مشرقی ترکستان کو بچانے کے لئے کوئی "معتصم" نہیں
- Published in حزب التحریر
- Written by Super User
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
پچھلے چھ روز سے چین کی حکومتی فورسز 'ہن چائنیز گینگ‘ کے ساتھ مل کر مشرقی ترکستان کے مسلمانوں کے خلاف بے رحمانہ دشمنی دکھا رہی ہیں،جس میں دو سو سے زیادہ مسلمانوں کی جانیں جاچکی ہیں اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف یہ دشمنی اُس وقت اپنے انتہا کو پہنچ گئی جب چینی حکام نے جمعہ کی نماز پر پابندی لگاتے ہوئے ارومچی شہر کی جامع مسجد کو تالے لگا دئیے گئے۔ ارومچی شہر زنگ ژیانگ صوبے کا دارالحکومت ہے جب کہ اس صوبے کا اصل نام 'مشرقی ترکستان‘ہے۔