الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 ولایہ پاکستان : سود پر مبنی قرض!


پاکستان کو سودی قرضوں کی دلدل میں ڈبو کر پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کی کمر توڑ رہی ہے تاکہ مقامی اور غیر ملکی مالیاتی سرمایہ کاروں کے منافع کو یقینی بنایا جا سکے
پچھلی کرپٹ حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت بھی پاکستان کو سودی قرضوں کی دلدل میں ڈبو کر ریاست کے خزانے پر غریبوں کے حق کو ختم کر رہی ہے۔ مارچ 2020 تک سود کی ادائیگی پر، اس حکومت کی جانب سے، 2442 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جو کہ 7000 ارب روپے پر محیط بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ ہے


سودی ادائیگیاں اہم عوامی اور نجی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ بن جاتی ہیں کیونکہ اس قسم کے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی اور مقامی مالیاتی اداروں سے قرض لیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال کی سب سے واضح مثال توانائی کے شعبے میں پاکستان کا گردشی قرضہ ہے جس کا ایک نمایاں حصہ سودی قرضوں کی ادائیگی پر مبنی ہے۔
بنیادی طور پر  سرمایہ داریت سودی بینکاری کو تجارت کی ہی ایک شکل سمجھتی ہے اور اس تجارت پر سود کو ایک جائز منافع سمجھتا ہے۔ یقیناً جو سرمایہ داریت کے اصولوں کی بنیاد پر حکمرانی کرتے ہیں وہ کبھی بھی قرض کی دلدل کے مسئلے کو ختم نہیں کریں گے اگرچہ وہ یہ کہتے رہیں کہ وہ غریب کی مشکلات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔


اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

(الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا ۗ وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا)

"جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں سے) اس طرح (حواس باختہ) اٹھیں گے جیسے کسی کو جن  نے لپٹ کر دیوانہ بنا دیا ہو یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ تجارت کرنا بھی تو (نفع کے لحاظ سے) ویسا ہی ہے جیسے سود (لینا) حالانکہ تجارت کو اللہ  نے حلال کیا ہے اور سود کو حرام" (البقرۃ، 2:275)۔


خلافت سود کی ہر صورت کو مکمل طور پر ختم کر دے گی اور اسلام کے معاشی نظام کو نافذ کرے گی جو بھاری صنعتوں میں ریاست کے کلیدی کردار، عوام کی حیثیت کے مطابق ان سے ٹیکس وصولی، توانائی اور معدنی وسائل کی عوامی ملکیت اور دیگر اسلامی احکامات کے نفاذ کے ذریعے ریاست کے خزانے کے لیے بھرپور محاصل جمع کرے گی۔

Friday, 21 Shawwal 1441 AH - 12 June 2020 CE

#RejectCapitalismEstablishKhilafah

Last modified onہفتہ, 13 جون 2020 21:21

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک