الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

  • حزب التحریر اسکینڈینوئیا 
  • بہن رومانہ اور بہن  روشن کی حمایت میں  حزب التحریر اسکینڈینوئیا  کے وفد کا پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ

 

حزب التحریر اسکینڈینوئیا کی جانب سے ایک وفد نے پاکستان کے سفارت خانے کے حوالے دو پریس بیانات کیے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے خائن حکمران امریکی ایجنڈے کی حمایت  کر رہے ہیں اور اسے پاکستان کے مسلمانوں پر مسلط کررہے ہیں اور یہ حکمران اس مقصد کے حصول کے لیے خصوصاً حزب التحریر کے اراکین اور ہمدردوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور اب مزید گھٹیا طریقے اختیار کرتے ہوئے خواتین کو اغوا کررہے ہیں۔

 

30 جولائی کو بہن رومانہ کو اغوا کیا گیا جو کہ ایک معلّمہ ہیں اور انہوں نےاسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری لے رکھی ہے۔ اس طرح 13 اگست 2018 کو علی الصّبح پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے ڈاکٹر روشن کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں ان کے شوہر کے ساتھ اغوا کرلیا ۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کواپنا رب کہتے ہیں۔۔۔۔۔ لگتا ہے کہ یہ لوگ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا یہ ارشاد بھول گئے ہیں:

 

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

” جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا”(البروج:10)

اور رسول اللہ ﷺ کا  فرمان  کہ:

وَمَنْ عَادَى أَوْلِيَاءَ اللَّهِ فَقَدْ بَارَزَ اللَّهَ بِالْمُحَارَبَةِ

“اور جو کوئی اللہ کے خاص بندوں کے خلاف دشمنی کامظاہرہ کرتا ہے ، اس نے اللہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے”(حاکم نےمعاذ بن جبل سے  روایت کیا اور اسے صحیح قرار دیا)۔

اور حدیث قادسی ہے کہ:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ»

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: جو کوئی میرے خاص بندے کے خلاف دشمنی کامظاہرہ کرتا ہے میں اس کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں”(بخاری نے روایت کیا)۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ بہن رومانہ اور بہن ڈاکٹر روشن اور ان کے شوہر کو اس آزمائش سے نجات عطا فرمائے ۔

 

پیر ، 9 ذی الحجہ 1439 ہجری ، بمطابق 20 اگست 2018

Last modified onجمعہ, 31 اگست 2018 00:59

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک