بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
07/06/2023
Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:
News Commentary 07/06/2023
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Wednesday, 18 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 07 June 2023 CE
1 تبدیلی کا واحد راستہ طلب نصرہ ہے
تبدیلی فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے سے نہیں آتی بلکہ یہ تو اپنی ہی طاقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ اپنی فوج کو کمزور کرنا ملکی سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہے، جبکہ افواج کا سیاسی طاقت کے ارتکاز کیلئے اپنے عوام کے خلاف فوجی کاروائیاں ریاست کو کمزور کرتی ہیں۔ منہج النبوی ﷺ کے مطابق تبدیلی کا واحد راستہ اسلامی نظرئیے کی حامل لیڈرشپ کو فوجی طاقت کی جانب سے نصرہ (مادی مدد) فراہم کرنا ہے، جیسا کہ بیعت عقبہ ثانیہ میں انصار کے جنگی کمانڈروں نے نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی، جس کے نتیجے میں مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم ہوئی۔
12 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 01 June 2023 CE
2 کمزور فوجی پالیسی اور لیڈرشپ نے ہمیں ہمارے ہتھیاروں کی طاقت سے فائدہ اٹھانے سے محروم رکھا ہوا ہے
گلوبل فائر پاور کے مطابق پاکستان 2023 میں ساتویں بڑی فوجی قوت بن چکا ہے۔ تاہم ہماری کمزور فوجی پالیسی نے ہمیں عالمی طاقت بننے سے روک رکھا ہے جو کہ “کم از کم ڈیٹرنس” اور استعماری طاقتوں کے ساتھ “تعاون” کے اصولوں پر مبنی ہے۔ ہماری کمزور لیڈرشپ ان ہتھیاروں کو اسلام اور مسلمانوں کے دفاع جیسے اہداف کیلئے بھی استعمال میں نہیں لاتی، خواہ وہ کشمیر یا مسجد اقصیٰ کی آزادی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو۔ صرف خلافت کی مضبوط جنگی پالیسی ہی ان ہتھیاروں کو اسلام کی عظمت کیلئے استعمال میں لائے گی۔
13 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 02 June 2023 CE
3 عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکہ کے ساتھ اتحاد ہے
29 مئی کو آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران کو "عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ" کے بارے میں خبردار کیا۔ جب یہ واضح ہے کہ بیرونی قوتیں خطرناک ہیں، تو اس حقیقت کو جاننے کے باوجود امریکا سے اتحاد کیوں برقرار رکھا جائے؟ امریکہ نے ہماری افواج کو بھارت کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے تاکہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو مستحکم کیا جا سکے۔ امریکہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی اور جھڑپوں کو ہوا دیتا ہے، جس کے نتیجے میں مسلمانوں کے درمیان اخوت و بھائی چارہ شدید متاثر ہوتا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو امریکہ کے ساتھ اس تباہ کن اتحاد کو ختم کردے گی، مسلمانوں کو یکجا کرے گی اور تمام مقبوضہ مسلم سرزمینوں کو آزاد کرائے گی۔
14 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 03 June 2023 CE
4 خلافت کمر توڑ مہنگائی کا خاتمہ کرے گی
19 مئی کو جاری ہونے والی پہلی ششماہی رپورٹ برائے مالیاتی سال 2023 میں اسٹیٹ بینک پاکستان نے خبردار کیا کہ "ہیڈ لائن انفلیشن کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔" مہنگائی سرمایہ دارانہ نظام معیشت کی وجہ سے ہے جو سود پر مبنی سرمایہ کاری اور FIAT کاغذی کرنسی کا نفاذ کرتی ہے۔ سرمایہ دارنہ اصولوں پر بنایا گیا کوئی بھی بجٹ مصیبت زدہ عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتا۔ خلافت نے سود سے پاک سرمایہ کاری اور سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی کے باعث صدیوں تک قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت کا مرکز بھی رہا.
15 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 04 June 2023 CE
5صلیبی افواج ہماری اتحادی نہیں بلکہ دشمن افواج ہیں
31 مئی 2023 کو برطانیہ کے آرمی چیف نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور "علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔" برطانوی فوج اس صلیبی اتحاد کا حصہ رہی جس نے عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ یہی وہ فوج ہے جس نے مسلم ہندوستان پر وحشیانہ قبضہ کیا۔ خلافت اپنی سلامتی کے معاملات کبھی بھی صلیبیوں کے ساتھ زیر بحث نہیں لائے گی بلکہ خلافت ان سے جنگ کرے گی، انھیں شکست دے گی اور ان سے ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر بحث کرے گی۔
16 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 05 June 2023 CE
6 محض ایک تنہا مصری سیکیورٹی افسر نے آج کی تمام جنگجو افواج کیلئے روشن مثال قائم کر دی
3 جون 2023 کو ایک مصری سیکیورٹی افسر نے 3 یہودی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا اور اس کے بعد شہادت کے مرتبے سے سرفراز ہوا۔ اس ایک مرد مجاہد کے تقویٰ نے پوری یہودی فوج کو ہلا کے رکھ دیا تو پھر اس یہودی وجود کا اس دن کیا حشر ہو گا جب مسلم افواج القدس کی طرف اپنے مبارک قدم بڑھائیں گی؟ یہ تو شیطان کی سرگوشیوں کو بھی بھول جائیں گے۔ اے افواج پاکستان کے افسران! یہی وقت ہے دلیری اور شجاعت دکھانے کا۔ اپنی صفوں میں سے بزدل قیادت کو باہر پھینک دو جو تمہیں حرکت میں آنے سے روکتے ہیں۔ فتح و شہادت کے جذبے سے لیس مقبوضہ مسلم علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے حرکت میں آؤ۔
17 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 06 June 2023 CE
7مغربی ورلڈ آرڈر مسلمانوں کو خلافت کی شکل میں ایک ریاست بننے سے روکتا ہے
4 جون 2023 کو مغربی انٹیلی جنس اتحاد، دی فائیو آئیز (FVEY) نے "اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے غیر متزلزل عزم" کا اعلان کیا۔ استعماری اصولوں پر مبنی ورلڈ آرڈر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلم دنیا 55 قومی ریاستوں میں تقسیم رہے اور اس طرح وہ کبھی طاقت حاصل نہ کر پائے۔ قوم پرستی مسلمانوں کو دھڑے بندی کے ذریعے تقسیم کرتی ہے اور ان کے درمیان دشمنی اور عداوت پیدا کرتی ہے۔ جبکہ اسلام مسلمانوں کو ایک امت کے طور پر یکجا کرتا ہے، اور انہیں ان کے دشمنوں کے خلاف مضبوط کرتا ہے۔ نبوت کے نقش قدم پر بننے والی خلافت موجودہ مسلم ریاستوں کو ایک واحد، وسیع اور طاقتور ریاست کے طور پر یکجا کر دے گی، ان شاءاللہ۔
18 Dhul Qi'dah 1444 AH corresponding 07 June 2023 CE
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں