الثلاثاء، 29 صَفر 1446| 2024/09/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریرنے دو رکن خواتین کی گرفتاری، ریمانڈ، تشدد اور قید کے خلاف مظاہرہ کیا

پریس ریلیز

حزب التحریرنے دو رکن خواتین کی گرفتاری، ریمانڈ، تشدد اور قید کے خلاف مظاہرہ کیا

 آج دوپہر بارہ بجےحزب التحریر نے  سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے 30اگست 2015 بروز اتوار کو ڈی ٹیکٹو برانچ کے ہاتھوں دو  حزبی خواتین  کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان خواتین کی گرفتاری کے بعد بے شرم ڈی ٹیکٹو برانچ نے ان خواتین کا یکم ستمبر 2015 بروز منگل دو رزہ ریمانڈ لیا اور اس دوران انہیں اس قدر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کہ  ایک بہن کے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔

Read more...

مہم "امریکہ- ترکی اتحاد سے ہو شیار رہو"

مہم "امریکہ- ترکی اتحاد سے ہو شیار رہو"

شام کا انقلاب جس صورتحال سے گزر رہا ہے اور  اس انقلاب  کے خلاف  کافر مغرب  جو سازشیں  کررہا ہے اور خطے کے ممالک جو دوغلہ کردار امریکی انتظامیہ کی حکم پر ادا کررہے ہیں، اس کے بعد  یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ  کچھ ممالک وہ ہیں جو  مجرم حکومت کی معاونت کا کردار ادا کرنے کے لیے تمام سیاسی و فوجی وسائل اور اسالیب بروئے کار لارہے ہیں تا کہ اسے گرنے سے بچایا جائے۔

Read more...

سب کی آنکھوں کے سامنے دوما میں نسل کشی اور مسلمان بچوں اور خواتین کے اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری ہے

پریس ریلیز

سب کی آنکھوں کے سامنے دوما میں نسل کشی اور مسلمان بچوں اور خواتین کے اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری ہے

شامی کی وحشی اور ظالم حکومت نے 16 اگست اتوار کے دن دوما میں ایک اور قتل و غارتگری کا ارتکاب کیا جہاں اس کے طیاروں نے بازار میں انتہائی مصروف اوقات میں فضاء سے چار میزائل فائر کیے، جن سے 110 افراد شہید اور 3 سو زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے شہری دفاع کے ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ نشانہ بننے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے اور مارکیٹ کا بڑا حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

Read more...

تحفظ پاکستان ایکٹ کا مقصداسلام کی پکار کا گلا گھوٹنا ہے

تحفظ پاکستان ایکٹ کا مقصداسلام کی پکار کا گلا گھوٹنا ہے

کیا حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کو اسلام اور خلافت سے "تحفظ" کی ضرورت ہے

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت گرفتار انجینئرآغا طاہر کے گھر والوں نے اپنے وکیل کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرآغا طاہر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے شعبے میں گریجوٹ ہیں۔

 

Read more...

مسلمانوں کا مردِآہن صرف خلیفہ ِراشد ہے

اے پاکستان کے مسلمانو!

رسول اللہ ﷺ نے خبردار کیا،

لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ

"مومن ایک ہی سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا"(بخاری و مسلم)۔

لیکن ہم پاکستان میں کئی بار ان قائدین سے ڈسے جاچکے ہیں جو خود کو ہمارے سامنے راست باز،وفادار ، صاحبِ بصیرت اور مردِ آہن کے طور پر پیش کرتے آئے ہیں۔لیکن ہر بار ان کی حمایت میں ہماری کوششیں ضائع ہوئیں، ان سے وابستہ امیدیں پاش پاش ہوئیں اور ہم جمودکی حالت میں یہی آہ و زاری کرتے رہے کہ قیادت کا خلاء موجود ہے اور مخلص قیادت کا فقدان ہے۔۔۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک