امریکی فضائی مشقوں میں پاکستان کی یہودی وجود کے ساتھ شرکت
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
بدھ،3 اگست 2016 کو “دی ایوی ایشنسٹ” میگزین نے یہ خبر شائع کی کہ پاکستانی ہوائی جہاز امریکہ میں اس مہینےاگست میں ہونے والی فضائی مشقوں میں یہودی وجود کی فضائیہ کے ساتھ ہوا بازی کریں گے ۔ اس سے قبل یہودی وجود کے ایک سینئرافسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی مشقیں انہیں بل واستہ طریقے سےسفارتی لائحہ عمل بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ “یہ(بین الاقوامی مشقیں) صرف فوجی نہیں ہوتیں بلکہ اسٹریٹیجک ہوتی ہیں”۔