الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

*ہم مبارک سرزمین فلسطین میں مسلمانوں کی نصر وکامیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہیں*

 

 اے اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں کے زمرے میں شامل فرما جنھیں تو نے رشد و ہدایت سے نوازا ہے، اور مجھے عافیت دے کر ان میں شامل فرما دے جنھیں تو نے عافیت بخشی ہے، اور جن کو تو نے اپنا دوست قرار دیا ہے ان میں مجھے بھی شامل کر کے اپنا دوست بنا لے۔ جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت نازل فرما، اور جس برائی کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس سے مجھے محفوظ رکھ۔ یقیناً فیصلہ تو ہی صادر فرماتا ہے، تیرے خلاف فیصلہ صادر نہیں کیا جا سکتا، اور جس کا تو والی بنا وہ کبھی ذلیل و خوار نہیں ہو سکتا۔ اور جس سے تیری دشمنی ہو جائے وہ عزت نہیں پاتا۔ ہمارے پروردگار! تو ہی برکت والا اور بلند و بالا ہے۔ تمام تعریفیں ہیں اے رب، تمہارے ہر فیصلہ کیلئے، تو نے جو کچھ دیا ہے اس کے لیے تیرا شکر ہے، اے اللہ ! ہم تمام گناہوں اور خطاؤں کے لیے تجھ سے معافی مانگتے ہیں، اور ہم تجھ سے توبہ کرتے ہیں۔

 

اے اللہ ! ہم تجھ سے اپنی طاقت کی کمزوری، وسائل کی کمی اور لوگوں کی نظروں میں بے وقعت ہونے کی شکایت کرتے ہیں، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! تو ہی مظلوموں کا رب ہے، تو ہی ہمارا رب ہے، یا اللہ تو ہمیں کس کے سپرد کرتا ہے ؟ چاہے تو ہمیں کسی دور والے کے سپرد کر دے جو ہم سے بدسلوکی کرے، یا کسی ایسے دشمن کے سپرد کر دے جو ہمارے معاملات پر غلبہ رکھتا ہو، اگر تو ہم سے ناراض نہیں ہے تو ہمیں کوئی پروا نہیں۔ البتہ تیری عافیت ہمارے لیے زیادہ اہم ہے، ہم تیرے غضب کے نازل ہونے یا تیری ناراضگی سے تیرے چہرے کے نور کے ذریعے سے پناہ مانگتے ہیں، جس سے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں اور دنیا و آخرت کے معاملات درست ہو جاتے ہیں۔ اے پروردگار ! ہم تجھے مناتے رہیں گے یہاں تک کہ تو راضی ہو جائے اور تیرے علاوہ کوئی طاقت اور قوت نہیں ہے۔ اے اللہ ! ہمارا انتقام ان لوگوں سے لے جنہوں نے ہم پر ظلم کیا۔۔۔ اور ہمیں ان لوگوں پر فتح عطا فرما جنہوں نے ہم سے دشمنی کی۔۔۔اور ہمیں دین کے معاملے میں آزمائش میں مبتلا نہ فرما۔۔۔ اور دنیا کو ہمارے علم کی اوقات سے بڑی فکر نہ بنا۔۔۔نہ جہنم کو ہماری منزل بنا ... اور جنت کو ہی ہمارا ٹھکانہ بنا ۔

 

اور ہماری خطاؤں کی وجہ سے ہم پر اسے مسلط نہ فرما، جو نہ تو ہمارے بارے میں تجھ سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ان کو ہم پر ترس آتا ہے۔

 

اے اللہ ! یہودیوں اور ان کے وفاداروں کو تباہ کر دے، اے اللہ ! امریکہ اور اس کے وفاداروں کو تباہ فرما، اے اللہ ! جو کافر ممالک فلسطین کی بابرکت سرزمین میں ہم سے لڑے ہیں انکو بھی تباہ فرما۔ وہ تجھے عاجز نہیں کر سکتے، اے اللہ ان کو بھی گنتی میں شمار کر اور انہیں برباد کر کے ہلاک کر، اور ان میں سے کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑ، اے اللہ، انہوں نے زمین میں بغاوت کی اور اس میں فساد پھیلایا، تو ان پر عذاب کا کوڑا مسلط فرما۔ اے اللہ ! مہلک اور ایجنٹ حکمرانوں کو تباہ کر دے، اے اللہ ! انہوں نے مسلمانوں کو پست بنا دیا اور تیرے دشمنوں اور مسلمانوں کے دشمنوں کی حمایت کی، وہ ان کے ساتھ رہے اور ان کی حمایت کی اور مسلمانوں پر ان کے ظلم و جبر پر خاموش رہے۔ اے اللہ ! ہمیں ان کے مقابلے میں طاقت دے اور ہمیں ان سے اور ان کے شر سے بچا۔ اے اللہ ! اس کی مدد فرما جو مسلمانوں کی مدد کرتا ہے اور اس کو پست کر جو مسلمانوں کو پست کرتا ہے، اے اللہ ! فلسطین کے لوگوں کو راحت اور سکون عطا فرما، یا اللہ ! ان کو یہودیوں پر فتح عطا فرما، اور اقصیٰ شریف کو انکی توہین آمیز حرکتوں سے آزادی عطاء کر۔

 

اے اللہ ! ان کے مرنے والوں اور شہداء پر رحم فرما، ان کے زخمیوں کو شفاء دے، انہیں عافیت دے اور ان کی مغفرت فرما، اپنی رحمت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے، اے ہمارے مالک، اے اللہ ! مسلمان افسروں اور سپاہیوں کے دلوں کو کھول دے، اے اللہ ! انہیں اپنے دین کی حمایت کرنے اور غزہ کے لوگوں اور فلسطین کی مبارک سرزمین کے لوگوں کی حمایت کرنے کی ترغیب دے، اور ان لوگوں کی مدد فرما ، جو تیرے فرمان کو غالب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اے اللہ ! ہمیں ان کے تعاون سے نبوت کے طریقے پر دوسری خلافتِ راشدہ قائم کرنے کے لیے مضبوطی عطا کر۔

 

اے اللہ ! ہم تیرے ہی بندے ہیں اور تیرے ہی بندوں کی اولاد ہیں، تیری فرمانبردار بندیوں کے بیٹے ہیں، ہماری پیشانیاں تیرے ہاتھ میں ہیں، تیرا حکم ہم پر چلتا رہے۔ تیرا فیصلہ ہمارے لیے عدل ہے۔ ہم تجھ سے تیرے ہر پاک نام کےساتھ دعا کرتے ہیں، جو تو نے خود رکھا ہے، یا جو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے، یا یہ کہ تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا یہ کہ تو نے اپنے غیب کے ذریعے راز میں رکھا ہے، کہ تو اسلام کی مدد فرما اور مسلمانوں کو عزت بخش، مبارک سرزمین غزہ میں، اور پوری مبارک سرزمین فلسطین میں۔ اے اللہ ! ہمیں اور وہاں کے لوگوں کو ان یہودیوں پر فتح عطا فرما جن سے تو ناراض ہے۔

 

اے اللہ ! ہمارے ہاتھوں اور وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں اپنے رسول ﷺ کے ان الفاظ کو پورا فرما:

 

( لا تقوم الساعة حتى تقاتلون يهود فتقتلوهم)

"قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ تم یہودیوں سے لڑ کر ان کو قتل نہ کرو"۔

 

اے اللہ ! اس دن کو لانے میں جلدی کر اور دیر نہ فرما۔ اے اللہ ! اسلام اور مسلمانوں کو عزت عطا فرما۔۔۔اے اللہ ! اسلام اور مسلمانوں کو عزت دے۔۔اے اللہ ! اسلام اور مسلمانوں کو عزت دے۔۔ اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما۔۔ اور مسلمانوں کو نیچا دکھانے والوں کو نیست و نابود کر دے۔۔ اے ہمارے رب ! ہمیں صبر عطا فرما اور ہمیں بطورِ مسلمان موت عطا فرما۔

 

اے اللہ ! ہمیں اپنی طرف سے ابدی صبر کی توفیق دے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو نہایت عظیم، نہایت بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے، اور عرش کریم کا رب ہے۔ اے اللہ ! ہمارے آقا محمد ﷺ اور ان کی آل اور ان کے اصحاب پہ درود و سلام بھیج۔ آمین

 

بلال المہاجر، ولایہ پاکستان

Last modified onپیر, 27 نومبر 2023 05:47

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک