُ) ''بیشک اللہ کے بندوں میں سے علماء اللہ سے ڈرنے والے ہیں ‘‘(فاطر:۲۸)۔ پس اگرآپ اللہ سے ڈرتے ہوں تو آپ اللہ کی مخلوق میں سے اللہ کے زیادہ قریب ہیں کیونکہ آپ اوامر پر عمل کرنے والے ، اللہ کی امانتوں کو اٹھانے والے اورحق وصداقت اور عدل پر قائم ہونے والے ہیں ۔ اسی طرح آپ فرضِ عین اور کفائی فرائض کوبجا لاتے ہیں ۔ ہمارے پروردگارنے قرآن میں علماء کی مدح کی ہے ، فرمایا:

(ھَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لَایَعْلَمُوْنَ)(الزمر:۹)

''کیا جو علم رکھتے ہیں اور جو علم نہیں رکھتے ہیں ،بھلاوہ برابر ہوسکتے ہیں؟‘‘۔


اس آ یت میں علماء کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا ہے جو اللہ کے دین کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں او ر افراد،حکومت اور معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری کو بجالاتے ہیں۔ یقیناًبگڑے ہوئے حالات کی اصلاح میں علماء کا نمایاں مقام اوربڑاحصہ رہا ہے۔ اور یہی لوگ ہیں جو امتِ اسلامیہ کے جسم کو ناسور وں سے پاک کرنے کا کا م کرتے رہے ہیں اوربہتری کی طرف تبدیلی میں ان کی اہمیت مسلّم ہے ۔ لہٰذا علمائے امت کی مثال ان ستاروں کی سی ہے جن کے ذریعے لوگ راہنمائی حاصل کرتے ہیں اور وہی خیر و عدل کی بنیاد ڈالنے والے ہیں ۔ وہی ہیں جو جابر حکمرانوں ، طاغوت اور اس کے حواریوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں ، انہیں لگام دیتے ہیں اوران کی سازشوں کو ناکام بناتے ہیں ۔


اے فاضل علمائے کرام !
وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی عظیم تاریخ کااز سرِ نو جائزہ لیں ۔ اُس اسلامی ریاستِ خلافت کی تاریخ کاجائزہ جسے رسول اللہ ﷺ نے قائم کیاتھا۔ پھر آپ ﷺکے بعدآپ ﷺکے خلفاء راشدین نے اسے مضبوط کیا تھا۔ جس میں مسلمان اپنے رب پر اعتماد کے ساتھ زندگیاں گزارتے تھے اور اپنے دین کے سبب با عزت تھے۔ اور یہ خلافت اموی ،عباسی اورعثمانی خلفاء کے سایے میں صدیوں قائم رہی اور اس خلافت کی وجہ سے اسلام کا جھنڈا سربلندہوکرلہراتا رہا اوراسی کے دبدبہ وشوکت سے سرمایۂ اسلام محفوظ رہا اور مسلمانوں کا رعب اقوامِ عالم پر چھایارہا ۔ چنانچہ ریاستِ خلافت میں عراق کا والی حجاج بن یوسف ایک مسلمان عورت کی پکار پر لبیک کہتا ہے ،جسے راجہ داہر کے زمانے میں بحری قزاقوں نے لُوٹنے کی کوشش کی تھی۔ جب وہ عورت دریا کے بیچ میں پکار رہی تھی:''اغثنا یاحجاج اغثنا یاحجاج‘‘۔ جب حجاج کو یہ خبر پہنچی تو وہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑا ہوااور کہا : لبیک یا امۃ اللّٰہ''اے اللہ کی بندی میں حاضر ہوں‘‘۔ پھر حجاج نے محمد بن قاسم کی قیادت میں لشکر روانہ کیا ،جس نے ظالموں سے جنگ کی اور انہیں سبق سکھایا۔ یہ واقعہ ۹۳ھ ؁کا ہے۔ اسی طرح جب شاہِ روم نکفورنے مسلمانوں کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، توخلیفہ ہارون رشید نے اسے سخت جواب دیا، اور لکھا:'' خلیفۃ المسلمین ہارون رشید کی طرف سے ،روم کے کتے نکفور کی طرف۔ میراجواب وہ ہوگا جسے تم اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے ،نہ کہ وہ جسے تم سُن لو ‘‘۔ اورپھر خلیفہ نے اپنی افواج کو روانہ کیا اور اسے شکست دی اور یوں نکفور کواس کے کیے کی سزا مل گئی۔ اور جب روم کے علاقے میں قید ایک مسلمان عورت کی یہ صداخلیفہ معتصم بِاللہ تک پہنچی:'' وامعتصماہ! وامعتصماہ!‘‘۔ تو خلیفہ خودلشکر لیکر اس کی مدد کیلئے روم گیا اور دشمن سے اسکے ظلم کا انتقام لیااور مسلمان عورت کی عزت کی حفاظت کی اور اسے امن و تحفظ فراہم کیا۔


یوں مسلمان خلافت کے دور میں تمام دنیا کے سردار تھے اور اچھائی کی طرف بلانے والے تھے ،بلکہ وہ ہر چیز میں سب سے آگے تھے ،خواہ یہ صنعت ہو یا جنگی سامان ،علوم ہوں یا سائنسی فنون۔ اور اس بات کی گوا ہی د وست کیا، د شمن بھی دیتے ہیں ۔ مسلمانوں نے خلافتِ اسلامیہ کے سائے میں جو علمی کارنامے سرانجام د یئے تاریخ ان پر گواہ ہے ۔ وہ ہر حقدار کو اس کا حق دلانے میں اول رہے ،خواہ وہ عورت ہو یا مرد ،جبکہ غیر اسلامی حکومتوں میں عورت مرد کی ملکیت سمجھی جاتی تھی ،جس کی خرید وفروخت کی جاتی تھی ،اور جس کی کوئی قدراورحیثیت نہیں تھی ۔ سو اسلام نے آکر عورت کو عز ت دی اور اسے محترم بنادیا ،اس کی مستقل مالی ذمہ داری کا تعین کیااور اسے رائے کا حق دیا اور عالمہ اور فقہیہ اور قابلِ قدر بنادیا ۔


خلافت کا سایہ مغرب میں شمالی افریقہ تک، مشرق میں ہندوستان تک اور شمال میں وسط ایشیاء تک پھیلا ہوا تھا ۔ یہ عظیم الشان اور وسیع و عریض ریاست اسلام کی محافظ اور اسلامی دعوت کی علمبردار تھی ۔ چنانچہ یہ کفارکے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتی تھی۔ لہٰذا اسلام کے دشمن کفاراور ان کی تنظیمیں اور ادارے خلافتِ اسلامی کوختم کرنے اور اسے توڑنے کیلئے اکھٹے ہوگئے اور سازشوں میں لگ گئے ،یہاں تک کہ انہوں نے ایجنٹ مصطفیٰ کمال اتاترک کے ذریعے 28رجب1342ہجری کو مسلمانوں کی ریاستِ خلافت کا خاتمہ کر دیا ۔


معزز علماء کرام یہ بات آپ حضرات پر مخفی نہیں کہ جب دشمنانِ اسلام خلافت کوختم کرنے میں کامیاب ہوگئے، تو ہم کنجوس کے دستر خوان پر یتیموں کی مانند ہوگئے اور ہماری طاقت پارہ پارہ ہوگئی ، مسلمانوں کی سرزمین کے پچاس سے زائد ٹکڑے کر دیے گئے ،ہمار ے اثاثے اورزمین کے اندر پوشیدہ معدنیات و ذخائرلوٹ لئے گئے ،ہمارے علاقے ہر لالچی کیلئے لُوٹ مارکا میدان بن گئے ۔ اس طرح ہماری زمین سمٹتی گئی۔ آپ فلسطین کو لیجئے جو اسراؤمعراج کی سر زمین ہے، یہود یوں نے اس پر قبضہ کیا ہو اہے اور اسمیں جب چاہے مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں۔ دوسری طرف کشمیر ہے جس پر ہندوؤں نے قبضہ کیا ہوا ہے، و ہ وہاں مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ایسے قبیح جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں کہ جس سے رونگٹے کھڑے ہوجائیں ۔ اسی طرح مشرقی تیمورکو انڈونیشیا سے الگ کر کے عیسائیوں کے حوالے کردیا گیا ۔ جنوبی سوڈان کو مسلم سوڈان سے توڑا جارہا ہے اور قبرص کے جزیرے کو ترکی کی سرزمین سے کاٹ دیا گیا ہے۔ قوقاز،انگوشتیا،چیچنیا، بشکیرستان ، تاتارستان اور جولفا کو روس نے اپنی چراہ گاہ بنایاہوا ہے جہا ں اس نے خون ریزی اور سفاکی کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ جبکہ امریکہ نے عراق اور افغانستان پر قبضہ کیا ہوا ہے اوروہ پاکستانی حدود کو آئے روز پامال کرتا رہتا ہے ، اوروزیرستان ،اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں دیہاتوں اور شہری آبادیوں کواپنے ڈرون حملوں کا نشانہ بناتا ہے ۔


اسلام کے داعیو،کیا اب بھی ہمارے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ ہم امریکا اور اسکے اتحادیوں سے اپنی جانو ں اور اپنی عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ۔


اسلام کے داعیو، کیا آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے نئے صلیبی حملے کے ذریعے ا سلام کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا ہے،جس کے ذریعے وہ روئے زمین سے اسلام کو مکمل طور پر اُکھیڑنا چاہتے ہیں اور عالمِ اسلام میں اپنافرسودہ اورباطل نظام (جمہوریت )قائم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے نئے صلیبی حملے کے دوران ایک سال میں دو لاکھ سے زائد مسلمانوں کو ظلم و بر بر یت اوردہشتگردی وسفاکی سے قتل کردیا ، جبکہ مشرق ومغرب میں دنیا گیارہ ستمبر کے واقعہ کوہی رورہی تھی ،تا ہم کسی کے دل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کا خیال تک بھی نہ آیا ۔ کسی نے اس بات کا افسوس نہ کیا کہ جب امریکہ نے عراق پر پابندیاں عائد کیں تو ایک سال میں ایک لاکھ اکیس ہزاردوسو سینتیس(۱۲۱۲۳۷) عراقی بچے خوراک اور ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مرگئے ۔ ۲۰۰۱ ء میں تیرہ ہزار دوسو دو(۱۳۲۰۲) سے زائد افغان مسلمانوں کو امریکہ کے افغانستان پرا بتدائی فوجی حملے میں موت کے گھا ٹ اُتار دیاگیا جبکہ شہروں ،دیہات ،گھروں ،مساجد اور شادی بیاہ کے تقریبات پر امریکی جنگی طیارے وحشیانہ بمباری کرتے رہے۔ دوسری طرف بھارتی ریاست گجرات میں ایک ہزار چوراسی مسلمانوں کومتعصب بھارتی حکومت کی نگرانی میں ہندوؤں کے ہاتھوں جلا کر قتل کیا گیا ۔ اورنہ ہی کسی کو۵۰۷۸چیچن مسلمانوں یاد آئے جنہیں امریکہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر روسی فضائی بمباری کے ذریعے قتل کیا گیا۔ اور نہ ہی ۳۰۳۹ وہ فلسطینی مسلمان جنہیں صرف ایک سال میں امریکی اسلحے کے ذریعے اسرائیلی بمباری میں قتل کیا گیا ۔ اور نہ دوہزار ایک سو ستراوزبک مسلمان یادآئے جنہیں کریموف حکومت نے خود ساختہ دہشت گردی کے مقابلہ میں ان کے گھروں سے اُٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا ۔ اوریہ بھی امریکی آشیر آباد کے ساتھ کیا گیا اورآج بھی ان نوجوانوں کے انجام کا کوئی پتہ نہیں۔ اور دنیا کووہ تین ہزار معصوم بچے ، عورتیں ، بوڑھے اور نوجوان کیوں یاد نہیں آئے جنہیں وزیرستان،اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرون حملوں سے قتل اور زخمی کیا گیا ،ان حملوں کے نتیجے میں اہلِ علاقہ بے گھر ہوگئے جو خیموں میں انتہائی مشقت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


ہاں دنیا کو یہ سب کچھ یاد نہیں آیا جبکہ مغربی دنیا اور مسلم ممالک کے حکمران ۱۱ستمبر کے واقعے اور اس کے بعد امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف نام نہادجنگ کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔


اے پا کستان کے معزز علماء کرام !
امت کی ذلت وخواری کی یہ صورتحا ل آپ پر مخفی نہیں اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ حالات اسی طرح سدھارے جاسکتے ہیں جس طرح اول دور میں عربوں کے حالات سدھارے گئے تھے۔ اور آپ یہ جانتے ہیں کہ ان بیماریوں کا علاج صرف تمام تر اسلام کا علمبردار بننے اوراسلام کے نظامِ خلافت کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔


اور اے معشر العلماء ،اے خیرو بھلائی کے پیامبرحضرات! امت کو تباہی اور ہلاکت سے بچا کرامن و سلامتی کی طرف لے جانے اور امت کو اسلام کے افکارو احکامات سے آگاہی دینے کی ذمہ داری آپ ہی کی گردنوں پر ہے اور علماء ہی کے ہاتھ میں مسلمانوں کی بھاگ ڈور ہونی چاہئے۔


بخاری نے انسؓ سے آپ ﷺ کاارشاد نقل کیا ہے:

((لا یومن احدکم حتی یحب لاخیہ ما یجب لنفسہ))

'' تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کیلئے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے‘‘۔

 

پس حزب التحریر کے شباب جو خلافت کے قیام کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہیں،اس بات کے خواہاں ہیں کہ آپ ان کے ساتھ قیامِ خلافت علیٰ منہاجِ النبوہ کے خیر والے عمل میں شریک ہوجائیں ۔ ا ور علماء سے زیادہ کون اس عظیم ذمہ داری کو پورا کرنے کا اہل ہے، جو امت کی وحدت کا راز ہے۔ ایک متقی اور پرہیز گار عالم ہی کو یہ کام زیادہ لائق ہے اور عالم کی شان تو یہ ہے کہ وہ خیر کے تمام مواقع میں صفِ اول میں موجود ہو۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ خلافت کا دوبارہ قیام کوئی ثانوی مسئلہ نہیں کہ جس سے صرفِ نظر کیا جاسکے بلکہ یہ امت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کیونکہ اس سے امت کی عزت ،حفاظت اور قوت وابستہ ہے ۔ اور یہ مسلمان کیلئے جاہلیت کی موت سے بچنے کا طوق ہے۔ کیونکہ مسلم نے عبداللہ بن عمرؓ کی روایت سے آپ ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے:

 

((ومن مات ولیس فی عنقہ بیعۃ مات میتۃ جاہلیۃ))''

جسے خلیفہ کی بیعت کے بغیر موت آئی ،وہ جاہلیت کی موت مرا‘‘۔


خلیفہ مسلمانوں کی شیرازہ بندی کرتاہے ، عدل کو قائم کرتاہے ،خیر کو پھیلاتا ہے اور شریعت کا نفاذ کرتا ہے ۔ یوں ریاستِ خلافت میں مسلما ن مرد و عورت امن وامان، چین اور سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ اللہ کے بند ے بن کر اور اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے دین کی بدولت عزت سے جیتے ہیں اوراللہ کی خاطر کسی کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے ۔ اورتب مسلمان زمین وآسمان کی بھلائیاں پالیتے ہیں ، زمین اپنے خزانے اگلنا شروع کردیتی ہے اور آسمان سے برکتیں نازل ہونا شروع ہو جاتی ہیں:

 

(وَلَوْ اَنَّ اَہْلَ الْقُرآی اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ)'

'اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور اللہ سے ڈرتے تو ہم زمین و آسمان سے ان پر نعمتوں کے دروازے کھول دیتے‘‘(الاعراف:۹۶)


اے علماء کرا م !
حزب التحریر کے شباب آپ کے تعاون اور مساعی کے منتظر ہیں۔ اور ہم آپ سے یہ نہیں کہتے کہ آپ ہمارے ساتھ فقط تعاون کریں ۔ بلکہ اس سے بڑ ھ کرآپ ہمارے ہاتھوں میں ہاتھ دیں اوراس کارِ خیر میں ہمارے ساتھ شریک ہوجائیں، اگرآپ اقامتِ خلافت کی بشارت کے پورا ہونے اورخلافت کے انہدام کے بعد اس کے دوبارا قائم ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ بے شک خلافتِ اسلامی کی صبح قریب ہے اوراسلام اور مسلمانوں کی عزت کی واپسی اب زیادہ دور نہیں ۔ اورآ پ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے اہل بھی ہیں اور مکلف بھی۔ خلافت کا قیام اللہ کا وعدہ ہے اور اس کا وعدہ برحق ہے ۔ ارشادِ رب العلمین ہے:

 

﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾

''اور اللہ نے تم میں سے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے صالح اعمال کئے کہ وہ انہیں زمین میں موجودہ حکمرانو ں کی جگہ حکمرانی عطا کرے گا، جیسا کہ اللہ نے ان سے پہلے لوگوں کو عطا کی، اللہ ان کیلئے ان کے اس دین کو مضبوط بنیادوں پر جما دے گا جسے اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں پسند کر لیا ہے۔ اور ان کی موجودہ خوف کی حالت کو امن سے بدل دے گا۔ پس وہ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں ، اور جو اس کے بعد کفر کریں تو ایسے لوگ ہی فاسق ہیں‘‘( النور:۵۵)۔

 

سویہ اللہ کی طرف سے خوف،مصیبتوں اور تنگیوں کے بعداستخلاف اورتمکین فی الارض کا وعدہ ہے ۔ اور اللہ اپنے نور کو پورا کرکے رہے گا،اگرچہ کافروں کو ناگوارگذرے۔ آپ ﷺ نے امتِ مسلمہ کو بشارت دی ہے جسے امام احمد نے تمیم الداری سے روایت کیا ہے :

 

((لیبلغن ھٰذ االامر ما بلغ اللیل والنہار ولا یترک اللّٰہ بیت مدر ولا وبر الا اد خلہ اللّٰہ ھٰذاالدین بعز عزیز او بذل ذلیل عزاً یعز اللہ بہ الاسلام وذلاً یذل بہ الکفر))

''یہ دین وہاں تک پہنچ جائے گاجہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کوئی مٹی یا ٹاٹ سے بنا ہوا گھر ایسا نہیں چھوڑے گا جہاں اس دین کو داخل نہ کردے ،خواہ کوئی اس سے عزت پائے یا ذلت میں مبتلا ہو، اللہ تعالیٰ اسلام کو عزت دیگا اور کفر کو ذلیل کردیگا ‘‘۔

 

اور اسی طرح ہم سب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے اُس وعدے کی تصدیق کرتے ہیں جو فتحِ روم کے بارے میں ہے ، جبکہ اس سے قبل قسطنطنیہ کی فتح سے متعلق آپ ﷺ کی بشارت پوری ہوچکی ہے۔ تو روم خلافت کے بغیر کیسے فتح ہوگا؟ اورخلافت کی افواج کے بغیر القدس کیسے آزاد ہو گا؟ اور خلافت کے بغیراسلام زمین پر کیسے حکمرانی کریگا؟ اورکیا خلیفۂ مسلمین کے علاوہ بھی کوئی ہے جو مسلمانوں کی مدد اورنبیﷺکی ناموس کا دفاع کیلئے اسلامی افواج کو حرکت میں لائے ۔


لہٰذا محترم علماء کرام ، ہمارے اوپر یہ لازم ہے کہ ہم اسلامی ریاستِ خلافت کے قیام کے ذریعے اسلامی زندگی کے از سرِ نو آغازکی راہ میں سچی کوشش کریں ،جو شریعت کا نفاذ کریگی اوربیعت کے ذریعے امت کو خلافتِ اسلامیہ کے سائے میں اکٹھا کریگی ۔ ہمارے لئے اس کے متبادل کوئی اور طریقہ نہیں ۔ مسلمان گذشتہ صدی کے دوران اللہ کی شریعت کونافذ کرنے، زمین میں اسلام کی حکمرانی کو قائم کرنے،مسلم معاشرے کی اصلاح اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف طریقے آزما چکے ہیں ۔ انہوں نے اسمبلیوں میں داخل ہونے اورموجودہ کفریہ نظام کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کا تجربہ کیا تا ہم وہ اس مقصد میں ناکام رہے، جیسا کہ اُردن ، الجزائر ،مصر ،پاکستان اور ترکی میں ہوا ۔ مسلمانوں نے حکام کے خلاف اسلحہ کے ساتھ خروج اور فوجی تصادم کاتجربہ بھی کیا لیکن کامیابی نہ ملی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مدِ مقابل دشمن کوئی مخصوص حکمران نہیں ہے بلکہ وہ کفریہ نظام ہے جو مسلمانوں کے سروں پر مسلط ہے اور ان پر اللہ کے نازل کردہ احکامات سے متضاد قوانین نافذ کر رہاہے ۔ اسی طرح مسلمانوں نے مؤثرتقریروں اور بلیغ مواعظ کے ذریعے 'پہلے فرد اور پھرمعاشرہ کی اصلاح‘ کی کوششیں کر کے بھی دیکھ لیں ،مگر کفر کا سیلاب بڑھتا ہی چلا گیااور آج بھی مسلمان نسلوں کو گمراہی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔


اے شریعتِ الٰہی کے رکھوالو !
امریکی طاغوت اور اس کے اتحادی اور مسلمان ممالک میں ان کے ایجنٹ مسلمانوں کیلئے ان کی زمین کو جہنم بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ مسلمان کے بیٹوں کو قتل کرتے ہیں اور بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کو ذلیل کرتے ہیں ۔ بے شک علما ء تو ہمیشہ دین و ملک اور مسلمانوں کے آبرو پر ہاتھ ڈالنے والوں اور باطل کے سامنے کھڑے ہو تے تھے اور ہرجگہ ،ہر وقت اسلامی حدود کا دفاع کرتے تھے اورہر جابر سلطان کے سامنے حق کا جھنڈا بلند کرتے تھے ۔ آج امریکہ نہ تو ہمارے اوپر رحم کریگا اور نہ ہی وہ ہماری خیر ، امن اور سکون چاہتا ہے،وہ ہمارے خلاف منصوبے بناتا ہے اور سازشیں کرتا ہے تا کہ ہمارے تشخص اور دین کاخاتمہ کردے۔ لہٰذامعزز علماء کرا م ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم جلد از جلدمسلمانوں پر واضح کریں:


1) امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحادحرام ہے۔
2) مغربی جمہوری یا سوشلسٹ نظاموں میں شرکت اور داخل ہوناجائز نہیں اور ان استعماری نظاموں سے ہمیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
3) اقامتِ خلافت اور اس کیلئے سعی و جد و جہد دینی فریضہ ہے اور انتہا ئی ضروری ہے ۔
4) جو لوگ امریکی منصوبوں کی تائید کرتے ہیں اور دشمنوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں ان کا بائیکاٹ کرنا واجب ہے۔
5) اس فاسدصورتحال کی تبدیلی خواہ وہ سیاسی ہو یا اقتصادی ، ثقافتی ہو یا عسکری ،خلافتِ اسلامیہ کے دوبارہ قیام یعنی شریعت کے نفاذاور صالح واہل لوگوں کو حکومت سپر د کئے بغیر نہیں آسکتی ۔
6) علماء انبیاء کے وارث ہیں اور حق کی طرف راہنمائی کرنے والے ہیں، لہٰذا ان کے اوپر حزب التحریر کے شباب کی تائید اور ان کے ساتھ اقامتِ خلافت کیلئے بھرپورتعاون کرنالازم ہے تاکہ آپ ﷺکے اس فر مان پر عمل ہوسکے:

((انما الامام جنۃ یقاتل من وراءۃ ویتقیٰ بہ ))''بے شک خلیفہ ڈھال کی مانند ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اسی سے تحفظ حاصل ہوتا ہے‘‘۔
7 ) مغربی استعماری طاقتوں کی پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو روکنا واجب ہے ۔
8) امریکہ کو اس بات پر مجبور کرنا واجب ہے کہ وہ افغانستان اور عراق سے نیٹو افواج کا انخلاء کرے ا ورسوڈان اور وسط اشیا کے اسلامی ممالک کے معاملات میں دخل اندازی بندکرے۔
9) دہشت گردی اور قتل و غارت گری میں ملوث بلیک واٹراور ایکس ای سروسز جیسی تنظیموں کو عراق، افغانستان اور پاکستان سے نکالا جائے ،جو کھلم کھلا انتہائی قبیح جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
10) اسلامی ممالک کے حکمران بالخصوص پاکستان کے حکمران مغربی استعماری طاقتوں سے دوستی کرتے ہیں اور ان کے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں اور مسلم سرزمین کے اندر موجود بیش قیمت اشیاء کو کوڑیوں کے دا م فروخت کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ مغربی آقاؤں کیلئے چاکری وچاپلوسی کاکردار ادا کرنے سے باز نہ آئے، تو عنقریب امت ان کے کرتوتوں کاپورا حساب لے گی ۔


علما ء کا امت میں عظیم کردار رہا ہے اور آج امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ان پر دوسروں سے کئی گنا بڑ ھ کر ہے۔ اوررسول اللہا ﷺکا یہ قول: ((العلماء ور ثۃ الانبیاء))اگرچہ خبریہ صیغے میں آیا ہے مگر اس میں دلالۃ التکلیف موجود ہے اور متقی ومخلص علما ء سے زیادہ کون اس ذمہ داری کا مکلف ہوسکتا ہے ۔ لہٰذا محترم بھائیو!اقامتِ خلافت کے اس کام میں جُت جاؤ اور اس عظیم جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوجاؤ۔ کیونکہ دنیا میں امت کے لیے عزت و شرف حاصل کرنے او رآخرت میں فردوسِ اعلیٰ کے حصول کا یہی راستہ ہے اورآخرت میں اللہ کی خوشنودی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔


ہم اس بات پر مطمئن ہیں کہ اللہ کے حکم سے خلافت کا قیام ضرور ہو گا۔ اس خلافت کے قیام کو روکنے کے لیے کفار کی سر توڑکوششیں اورامت کے مختلف حصوں میں اُٹھنے والی بیداری کی لہر بھی اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ قرآن وسنت کی نصوص اس بات کی بشارت دیتی ہیں کہ اللہ ضرورباعمل مؤمنین کو حکمرانی عطا کرے گا ، خلافتِ راشدہ دوبارہ قائم ہو گی اور اسلام کا عدل اور نور دنیا سے ظلم اور اندھیروں کا خاتمہ کر دے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا:

 

(هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ)

''وہ اﷲ ہی ہے جس نے اپنے رسول ﷺ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے خواہ مشرکوں کو ناگوار ہی ہو‘‘(التوبۃ: 33)۔

 

