بسم الله الرحمن الرحيم
کوروناویرس ویڈیو کا ٹریلر!
جہاں تک اس قسم کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درکار وسائل کی بات ہے تو اس پہلو سے اسلام انسانوں کے بنائے موجودہ سرمایہ دارانہ نظام سے بہت اعلیٰ وبرتر ہے جو اس وقت دنیا پر غالب ہے۔ یقیناً کورونا وائرس (Covid-19) کے پھیلاؤ نے سرمایہ دارانہ معیشت کےعیب ، کمزوری اور ناپائیداری کو بےنقاب کردیا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کے نتیجے میں پورے ملک کی دولت سِمٹ کر چند ہاتھوں میں جمع ہوگئی ہے۔ یہ وہ حقیقت ہے کہ جس کے باعث مغربی سرمایہ دار ممالک بھی اپنی عوام کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں، جبکہ پاکستان تو اس معاملے میں مغربی ممالک سے بھی ابتراور خستہ حال ہے۔ یقیناً سرمایہ داریت انسانیت کیلئے ایک بوجھ ہے جو لوگوں کو اس امر پر مجبور کررہی ہے کہ وہ وائرس یا بھوک میں سے کسی ایک کو گلے لگالیں ۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاء مِنكُمْ
"اور دولت تمہارے امیروں کے درمیان ہی گردش نہ کرتی رہے"(الحشر 59:7)۔
اسلام معاشی بڑھوتری کے سرمایہ دارانہ ماڈل کو مسترد کرتا ہے جو صرف پیداواربڑھانے پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اسلام کا معاشی ماڈل دولت کی تقسیم پر توجہ دیتا ہے اورمعاشرے میں دولت کی گردش کو یقینی بناتا ہے۔
Wednesday, 27 Ramadan 1441 AH - 20 May 2020 CE
#Covid19 #Korona كورونا#
Latest from
- آزادی مارچ "شمالی افریقہ کی فوجوں کو فلسطین کی آزادی میں اپنا کردار دوبارہ حاصل کرنا چاہیے"
- پاکستانی حکمران، حسینہ واجد کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر ...
- امریکہ نے، یہودیوں اور مسلمانوں کے حکمرانوں میں موجود اپنے ایجنٹوں کی مدد سے غزہ پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے
- ا=پاکستان سے فلسطین۔۔۔اے افواج مسلمین! ۔۔۔ کہاں ہے صلاح الدین؟!
- 15 اگست: ایک شاندار دن