آج خلافت کے انہدام کی برسی ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے ، لیکن اس بار یہ اپنا سوواں سال پورا کر رہا ہے ، اسی لیے ہم پر لازم ہے کہ اس صدی کا دوبارہ جائزہ لیں اور دیکھیں کہ خلافت کی عدم موجودگی کے بعد کیا ہوا ہے۔
ایک بار پھر رجب الخیر کا مہینہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ مہینہ ہمیں خلافت کے خاتمے کے عظیم سانحے کی یاد دلاتا ہے جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔ اب تک مسلمان رسول اللہ ﷺ کی ریاست کو بحال نہیں کرسکے جو آپ ﷺ ہمارے لیے چھوڑ گئے تھے۔
مسلم امّت کی تاریخ میں اس سال آنے والا رجب کا مہینہ ایک اور افسوسناک سنگ ِمیل بنے گا۔ اس رجب کے مہینے میں مسلمانوں کی عظیم ریاست اور اسلامی قیادت، خلافت کے خاتمے کو ایک صدی ہجری کا عرصہ مکمل ہوجائے گا جو اسلام کے دشمنوں، کمال اتا ترک اور مغربی استعماری حکومتوں کے ہاتھوں ختم ہوئی تھی۔