ماضٰی میں اسلام بہت سے ادیان پر غالب آچکا ہے لیکن ابھی وہ مغرب کے دین ( لبرل جمہوریت ) پرغالب نہیںآیا،وہ دین کہ جس کے مطابق آج دنیا کا ایک بڑا حصہ زندگی گذاررہا ہے ۔ یہ آیت واضح طور پر اس با ت کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اس پر بھی اسلام کاغلبہ ہوجائے گا ۔ اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :

 

((ان اللّٰہ زوی لی الارض فرأیت مشارقہا ومغاربہا وان امتی سیبلغ ملکہا مازوی لی منہا))'

'اللہ تعالیٰ نے مجھے زمین دکھادی تو میں نے اس کے مشرق و مغرب کودیکھا اور میری امت اس تمام زمین کی مالک بنے گی جو مجھے دکھا ئی گئی ‘‘(رواہ مسلم)۔

 

اورامام احمد نے حذیفہؓ بن یمان سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا:

((تکون النبوۃ فیکم ما شاء اللّٰہ أن تکون،ثم یرفعھا إذا شاء أن یرفعھا، ثم تکون خلافۃً علی منھاج النبوۃ فتکون ما شاء اللّٰہ أن تکون، ثم یرفعھا۔ إذا شاء أن یرفعھا۔ ثم تکون ملکاً عاضاً، فیکون ما شاء اللّٰہ أن تکون، ثم یرفعھا۔ إذا شاء أن یرفعھا، ثم تکون ملکاً جبریۃً فتکون ما شاء اللّٰہ أن تکون، ثم یرفعھا إذا شاء أن یرفعھا،ثم تکون خلافۃً علی منھاج النبوۃ،ثم سکت))'

'تم میں اُس وقت تک نبوت رہے گی جب تک اللہ چاہے گا کہ نبوت رہے،پھر اللہ جب چاہے گا اسے اُٹھا لے گا،پھر نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت ہوگی،تو وہ باقی رہے گی جب تک اللہ چاہے گا،پھر وہ جب چاہے گا اسے اُٹھا لے گا،پھر موروثی حکمرانی کا دور ہوگا،تو وہ رہے گی جب تک اللہ چاہے گا،پھر وہ جب چاہے گا اسے اُٹھا لے گا،پھرجبری اور استبدادی حکومت ہوگی،تو وہ باقی رہے گی جب تک اللہ چاہے گا،پھر وہ اسے اُٹھا لے گا جب وہ چاہے گا،پھر نبوت کے نقشِ قدم پر (دوبارہ )خلافت ہوگی۔ پھر آپ ﷺ خاموش ہو گئے‘‘(مسند احمد)


یا اللہ! ہم آپ سے نبوت کے نقشِ قدم پر خلافتِ راشدہ کے قیام کی دعا کرتے ہیں جس سے اسلام اور مسلمانو ں کو عزت ملے اور کفر ، نفاق اور کفار کو ذلت ملے۔ اے اللہ ہمیں اپنے دین اور اپنے رستے کی طرف بلانے والوں میں شامل کردے۔ اور ہمیں ایسا داعی بنادے جو خیر کی طرف دعوت دینے والے ہوں ،منکرات کو روکتے ہوں اور معروفات کا حکم دیتے ہوں۔

 

وصل اللّٰہ علی سیدنا محمد و علی آلہ وصحابتہ اجمعین۔
والسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

 

Read more...

بنگلہ دیش میں حزب التحریر کے کارکنوں پر حراست میں وحشیانہ تشدد، بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے حزب التحریر کے وفدنے اسلام آباد میں بنگلہ دیش ایمبیسی کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا

عمران یوسفزئی ، نائب ترجمان حزب التحریر اور ممبر حزب التحریر طاہر خان پر مشتمل حزب کے ایک وفد نے کل اسلام آباد میں بنگلہ دیش ایمبیسی کا دورہ کیا اور حزب التحریر کے شباب پر دوران حراست ہونے والے وحشیانہ تشدد کے خلاف حزب التحریر کا احتجاجی مراسلہ پہنچایا۔ وفد نے بنگلہ دیشی سفیر سے ملنے کی درخواست کی لیکن بزدل حکومت کے نمائندوں نے ملنے سے انکار کر دیا۔ حزب التحریر نے اس مراسلہ میں بنگلہ دیش کی بدنام زمانہ اذیت پسند ایجنسی ''ٹاسک فورس فار انٹروگیشن‘‘ کے ہاتھوں حزب التحریر کے ایک درجن سے زائد ممبران اور کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ یہ ممبران 22دسمبر اور19جنوری کو گرفتار کر کے اس سادیت پسند ایجنسی کے حوالے کئے گئے ہیں جس کے تشدد کے واقعات حال ہی میں گارڈین اخبار میں سامنے آئے ہیں۔ باوجود یہ کہ حزب التحریر کے بارے میں تمام مسلمان حکومتیں اور مغربی ممالک کی حکومتیں قطعی طور پر جانتی ہیں کہ حزب ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کے اراکین کسی قسم کی عسکریت پسندی میں ملوث نہیں لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش حکومت نے مغربی آقاؤں کے کہنے پر اس پر پابندی لگائی ،اس کے ترجمان، چیف کوارڈینیٹر اور دیگر عہدیداروں کو قید کیا اور اس کے ممبران کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے طریقہ کار میں آنکھیں باندھ کر ڈنڈوں سے مارنا، برہنہ کر کے الٹا لٹکانا، 45منٹ تک بجلی کے جھٹکے لگانا خصوصاً نازک حصوں پر اور برف کی سلوں پر لمبے دورانیہ کے لئے لٹاناشامل ہے۔ حزب التحریر نے اس مراسلہ کے ذریعے انسانی حقوق کے اداروں کو بھی جھنجوڑا ہے کہ وہ ان ضمیر کے قیدیوں پر ظلم و تشدد روکنے کیلئے متحرک ہوں۔ حکمران یاد رکھیں، خلافت ان کی اسلام دشمنی اور کافروں کی چاکری کا حساب ضرور لے گی۔ اور انشاء للہ وہ دن زیادہ دور نہیں۔

 

عمران یوسفزئی

نائب ترجمان حزب التحریر

 

Read more...

مردان میں پاک فوج پر امریکہ کا ایک اور حملہ!! دھماکوں کے ذریعے امریکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور شمالی وزیرستان آپریشن کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے

مردان کے ''ریمنڈ ڈیوس‘‘ نے ایک بار پھر فوج کو نشانہ بنایا۔ یہ وہی پرانی حکمت عملی ہے جس کے تحت امریکہ قبائلی عوام اور فوج میں انتقام کی آگ بھڑکا کر مسلمان کو مسلمان کے خلاف لڑا رہا ہے۔ اس فتنے کی جنگ سے امریکہ لطف اندوز ہو رہا ہے جس میں دونوں طرف مسلم خون بہایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ریمنڈ ڈیوس سے وہ موبائل سمز بھی برآمد ہوئی ہیں جن سے وہ عسکریت پسند وں سے رابطہ کرتا تھا۔ چنانچہ ثابت ہوا کہ ایک طرف تو امریکہ دہشت گردوں کے ذریعے شہری علاقے میں بم دھماکے کرواتا ہے اور فوج کو نشانہ بناتا ہے تو دوسری طرف وہ قبائلی علاقوں کے مسلمانوں پر ظالمانہ فوجی آپریشن مسلط کرتا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوتے ہیں، ہزاروں شہید کئے جاتے ہیں اور سینکڑوں گھروں اور دکانوں کو مارٹر گولوں اور لڑاکا جہازوں کی مدد سے صفہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس اور اس جیسے دیگر کرائے کے قاتل پاکستان میں امریکی جنگ کے کلیدی مہرے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کی رہائی کے لئے امریکی حکومت کی بلند ترین سطح سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اور اب تو یہ تک کہا جا رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی ''ایڈ‘‘ بند کر سکتا ہے۔ ایسا کرنا پاکستان اور پاکستانی فوج کے لئے نہایت ہی خوش آئند ہوگا کیونکہ پھر ہم دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ لڑنے کے بھی پابند نہ رہیں گے۔ امریکہ کی رسد کو جاری رکھنے کا بھی کوئی جواز باقی نہ رہے گا۔ یوں امریکہ کے پاس اس خطے سے نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ بچے گا اور اسی سے خطے کے مسلمانوں کی کایا پلٹے گی۔ ہم اہل طاقت میں موجود مخلص عناصر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ وہ ریمنڈ ڈیوس جیسے کرائے کے قاتل رہا کریں، جو پاکستان میں انتشار پھیلاتے ہیں اور نہ ہی وہ امریکہ کے اشارے پر شمالی وزیرستان آپریشن شروع کریں۔ اس کے برعکس انہیں چاہئے کہ وہ امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لئے خلافت قائم کرنے میں حزب التحریر کو مدد و نصرت فراہم کریں۔ تیونس اور مصر کے مظاہروں نے ثابت کر دیا ہے کہ محض نہتے عوام کو سڑکوں پر لا کر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، جب تک کہ اس ملک کے اہل طاقت یعنی فوج نصرت فراہم نہ کرے۔ یہی تبدیلی کا شرعی اور عملی طریقہ کار ہے جس پر حزب التحریر کاربند ہے۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک