حلب پاکستان آرمی کی حمایت اور مدد کا مستحق ہے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
مظلوم مسلمان ہماری افواج کی حمایت کے حق دار ہیں نا کہ مسلم دنیا کی مجرم حکومتیں
انڑ سرورسز پبلک ریلیشنز نے اپنی پریس ریلیز (PR495/2016-ISPR) میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودسے 18 دسمبر کو ملاقات کی ۔ اس پریس ریلیز میں یہ کہا گیا کہ دونوں ممالک اہم کھلاڑی ہیں اور “مسلم امہ کے حوالے سے اہم ذمے داریاں ہیں ” ، اور باجوہ نے “سعودی علاقائی سالمیت کے تحفظ ” کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