السبت، 26 جمادى الثانية 1446| 2024/12/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

عمران خان کی تقریر سرمایہ دارانہ معاشی نظام کی ناکامی کا اعتراف ہے صرف خلافت ہی ان مسائل کا مستقل حل مہیا کرتی ہے

 

عمران خان کا قوم سے حالیہ خطاب اس امر کا اعتراف ہے کہ موجودہ بین الاقوامی معاشی آرڈر کا پابند رہتے ہوئے پاکستان کبھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کی "الیکشن تقریر" محض ملک کے قرضوں میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی۔ پھر الیکشن گزرنے کے بعد سودی ادائیگیوں کے لئے ٹیکس میں مزید اضافہ کیا جائے گا، جبکہ آج بھی پاکستان کے سالانہ ٹیکس کا آدھے سے زیادہ حصہ سودی ادائیگیوں میں خرچ ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں الیکشن سے پہلے مراعات اور ریلیف اور الیکشن کے بعد کمر توڑ مہنگائی اور ٹیکس میں اضافے کی بھیانک روایت کو صرف نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے ذریعے ہی توڑا جا سکتا ہے۔ خلافت تمام سودی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کو یکسر مسترد کرے گی اور غریب اور مقروض لوگوں سے کسی قسم کا کوئی بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ خلافت اسلام کے سنہری احکامات کے مکمل نفاذ، بشمول سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی کے اجرا کے ذریعے کمر توڑ مہنگائی کا بھی خاتمہ کرے گی۔ خلافت امت کے تمام تر وسائل کو ایک ریاست میں یکجا کر کے تیل کی قیمتوں کے تعین میں امریکہ کا اختیار بھی ختم کر دے گی۔

 

أقيموا_الخلافة#


#Time4Khilafah


#ReturnTheKhilafah


#YenidenHilafet

 

Wednesday, 29 Rajab 1443 AH - 02 March 2022 CE

 

Last modified onبدھ, 09 مارچ 2022 20:45

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک