بسم الله الرحمن الرحيم
افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست کے بعد یہی وقت ہے کہ مسلم دنیا سے امریکی استعماری راج کے خاتمے کے لیے خلافت قائم کی جائے
امریکا کی بزدل افواج کے جدید ترین ہتھیار، جنگجو مسلمانوں کے ہلکے ہتھیاروں کا مقابلہ نہ کرسکے کیونکہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے علاوہ کسی کا خوف نہیں رکھتے تھے اور فتح یا شہادت میں سے کسی ایک سعادت کے حصول کے کوشاں تھے۔
مسلمانوں کے سامنے امریکا کی فوجی قوت اور برتری کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ اور امریکا کا یہ اعتماد کہ وہ پُرعزم اسلامی امت کو شکست دے سکتا ہے، بری طرح سے متزلزل ہوگیا ہے۔
آج کی صورتحال اُن تمام مسلمانوں کے لیے موقع ہے جو دہائیوں پر پھیلے امریکی استعماری راج کے چنگل سے آزادی کی خواہش رکھتے ہیں، جو کہ صرف خلافت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
یہ خلافت ہی ہو گی جو آئی ایم ایف کے معاشی احکامات کو ماننے سے انکار کرے گی، اور مسلم دنیا کے وسیع اور مختلف وسائل کو ایک ریاست تلے یکجا کر کے ایک مضبوط معیشت تشکیل دے گی۔
یہ خلافت ہی ہو گی جو امریکا کی تباہ کن "دہشت گردی کے خلاف جنگ" سے تعلق توڑ دے گی، اور اسلام، مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی حفاظت کے لیے مسلم دنیا کی افواج کو یکجا کر کے دنیا کی سب سے بڑی فوج تشکیل دے گی۔
یہ خلافت ہی ہو گی جو کراچی میں موجود امریکی قونصلیٹ اور اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کی جاسوسی کی خطرناک صلاحیتوں کا قلع قمع کرے گی، جو ہماری سلامتی و تحفظ کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
(الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا)
“وہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں، کیا ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں، تو (سن لو کہ)عزت تو ساری اللہ کے لیے ہے”
(النساء، 139)
Wednesday, 11 Thul-Hijjah 1442 AH - 21 July 2021 CE
#HiredFacilitators
Latest from
- امریکی منصوبے کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہو
- مسلم دنیا میں انقلابات حقیقی تبدیلی پر تب منتج ہونگے جب اہل قوت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جابروں کو ہٹا کر امت کا ساتھ دینگے
- حقیقی تبدیلی صرف اُس منصوبے سے آ سکتی ہے جو امت کے عقیدہ سے جڑا ہو۔ ...
- حزب التحریر کا مسلمانوں کی سرزمینوں کو استعمار سے آزاد کرانے کا مطالبہ
- مسلمانوں کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر شام کے انقلاب کو اپنے مہروں کے ذریعے ہائی جیک کر کے...