الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

مردان میں پاک فوج پر امریکہ کا ایک اور حملہ!! دھماکوں کے ذریعے امریکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور شمالی وزیرستان آپریشن کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے

مردان کے ''ریمنڈ ڈیوس‘‘ نے ایک بار پھر فوج کو نشانہ بنایا۔ یہ وہی پرانی حکمت عملی ہے جس کے تحت امریکہ قبائلی عوام اور فوج میں انتقام کی آگ بھڑکا کر مسلمان کو مسلمان کے خلاف لڑا رہا ہے۔ اس فتنے کی جنگ سے امریکہ لطف اندوز ہو رہا ہے جس میں دونوں طرف مسلم خون بہایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ریمنڈ ڈیوس سے وہ موبائل سمز بھی برآمد ہوئی ہیں جن سے وہ عسکریت پسند وں سے رابطہ کرتا تھا۔ چنانچہ ثابت ہوا کہ ایک طرف تو امریکہ دہشت گردوں کے ذریعے شہری علاقے میں بم دھماکے کرواتا ہے اور فوج کو نشانہ بناتا ہے تو دوسری طرف وہ قبائلی علاقوں کے مسلمانوں پر ظالمانہ فوجی آپریشن مسلط کرتا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوتے ہیں، ہزاروں شہید کئے جاتے ہیں اور سینکڑوں گھروں اور دکانوں کو مارٹر گولوں اور لڑاکا جہازوں کی مدد سے صفہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس اور اس جیسے دیگر کرائے کے قاتل پاکستان میں امریکی جنگ کے کلیدی مہرے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کی رہائی کے لئے امریکی حکومت کی بلند ترین سطح سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اور اب تو یہ تک کہا جا رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی ''ایڈ‘‘ بند کر سکتا ہے۔ ایسا کرنا پاکستان اور پاکستانی فوج کے لئے نہایت ہی خوش آئند ہوگا کیونکہ پھر ہم دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ لڑنے کے بھی پابند نہ رہیں گے۔ امریکہ کی رسد کو جاری رکھنے کا بھی کوئی جواز باقی نہ رہے گا۔ یوں امریکہ کے پاس اس خطے سے نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ بچے گا اور اسی سے خطے کے مسلمانوں کی کایا پلٹے گی۔ ہم اہل طاقت میں موجود مخلص عناصر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ وہ ریمنڈ ڈیوس جیسے کرائے کے قاتل رہا کریں، جو پاکستان میں انتشار پھیلاتے ہیں اور نہ ہی وہ امریکہ کے اشارے پر شمالی وزیرستان آپریشن شروع کریں۔ اس کے برعکس انہیں چاہئے کہ وہ امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لئے خلافت قائم کرنے میں حزب التحریر کو مدد و نصرت فراہم کریں۔ تیونس اور مصر کے مظاہروں نے ثابت کر دیا ہے کہ محض نہتے عوام کو سڑکوں پر لا کر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، جب تک کہ اس ملک کے اہل طاقت یعنی فوج نصرت فراہم نہ کرے۔ یہی تبدیلی کا شرعی اور عملی طریقہ کار ہے جس پر حزب التحریر کاربند ہے۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

Read more...

شمائلہ بی بی کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ،غدار حکمران اور یہ کفریہ نظام ہے

کل ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم کی بیوہ، شمائلہ بی بی، نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ اس سے زیادہ افسوس ناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک مدعی نے انصاف نہ ملنے کی بنا پر اپنی زندگی اپنے ہی ہاتھوں ختم کر لی۔ اس خاتون نے مرنے سے قبل بیان دیا کہ اس نے یہ اقدام اس لئے کیا کہ حکومت اسے انصاف فراہم کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی تھی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنے ایجنٹ حکمرانوں کے ساتھ مل کر مقتولین کے ورثاء کو کیس کی عدم پیروی کے لئے دھمکیاں دے رہا تھا جس سے دل برداشتہ ہو کرشمائلہ نے احتجاجاً خودکشی کی۔ حکومت جان لے کہ عوام کسی طور پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کو قبول نہیں کریں گے۔ شمائلہ بی بی کے قاتل امریکہ، غدار حکمران اور یہ کفریہ نظام ہیں۔ ہم نام نہاد سول سوسائٹی اور ان سیاسی پارٹیوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا اس مردہ نظام کو ''خودمختار ججوں‘‘ کے ٹیکے نے نئی زندگی عطا کر دی؟ کیا لوگوں کو مفت اور فوری انصاف مہیا ہوگیا؟ عوام کو دو سال عدلیہ بحالی تحریک میں سڑکوں پر ذلیل و رسوا کر کے اور امریکی جنگ سے توجہ ہٹا کر انہوں نے کس کے ایجنڈے کی تکمیل کی؟ حزب التحریر نے اس وقت بھی عوام کو باور کرایا تھا کہ اس باطل نظام میں ''مخلص‘‘ ججوں کی تعیناتی سے انصاف مہیا نہیں کیا جاسکتا۔ یہ نظام تو اللہ کی شریعت کے بجائے اسمبلی میں بیٹھے کرپٹ اشرافیہ کی شریعت کو قانون کا ماخذ اور حلال و حرام کا مقیاس بنا تاہے۔ جس نظام کا بیج ہی کافر برطانیہ کا لگایا گیا ہو، اس میں سے طاہر اور پاکیزہ پھل کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ یہ نظام محض استعماراور کرپٹ حکومتی اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جس میں کبھی صدارتی اور سفارتی استثناء دیا جاتا ہے تو کبھی NRO کے ذریعے سیاہ کو سفید بنا دیا جاتا ہے۔ جبکہ خلافت کے نظام میں اللہ نے انسان سے قانون سازی کا اختیار چھین کر اس کرپشن کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ اسلام کی رو سے امریکہ جیسی کافر حربی ریاست سے سفارتی تعلقات تک استوار نہیں کئے جاسکتے تو سفارتی استثناء کا معاملہ تو بہت پیچھے رہ جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سرمایہ دارانہ نظام سمیت اکھاڑ کر اندھے کنویں میں دفن کر دیا جائے۔ صرف اسی صورت میں امریکہ سے نجات ممکن ہے۔ اے اہل طاقت! کیا تم لاہور میں اور ڈیورنڈ لائن پر امریکہ کے قتل عام پر چپ سادھے رہو گے؟ کیا تم دیکھتے نہیں کہ امریکہ تم سے کام بھی لیتا ہے اور جب چاہتا ہے تمہارے فوجی جوانوں کو بھون بھی ڈالتا ہے۔ تم جانتے ہو کہ سپلائی لائن کی شکل میں امریکہ کی شہ رگ تمہارے ہاتھ میں ہے تو کیا تم پھر بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہو گے؟! اٹھو اور پاکستان کے مسلمانوں کے تحفظ پر لئے گئے حلف کی پاسداری کرو اورحزب التحریر کو بیعت دے کر خلافت کا انعقاد کرو ۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے!!

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

 

Read more...

امریکی راج ختم کرو ایمبیسی، اڈے بند کرو کے شہریوں کی جانب سے لاھور، کراچی و اسلام آباد میں زبردست ریلیاں

 

تیونس اور مصر کے عوام کے مسلمانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے عوام بھی امریکی ایجنٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان میں امریکی راج کو ختم کرنے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں۔امت نے یہ ریلیاں حزب التحریرکے اراکین کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی ریلیاں نکالتے ہوئے نوجوانوں اور پروفیشنلز سمیت عوام کی کثیر تعدادنے پاکستان میں امریکی ایمبیسی اور اڈوں کو بند 'ریمنڈ ڈیوسوں‘ کو نکال باہر کرنے اور ایجنٹ حکمرانوں کو اکھاڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہریں نے کہا کہ ایجنٹ حکمرانوں نے پہلے ہی CIA، بلیک واٹراور ڈائن کورپ کے امریکی غنڈوں کو کھلے عام بم دھماکے کرنے اور شہریوں کو اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے، لیکن ریمنڈ ڈیوس اور اس کے دیگر غنڈ ے ساتھیوں کا پاکستان کے دل لاہور میں دن دیہاڑے تین شہریوں کو قتل کرنے نے ثابت کر دیا ہے کہ ان صلیبی امریکیوں کو پاکستان کے مسلمانوں کو گولیوں سے اڑانے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایجنٹ حکمرانوں نے امریکی صلیبیوں کو ؛
1) دنیا کی دوسرے بڑی ایمبیسی کے نام پرپاکستان میں فوجی اور جاسوسی کا اڈا بنانے کا پروانہ دے رکھا ہے۔
2) ملک بھر میں حکومتی سرپرستی میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے میں تعاون کیا، جوان دھماکوں اور قتل عام کی اصل ذمہ دار ہیں۔
3) جیکب آباد، تربیلا، FCہیڈکوارٹر وغیرہ میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔
4) ڈرون حملوں میں مسلمانوں کا مارنے کا ٹھیکہ دے رکھا ہے ، حتیٰ کہ زرداری کے مطابق''مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ اور گیلانی کے مطابق''ہم اسمبلی کے فلور پر احتجاج کریں گے اور پھر بھول جائیں گے۔‘‘
5) پاکستان کے گنجان علاقوں، کینٹونمنٹ اور حساس علاقوں میں گھومنے پھرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ وہ کھلے عام سیاستدانوں، پولیس افسران، بیوروکریسی، فوجی افسران، علماء اور قبائلی عمائدین سے مل کر ان کو ہدایات جاری کرتے ہیں اور نہ ماننے والے کوایجنٹ حکمرانو کے ذریعے نشانہ عبرت بنا دیتے ہیں
6) پاکستان کی معیشت پر کھلی اجارہ داری دے رکھی ہے، ان کے کہنے پر تیل، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، ادارے پرائیویٹائز ،RGSTکے نفاذ کی تیاریاں اور مختلف اشیا سے سبسڈی ہٹا کر معیشت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
اور ان سب پر مستزاد ، امریکی احکامات پر پاکستان کی مشرقی سرحد سے فوجیں ہٹا کر امریکہ کی خاطر شمالی وزیرستان کے آپریشن کیلئے افواج بھیجی جا رہی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی اہل طاقت افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی اس پکار پر ان امریکی ایجنٹ حکمرانو ، امریکی ایمبیسی اور اڈوں کو اکھاڑ پھینکیں۔ اور خلافت کو پاکستان میں قائم کر کے اس بیدار امت کوان کے غدار حکمرانوں سے چھڑائیں۔ مظاہرین نے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Read more...

غدار حکمرانو! تم کب تک امریکہ کے جوتے چاٹو گے!! امریکی کرائے کے قاتل کا تین شہریوں کو دن دیہاڑے بھون ڈالنا لاہور شہر پر ''ڈرون حملہ‘‘ ہے

حکومت نے پہلے ہی بلیک واٹر کو کھلے عام بم دھماکے کرنے اور شہریوں کو اٹھانے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے لیکن کل کے واقعے نے ثابت کر دیا کہ غدار حکمرانوں نے امریکیوں کو دن دیہاڑے قتل عام کا بھی لائسنس دے رکھا ہے۔ جس طرح حکومتِ پنجاب کے غدارِ اعلیٰ نے کرائے کے امریکی قاتل کو بچانے کے لئے پولیس کو استعمال کیا، اس کی اس سے زیادہ بدتر مثال نہیں مل سکتی۔ پولیس نے فوری طور پر مظلوم اور مقتول نوجوانوں کو ڈاکو قرار دے دیا۔ کسی نے یہ نہ پوچھا کہ اگر یہ ڈاکو تھے تو آخر انہیں گولیاں پشت میں کیوں لگیں؟ نہ ہی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ اندر سے فائر ہونے والی گولیوں کے نشان سامنے کی ونڈ سکرین میں کیوں ہیں جبکہ ڈاکے میں مزاحمت کی صورت میں دونوں اطراف کے شیشوں پر گولیاں لگنی چاہئے تھیں۔ یہ بھی پوچھنے کی زحمت نہ کی گئی کہ یہ امریکی قاتل مقتولین کی فلم اور تصاویر کیوں بنا رہا تھا۔ اس قتل نے عراق میں بلیک واٹر کے قتل عام کی دردناک یاد تازہ کر دی جہاں وہ جب چاہتے جسے چاہتے قتل کرتے تھے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا تھا۔ ہم سوال پوچھتے ہیں کہ آخر اب پاکستان میں مزید کیا ہونا باقی رہ گیا ہے؟! کیا اس سے بھی بڑی غداری ممکن ہے؟ پاکستان کی حکومتی پارٹیاں اور فرینڈلی اپوزیشن کی غداری مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کفریہ جمہوری نظام بھی بے نقاب ہو چکا ہے جو اِن کرائے کے قاتلوں کو قوانین کے ذریعے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ حکمران اب جنیوا کنونشن کی آڑ میں اس قاتل کو بچانے کی باتیں کر رہے ہیں حالانکہ وہ ڈپلومیٹک ویزے کے بجائے وزِٹ ویزے پر پاکستان آیا اور اسے کسی قسم کا سفارتی استثناء حاصل نہیں۔ تیونس میں ایک شخص کی خودکشی نے عوام کو حکمرانوں کو اکھاڑ کر پھینکنے پر مجبور کر دیا۔ اے مسلمانو! کیا یہ تین لاشیں تمہیں متحرک کرنے کے لئے کافی نہیں؟ اٹھو! اور پاکستان کی سڑکوں کو اپنے بابرکت قدموں سے بھر دو اور پاکستان کی اہلِ طاقت افواج کو مجبور کر دو کہ وہ تمہارے ساتھ مل کر ان غدار حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں۔ اے پاک فوج! اپنی ذمہ داری پوری کرو اور بیرکوں میں بیٹھ کر مسلمانوں کا قتلِ عام دیکھنے کے بجائے اِن غداروں کو گریبان سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دو اور خلافت کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کرو۔ صرف اسی طرح امریکہ کو خطے سے نکالا جاسکتا ہے ورنہ ذلت کبھی بھی ہمارا ساتھ نہ چھوڑے گی۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

 

Read more...

امت کسی صورت شمالی وزیرستان آپریشن قبول نہیں کریگی!!! جوبائڈن میڈیا سے کترا کر اور حکمرانوں کو آنکھیں دکھاکر واپس بھاگ گیا

امریکی نائب صدر جو بائڈن میڈیا کو سوال جواب کا موقع دیے بغیر محض ایک جوائنٹ پریس کانفرنس کر کے واپس بھاگ گیا۔ دوسری طرف میڈیا کو مصروف رکھنے کے لئے بنوں میں مسجد پر بم دھماکا بھی کروا دیا گیا جسے میڈیا میں پویس سٹیشن پر دھماکے کے طور پر پیش کیا گیا۔ حکمران اپنا غلامانہ اور شکست خوردہ بیان دھراتے رہے کہ ہم شمالی وزیرستان آپریشن اپنی مرضی کے مطابق کریں گے، جیسے اس سے قبل وہ تمام اہم فیصلے اپنی مرضی سے کرتے چلے آئے ہیں!! وکی لیکس نے حکمرانوں اور اپوزیشن لیڈروں کی امریکہ سے بچگانہ شکایتوں کا پول پہلے ہی کھول دیا ہے۔ اب وہ خودمختاری کا دعویٰ کرتے اچھے نہیں لگتے۔ ان ایجنٹ حکمرانوں کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ وہ شمالی وزیرستان میں ایک نئے آپریشن کے لئے کیا بہانہ بنائیں۔ درّے مارتی ویڈیو فلم، پریڈ گراؤنڈ مسجد کا قتل عام، اسلامی یونیورسٹی اور پشاور مینابازار کے بم دھماکے اور جی ایچ کیو پر حملہ وغیرہ جیسے کارڈز تو وہ پہلے ہی کھیل چکے ہیں اب حکومتی شعبدہ بازوں کی ٹوپی میں کوئی نیا شعبدہ بچا ہے یا نہیں؟! مصیبت یہ بھی ہے کہ پاکستان کے عوام امریکی عوام کی طرح سیاست سے نابلد بھی نہیں کہ انہیں بآسانی بدھو بنایا جاسکے! دوسری طرف سردیوں میں تین ہزار میگا واٹ کا مصنوعی شارٹ فال بھی پیدا کر دیا ہے جو ان حکمرانوں کی غداری کو عیاں کرنے کے لئے کافی ہے۔ عوام کے لئے زندگی کو مزید تکلیف دے بنانے کے لئے گیس کا مصنوعی بحران بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کچھ سوچنے سمجھنے کا موقع ہی نہ دیا جائے۔ ایسے میں حکومتی چمچے ہمیں امریکی لالی پاپ پر ہی خوش ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو پچاس ارب ڈال کا خسارہ، تیس ہزار جانوں کا نذرانہ دینے اور افغان اور کشمیر پالیسی پر یو ٹرن لینے کے بعد محض اس پر ہی خوش ہو جانا چاہئے کہ ہم نے امریکہ کو افغانستان میں بھارت نواز حکومت قائم کرنے سے روک رکھا ہے۔ کیا یہ ہے ہماری ''عظیم کامیابی‘‘؟! اس کو تو مونگ پھلی کے دانوں (peanuts) سے بھی تعبیر کرنا مذاق ہوگا۔ حزب التحریر حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ عوام شمالی وزیرستان آپریشن کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ وہ مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا قتل کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ وقت آگیا ہے کہ فوج میں موجود مخلص مسلمان آگے بڑھیں اور لڑکھڑاتے،زخمی اور بھوکے گدھ ، امریکہ، کو خلافت کے وار سے جہنم واصل کریں۔ یہ خلافت ہی ہوگی جو نہ صرف امریکہ کو خطے سے نکالے گی بلکہ اس کے شر سے پوری دنیا کو نجات دلائے گی۔

 

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

Read more...

پاکستان کی کایا پلٹنے کے لئے حزب التحریر کا اسلام پر مبنی 11 نکاتی ایجنڈا

پاکستان کے عوام کی ابتر حالت موجود استحصالی سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کا نتیجہ ہے۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس کرپٹ نظام اور حکمرانوں کو برقرار رکھتے ہوئے چند نکاتی ایجنڈے دینے سے حالات نہیں بدلیں گے۔ حزب التحریر نے صرف پاکستان کے مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی حالت بدلنے کے لئے اسلام کے متبادل نظام کی تفصیلات پیش کی ہیں اور اسی کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کی حالت بدلے گی۔ اسلام کے نفاذ کے سلسلے میں درج ذیل گیارہ نکات پاکستان کی کایا پلٹ دیں گے۔


۱۔ پاکستان میں خلافت قائم کرتے ہوئے شریعت اسلامی کا یک مشت اور مکمل نفاذ کیا جائے۔ خلافت فوری طور پر دیگر مسلمان ممالک کو اپنے اندر ضم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے گی۔ یہ امت کی وحدت ہی ہے جو امت کی طاقت ہے اور یہ خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں۔
۲۔ تیل، گیس، بجلی، کوئلے اور سونے کے وسائل سمیت تمام معدنیات کو عوامی اثاثہ جات قرار دے کر اسے بغیر کسی ٹیکس یا ہوش ربا منافع امت تک پہنچایا جائے۔ یوں نہ صرف مہنگائی میں کمی اور غربت کا خاتمہ ہوگا بلکہ انڈسٹری کو بھی نئی زندگی ملے گی۔
۳۔سود سمیت تمام غیر شرعی سرگرمیوں کاخاتمہ کیا جائے۔ نیز روپے کو ڈالر سے جدا کر کے اسے اسلام کے حکم کے مطابق سونے اور چاندی سے مربوط کیا جائے۔ یوں روپے کی قیمت میں استحکام پیدا ہوگا اور ڈالر کی ڈوبتی کشتی سے چھٹکارہ ملے گا۔
۴۔ جی ایس ٹی سمیت تمام بالواسطہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اسلام کے بلاواسطہ ٹیکس اور محاصل نافذ کئے جائیں۔ ان میں خراج، عشر، رکاز، حِمیٰ،جزیہ اور زکاۃ شامل ہیں۔ نیز ہر شہری کی بنیادی ضروریات کی ضمانت ریاست دیگی۔
۵۔ قانون سازی کا اختیار اللہ کے پاس ہے چنانچہ قومی اسمبلی اور سینٹ جیسے قانون ساز اداروں کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ وہی ادارے ہیں جن کے ذریعے امریکہ کبھی سترھویں ترمیم اور کبھی NRO کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ خلیفہ محض اللہ کی شریعت کو نافذ کرنے کا پابند ہوگا اور جمہوریت کے برخلاف اللہ کے قانون کے نفاذ کے لئے کسی اکثریتی ووٹ کی ضرورت نہ ہوگی۔
۶۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام استعماری ممالک کے سفارتخانوں کا خاتمہ کیا جائے اور ان سے تمام تعلقات ختم کر دئے جائیں۔
۷۔ دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے امریکی رسد کاٹی جائے اور پاکستانی فوج اور قبائلی مسلمانوں کے درمیان خانہ جنگی فوری طور پر بند کی جائے۔
۸۔ اقوام متحدہ سے، جو امریکہ کی لونڈی ہے، فوری طور پر کنارہ کشی اختیار کی جائے اور دیگر غیر استعماری ممالک سے دوطرفہ بنیاد پر تعلقات استوار کئے جائیں۔ نیز خارجہ پالیسی کی بنیاد اسلامی دعوت کو پوری دنیا تک پھیلانا ہوگا جس کا عملی طریقہ جہاد ہے۔
۹۔ فحاشی وعریانی پر مکمل پابندی عائد کرکے اور اس کے میڈیا سمیت تمام ذرائع مسدود کرکے معاشرے کو اسلامی بنیاد پر استوار کیا جائے۔
۱۰۔ انگریزکے چھوڑے عدالتی قوانین کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور شریعت کے مطابق تمام عدالتی فیصلے نمٹائے جائیں۔
۱۱۔ پرائمری تعلیم سب کے لئے مفت فراہم کی جائے جس کا محور اسلامی شخصیت پیدا کرنا اور دیگر سائنسی اور علمی فنون سے بچوں کو آراستہ کرنا ہو۔

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

 

Read more...

بن علی کی جابر حکومت کا خفیہ فرار اورتمام خونریزی کے بعد حکومت میں کھلم کھلا واپسی


17 جنوری2011ء کوتیونس کے پچھلے (اور اب نئے )وزیراعظم محمد غنوشی کی سربراہی میں حکومت بنانے کا اعلان کیا گیا ،جومفرور ظالم حکمران بن علی کا قریبی ساتھی تھا۔اس نئی حکومت کے ممبران کی اکثریت کاتعلق بن علی کی جابرانہ جماعت آر۔سی۔ڈی (RCD)سے ہے، اور اس نئی حکومت میں بن علی کی حکومت کے چھ وزراء کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے،جن میں وزارت برائے لیڈرشپ، دفاع، مالیات، اندرونی اور خارجہ امور شامل ہیں۔ غنوشی نے ان وزراء میں اپوزیشن پارٹیوں کے تین وزراء کو برائے نام وزارتیں دے کر شامل کر دیا تاکہ ایک دھوکہ دیا جائے گویاکہ قومی اتحاد ہو گیا ہے۔ چنانچہ بن علی کے خاص آدمی نے اس کے فرار کے بعد بھی اس کی اور پارٹی کی حکومت جاری رکھی۔


17 دسمبر2010ء سے مظاہروں کے آغاز کے بعد سے تیس طویل دنوں میں ان حکمرانوں نے خوب خون بہایا۔ یہ مظاہرے اس غربت، بھوک، بیماری، بے روزگاری اور خصوصاً جبر و ظلم کے نتیجے میں شروع ہوئے،جس نے لوگوں کو دیوار سے لگا دیا تھااورخاص طور پر نوجوان 'بوعزیزی‘ کو اس حد تک مجبور کر دیاتھاکہ اس نے تنگ آ کر خود کشی کر لی؛ جب حکومتی اہلکاروں نے اس کی وہ ریڑھی بھی چھین لی جس کے ذریعے وہ چند اشیاء فروخت کرکے مشکل سے زندہ رہنے کا سامان میسر کرتا تھا۔ اس کے نتیجے میں جابرانہ حکومت کے خلاف ایک عوامی بغاوت کا آغاز ہوا۔ اس سرزمین پر جہاں حکمران عوامی وسائل کو لوٹ کر ، عوام کو شدید غربت میں دھکیلتے ہوئے ،شاہانہ زندگی گزار رہے تھے، وہاں اب عوام اسلام کے تحت ایک عدل پر مبنی حکومت اور پرامن ومحفوظ زندگی کے متلاشی نظر آتے تھے۔


اے تیونس کے لوگو، اے مسلمانو!

تیونس کے عوام کی بہادری کی جڑیں تاریخ کی گہرائی میں پیوست ہیں۔ جب اللہ سبحانہ و تعالی نے انہیں اسلام کی نعمت عطا کی، تو یہ علاقہ اسلام کا نور پھیلانے والی شمع بن گیا۔ یہیں سے شمالی افریقہ اور اندلس کی آزادی کے شعلے بھڑکے۔ یہ ' عقبہ‘ کی سرزمین کہلایا، جو یہاں سے شمالی افریقہ تک اسلام کا پیغام لے کر گئے؛ یہاں تک کہ وہ بحرِاوقیانوس کے ساحل تک جا پہنچے اور وہاں پر ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے مخاطب ہو کر انہوں نے یہ تاریخی جملے ادا کئے: ''اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تمہارے پار لوگ موجود ہیں تو میں اپنے گھوڑے تمہارے پانیوں میں داخل کر دیتا اور ان لوگوں پر فتح حاصل کرتا‘‘۔
یہ ہے تیونس کا حقیقی درخشاں ماضی اور ایسے تھے اس کے جہاد کے متوالے فرزند!!

 

(رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالأَبْصَارُ) (النور:37 )

''(یعنی ایسے) لوگ جن کو اللہ کے ذکر اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے اور نہ خرید و فروخت وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جب دل (خوف و گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ‘‘


ذلت تیونس میں اس وقت داخل ہوئی جب کافر استعماریوں نے فرانس کی سرکردگی میں اس پر حملہ کر کے اسے1881ء میں عثمانی خلافت سے کاٹ ڈالا۔اس کے بعد ہی تیونس میں استعمار کے ہاتھوں کرپشن ،ظلم اور جبر کو فروغ ملا۔ تیونس کے بہادر مسلمانوں نے مزاحمت کی اور ہزاروں مسلمان صفیں باندھ کر دفاعی جنگ لڑتے ہوئے شہیدہوئے اور اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کی۔ جب بھی انہوں نے جہاد کی پکار سنی،اس پر فوراً لبیک کہا،یہاں تک کہ ا ﷲعزّوجل نے انہیں فتح سے نوازا اور فرانس شکست کھا کر ذلیل ورسوا ہو کر وہاں سے نکلنے پر مجبور ہوا۔ لیکن اس سے پیشتر کہ تیونس کے عوام اپنی فتح کا ثمر حاصل کرتے اور اسلام کی حکومت دوبارہ اس علاقے میں قائم ہوتی؛ وہیں کے ایک گروہ نے اپنا دین فرانس کے بجائے اب برطانیہ کے ہاتھوں بیچ کر تاج و تخت خرید لیا۔ یوں 'بور قیبۃ ‘ اور' بن علی‘ کی حکومتوں کا ظلم وجبر شروع ہوا جو بد ترین جبر تھا۔ تیونس مقامی حکومت کی لالچ کا پیٹ بھرنے کے لئے مالِ غنیمت اور بین الاقوامی طاقتوں کے تنازعات کے لئے میدانِ جنگ بن گیا۔ خصوصاً جب امریکہ نے اس کے سربراہ کی پشت پناہی شروع کر دی تاکہ اسے قدیم یورپ کے اثر سے نکالا جا سکے۔
ہم آج اس سب کو یاد کررہے ہیں جو کہ بِیت چکا ہے، لیکن آج ایک بار پھر بہایا جانے والا پاک لہو ضائع کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ لوگ اس جدوجہد کا ثمربن علی کی حکومت کی تبدیلی اور اسلامی حکومت کے قیام کی صورت میں حاصل کر پاتے اور امن وسکون کی زندگی گزارتے،ہم دیکھ رہے ہیں کہ بن علی کی حکومت ایک بار پھر لوٹ کر آ رہی ہے۔ یہ وہی پرانے چہرے ہیں جنہوں نے اس زمین کے تقدس کی حفاظت کی نہ لوگوں میں عدل قائم کیا۔


اے تیونس کے لوگو ،اے مسلمانو!

مسئلہ بن علی جیسے جابر شخص کا نہیں۔ مسئلہ انسان کا بنایا ہوا وہ نظام ہے جو وہ اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ یہی نظام ظالم و جابر حکمران پیدا کرتا ہے۔یہ ہر گز درست نہیں کہ تیونس کی مقدس سرزمین پر بہنے والے خون کو بھلا دیا جائے یا اس کا اثر ختم ہو جائے اورجابر حکمران کے اتحادی ایک بار پھر اقتدار حاصل کر لیں۔ کیا مبزّع، غنّوشاور قلّال اسی جابرانہ حکومت کے ستون نہیں؟ کیا یہ وزراء اس جبر اور خونریزی کے شریک اور گواہ نہ تھے جس کا بن علی نے حکم دیا تھا؟
اگر آپ ان لوگوں کی حکومت پر راضی ہو گئے جو اس خون کو بہانے کے ذمہ دار تھے، تو تیونس کی پاک زمین پر بہنے والا پاک خون آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ یہ آپ کو معاف نہیں کرے گا سوائے اسکے کہ آپ یہ احساس کر لیں کہ یہ کس لئے بہا گیا ہے۔ یعنی انسان کے بنائے ہوئے جابرانہ نظام کو اس کی جڑوں سے اکھاڑکر اس کی جگہ اﷲ کا حکم ؛خلافتِ راشدہ نافذ کرنے کے لئے۔ صرف تب ہی یہ زمین رب کے نور سے جگمگائے گی اور خیر تمام لوگوں تک پہنچے گا اور مسلمان اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ فتح سے خوش ہوں گے۔


اے تیونس کے لوگو، اے مسلمانو!
ایک مخلص راہنما اپنے عوام کو راستے سے بھٹکنے نہیں دیتا۔ حزب التحریر آپ کو پکارتی ہے کہ آپ اس پاک خون کی پکار کا جواب دیں جو آپ کی اس عظیم بغاوت کے تیس دنوں میں بہایا گیا ہے۔
یہ خون آپ کو پکارتا ہے کہ آپ انسان کے خود ساختہ جابرانہ نظام کے اپنے اوپر نفاذ پر خاموشی اختیار کر کے اس کو ضائع نہ کریں۔
یہ خون آپ کو پکارتا ہے کہ آپ اپنی سرزمین سے مغرب، اس کے آلہ کاروں، اس کے ایجنٹوں کے اثر و رسوخ اور قبضے کو اکھاڑ پھینکیں۔
یہ خون آپ کو پکارتا ہے کہ آپ پکارنے والے کی اس پکار کا جواب دیں یعنی اللہ کے حکم پر خلافت راشدہ کے قیام کی پکار کا ۔ تاکہ اللہ کا آپ کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا ہو اور آپ کو رسول اللہ ﷺ کی دی ہوئی خوش خبری حاصل ہو جائے۔
یہ خون آپ کو پکارتا ہے کہ اچھی زندگی گزارنے اور ذلت و رسوائی سے نجات کا واحد طریقہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین کو مسترد کر نا اور انسان کے رب کے قوانین پر چلنا ہے۔


(فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى* وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا )
''جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہو گا اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔ اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اُس کی زندگی تنگ ہو جائے گی ‘‘ (طہٰ :123-4 )


تو کیا آپ اس پکار کا جواب دیں گے؟

Read more...

حزب التحریر نےکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے

 

حزب التحریر نے آج کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جو بائڈن کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے پاکستان میں امریکہ کی مداخلت اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: ''بائڈن کی خوشامد ، غدّاری کی علامت؛ ''غدّارحکمرانون سے نجات ۔ خلافت‘‘ ؛ ''غدّار حکمران ۔ امریکہ کے لیے پاک فوج قربان‘‘ اور ''اے پاک فوج! امریکہ کو بھگاؤ، خلافت کو لاؤ‘‘ ۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائڈن مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو تیز کرنے کے لئے آیا ہے۔ حزب پہلے بھی عوام کو متنبہ کر چکی ہے کہ پاکستان میں جاری انتشار اور خانہ جنگی کے کیفیت کی اصل وجہ امریکہ کی خطے میں موجودگی ہے۔ جب تک امریکہ اور اس کی پرائیویٹ فوج کو خطے سے دھکے دے کر باہر نہیں نکالا جاتا پاکستان کے مسلمان سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری نظام گیلانی اور زرداری جیسے سیکولر جنونی اور کرپٹ حکمرانوں کو ہی مسند اقتدار پر بٹھاتا رہے گا جو عوام سے غداری کی بدترین مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ان غدار حکمرانوں سے نجات کے لئے خلافت قائم کی جائے جس کا عملی طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج میں موجود مخلص مسلمان افسروں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ حزب التحریر کو خلافت کے لئے نصرت دیں۔ یہ پاک فوج ہی ہے جو اس کفریہ استعماری نظام اور ان کے زرخرید غلام حکمرانوں کو تاریخ کے کوڑے دان کی نذر کر سکتی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں دعوت دی کہ وہ انصار ثانی بن کر پاکستان کو مدینہ ثانی بننے کے شرف سے ہمکنار کریں۔

مزید تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Read more...

امریکی احکامات پر مہمند ایجنسی میں جھڑپوں کا آغاز کر دیا گیا؛ شمالی وزیرستان آپریشن کی تیاریاں جاری!! بجلی اور گیس کا مصنوعی بحران اورخودکش دھماکے؛ غدار حکمرانوں کا فوجی آپریشن شروع کرنے کا آزمودہ نسخہ

امریکی صلیبی کمانڈرمائیک مولن کے پاکستان کے دورے کو ختم ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ اس کے احکامات رنگ لا نے لگے ہیں۔ غدار حکمرانوں نے فوجی آپریشن شروع کرنے کے اپنے آزمودہ نسخے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مہمند میں قتلِ عام کا آغاز ہو چکا جبکہ شمالی وزیرستان پر امریکی ڈکٹیشن میں آپریشن شروع کرنے کے لئے ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ 26دسمبر سے پورے پاکستان میں بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ یہ لوڈشیڈنگ ان حالات میں کی جا رہی ہے جب درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہے اور دن کے وقت بجلی کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ نیز موجودہ بجلی کی ڈیمانڈ بلا کسی دِقّت تھرمل بجلی سے پوری کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ڈیموں میں سیلاب کے بعد ابھی بھی خاطر خواہ پانی موجود ہے۔ اسی طرح گیس کی لوڈشیڈنگ بھی زور و شور سے جاری ہے جبکہ حکومت نہ تو گیس انڈسٹری کو دے رہی ہے نہ CNG سٹیشنوں کو اور نہ ہی گھریلو صارفین کو۔ پس آخر یہ گیس جا کہاں رہی ہے؟ ان خود ساختہ بحرانوں سے حکمران عوام کو اپنے مسائل میں الجھا کر قبائلی مسلمانوں میں فوجی آپریشن کے ظلم عظیم سے توجہ ہٹاتے ہیں۔ سیاسی تماشوں میں امت کو مصروف رکھنا بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے،جس میں حکومت کے اپنے بھائی بند جماعتوں کی اقتدار سے نام نہاد علیحدگی کے مصنوعی بحران شامل ہیں۔ دوسری جانب مختلف قبائلی علاقوں پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ اور جھڑپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کل چالیس سے زائد قبائلی اور دس سے زائد فوجی جوان جاں بحق ہوئے، اس قتلِ عام کو جواز مہیا کرنے کیلئے فوراً ہی خودکش حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حزب التحریر امت کو ہمیشہ کی طرح خبردار کرتی ہے کہ یہ خودکش حملے امریکہ اور غدار حکمرانوں کی ملی بھگت سے ایک مخصوص وقت میں آپریشن کا جواز گھڑنے کیلئے کروائے جاتے ہیں اور اس کیلئے ہمیشہ عوامی مقامات، درگاہوں، اسکولوں، اسلامک یونیورسٹی اور مساجد ہی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ صورتحال واضح ہے ، میڈیا اور افواج پاکستان کے مخلص افسران کو 'سرکاری سچ‘ کے جال سے باہر نکل کر ان آپریشنوں کے خلاف بند باندھنا ہوگا۔ ہم افواج پاکستان کے مخلص افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کوخلافت کے قیام کیلئے نصرت و مدد دینے کے لئے آگے بڑھیں۔ یہ خلافت کی افواج کے خالد، الفاتح، محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی ہونگے، جن کے سامنے کسی پیٹریاس، مولن، ڈناٹ، گیٹس اور مکرسٹل کو سر اونچا کرنے کی جراًت نہیں ہو گی اور وہ تمام مسلمان مقبوضہ علاقوں سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

 

عمران یوسفزئی
پاکستان می حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

Read more...

اے مسلمانو! یہ خط پاک فوج میں موجود اُن تمام مخلص لوگوں تک پہنچاؤ،جنہیں تم جانتے ہو خلافت کو قائم کرو، خواہ غدار حکمرانوں کو کتنا ہی ناگوار ہو

 

اے افسرانِ افواجِ پاکستان !


آپ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اور قابلِ ترین فوج کی قیادت کر رہے ہیں۔ آج مسلم افواج کے پاس ہی وہ مادی قوت موجود ہے جو خلافت کے قیام کے لیے درکار ہے۔ فی الواقع آپ اُن عظیم مرتبہ انصار کے جانشین ہیں جنہوں نے سیدنا محمدا کو مدینہ میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے نصرت دی تھی۔ پس آپ پر لازم ہے کہ آپ فی الفور حرکت میں آئیں اور پاکستان کے غدار حکمرانوں کو اکھاڑدیں۔ کیونکہ یہ غدار حکمران امریکہ اور بھارت کوسہارا دینے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگرچہ ان دونوں کی کمزوریاں آج پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو چکی ہیں، اوران کمزوریوں کے باوجود یہ حکمران اس شرمناک کام کے لیے مسلمانوں ہی کے وسائل کو استعمال کر رہے ہیں۔

 

اے افواجِ پاکستان کے افسران!

 

آج امریکہ کی صورتِ حال یہ ہے کہ اس کی معیشت ڈانواں ڈول ہے ، دوسری طرف وہ اس بات پر خوفزدہ ہے کہ افغانستان کہ جسے ''عالمی طاقتوں کا قبرستان ‘‘ کہا جاتا ہے ، میں اس کی شکست اس کی سرمایہ دارانہ سلطنت کے لیے تباہی کا پیغام لائے گی۔ اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ ماضی کے روس اور برطانیہ کہ مانندآج امریکہ افغانستان کی دلدل سے اپنے آپ کو نکالنے کے لیے بے پناہ وسائل خرچ کرنے پر مجبور ہو چکاہے۔
تاہم بجائے یہ کہ افغانستان میں امریکی قبضے کواپنی موت مرنے دیا جائے ،پاکستان کے غدارحکمران خطے میں امریکہ کے قدم مضبوط کرنے کی پوری کو شش کر رہے ہیں۔ ٹریننگ اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے بہانے اِن غدار حکمرانوں نے امریکہ کو پاکستان میں اس حد تک رسائی مہیا کر دی ہے کہ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ امریکی افسر پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)میں آستینیں چڑھائے گھوم پھر رہے ہیں، گویا کہ وہ اپنے گھر کے لان میں ہوں۔ امریکی فوجی میرینز بلوچستان میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی اور اپنی سپلائی لائن کی حفاظت کے لیے چمن بارڈر کے ملحقہ علاقے کا احاطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس افسر بکتر بند گاڑیوں میں بیٹھ کر آپریشن اورڈرون حملوں کے لیے براہِ راست ہدایات دے رہے ہیں ، ان گاڑیوں پرگرمیوں میں ائر کنڈیشنڈ لگے ہوئے نظر آتے ہیں! امریکی ائیر فورس اہلکار مستقل طور پرجیکب آباد میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اورامریکہ کی پرائیویٹ فوجی تنظیمیں پاکستان کے بازاروں، مساجد اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دھماکوں کانشانہ بنا کر پاکستان کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہیں۔ امریکہ کے فوجی اور انٹیلی جنس عہدیدار دبئی کے راستے پاکستان میں اُمڈتے چلے آ رہے ہیں ، اور یہ ایک طے شدہ معاہدے کے تحت ہو رہا ہے جو پاکستان کے غدار حکمرانوں نے امریکہ سے کر رکھا ہے۔ اور اے بھائیو! یہ تو اس سنگین صورتِ حال کی محض چند مثالیں ہیں۔


امریکہ کی اپنی فوج بہادری کی صفت سے عاری ہے اور امریکہ کے مغربی اتحادی اس جنگ سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں، چنانچہ پاکستان کے حکمران ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکہ کی اس غلیظ اور کٹھن جنگ کا تمام تر بوجھ آپ کے کندھوں پر لاد رہے ہیں۔ امریکہ کو آپ کی کس قدر ضرورت ہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ قندھار میں امریکی آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے شمالی وزیرستان میں طے شدہ آپریشن میں تاخیر کی وجہ سے اوبامہ اس بات پر مجبور ہو گیا ہے کہ وہ افغانستان سے اپنی افواج کے کچھ حصے کی واپسی میں تاخیر کرے۔ ان غدارحکمرانوں نے پاکستان میں جنگی فضاء قائم کر رکھی ہے تاہم یہ جنگ قابض کافر امریکی فوجیوں اور مسلمانوں کے درمیان نہیں جیسا کہ ہونا چاہیے ، بلکہ یہ جنگ پاکستانی افواج اور قبائلی علاقے کے لوگوں کے درمیان لڑی جارہی ہے اور دونوں طرف مسلمان ہی مارے جا رہے ہیں۔


ان غدارحکمرانوں کی طرف سے امریکہ کی ایک اور خدمت یہ ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپاکر، دھوکے،رشوت اور دھمکی کے ذریعے آپ کو جنگ پر آمادہ کیا۔ ان غدار حکمرانوں نے اس بات کو ہوا دی کہ امریکہ پاکستان کو توڑنے کی شروعات کر سکتا ہے اور پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں پر قبضہ کر سکتا ہے ،اور اسے امریکہ کی مدد جاری رکھنے کے لیے مجبوری کے طور پر پیش کیا۔ اوراگرچہ یہ امریکہ کی مدد اور پاکستان کے راستے امریکی افواج کواسلحے اور خوراک کی فراہمی ہی ہے کہ جس کی بنا ء پر امریکہ پاکستان کے اندر تک رسائی حاصل کرنے اور اپنی جڑوں کو پھیلانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔ غدار حکمران یہ توجیح بھی پیش کرتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کی مدد کرنے پر مجبور ہے کیونکہ ہم معیشتی طور پر لاچار ہیں اورہاتھ پھیلانے والا اپنی مرضی کی شرطیں نہیں رکھ سکتا(Beggers are not choosers)۔ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ یہ خطہ ایسے وسائل سے مالامال ہے جو پاکستان کو عالمی طاقت بنانے کے لیے کافی ہیں اور اگرچہ ان وسائل کا موجود ہونا اُن وجوہات میں سے ایک ہے کہ جس کی وجہ سے امریکہ نے اس جنگ کا آغاز کیا تھا۔ درحقیقت استعماری مغربی سرمایہ دارممالک کی طرف سے دیے جانے والے قرضوں کے ساتھ منسلک شرائط کا مقصد قرض لینے والے ممالک کے قیمتی وسائل کو چوسنا ہوتا ہے۔


اے افواجِ پاکستان کے افسران!

 

جہاں تک بھارت کا تعلق ہے ، تو ساٹھ سال کی جابرانہ اور متعصب ہندو حکمرانی کے بعد آج بھارت کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ بھارت سابقہ کسی بھی دور سے زیادہ کمزور اور نازک ہے ۔ اس میں کئی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جو اسے توڑنا چاہتی ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت ضروری وسائل سے محروم ہے اور اپنی گیس اور تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسلامی علاقوں کا مرہونِ منت ہے ، اور معدنی وسائل کے لیے سمندری اور زمینی گزرگاہوں کے سلسلے میں اس کا انحصار اسلامی علاقوں پر ہے۔


لیکن بھارت کی جابرانہ حکمرانی کے خاتمے کی بجائے پاکستان کے غدار حکمرانوں نے بھارت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے، ان غدار حکمرانوں کا یہ اقدام امریکہ کی خاطر ہے جو بھارت کو اپنے دائرہ اثر میں لانا چاہتا ہے اور چین اور مستقبل میں اُبھرنے والی خلافت کا سدِ باب کرنا چاہتا ہے۔ پس پاکستان کے غدار حکمرانوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا کہ وہ مجاہدینِ کشمیر کا تعاقب کریں اور انہیں قید و گرفتار کریں۔ غدار حکمرانوں نے ہندو ریاست کو موقع فراہم کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر باڑ لگا کر مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مضبوط بنا لے، یہ ہندوریاست کے لیے ایک ایسی کامیابی تھی کہ جس کے وہ نہ تو حقدار تھے اور نہ ہی وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پرکبھی ایسا کرسکتے تھے۔ اور غدار حکمرانوں نے افغانستان پر امریکہ کے قبضے کو تحفظ فراہم کیا جس کے نتیجے میں ہی بھارت کو افغانستان میں داخل ہو نے کا موقع ملا اور اس نے وہاں اپنے قونصلیٹ قائم کرلیے ، جہاں سے بھارتی انٹیلی جنس بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بدامنی اورانتشار پھیلانے کے لیے کاروائیاں کرتی ہے۔

 

اے افواجِ پاکستان کے افسران!

 

یہ غدار حکمران کفار کے اس طرح اتحادی بنے ہوئے ہیں گویا کہ وہ مسلمانوں کے لیے قوت اور بھلائی کا باعث ہیں۔ جب کہ حقیقت میں کفار کا ساتھ دینا کمزوری، مایوسی اور ذلت کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد فرمایا:

 

(مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ )

''ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا دوسروں سے دوستی کی اس مکڑی کی طرح ہے جس نے اپنا گھر بن لیا اور یقیناًگھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے اگر یہ لوگ جانتے ہوتے‘‘(العنکبوت: 41 )


آپ پر لازم ہے کہ آپ ان غدار حکمرانوں کے ہاتھ کوروکیں اوران کی طرف سے امت کے دشمنوں کو فراہم کی جانے والی تمام تر مددو حمایت کا خاتمہ کر دیں۔ صورتِ حال آپ کے حق میں ہے ، آپ کا دشمن زمیں بوس ہو رہا ہے اور آپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ آپ اپنی قوت کا انداز ہ اس حقیقت سے کر سکتے ہیں کہ آپ نے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں امریکی اور بھارتی مداخلت کا سامنا کیا جبکہ اسی وقت آپ سیلاب اور ان غدارحکمرانوں کے ہاتھوں بھی آزمائے جا رہے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ ایک مسلمان فوج ہیں جو فتح اور شہادت پر یقین رکھتی ہے ، یہ یقین آپ کی طاقت کوکئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اسلام کے جذبات آپ کے اندر گہرائی سے پیوست ہیں ،یہی وجہ ہے کہ آپ نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کافر ہندوؤں سے ہونے والے جہاد کی وجہ سے کسی سپاہی نے فوج کو خیر باد کہہ دیا ہو، مگر آپ نے قبائلی علاقوں میں امریکہ کی خاطر مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے دوران کثرت سے فوج میں اس بات کا مشاہدہ کیا۔ یہ وہ اسلامی جذبات ہیں جن سے امریکہ ڈرتا ہے اور ان جذبات کو آپ کے دل سے کھرچ دینا چاہتا ہے۔


اے افواجِ پاکستان کے افسران!

 

آپ میں سے کچھ لوگ ان غدار حکمرانوں اور کافر امریکیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس بات کی مکمل آگاہی رکھنے کے باوجودکہ یہ کتنا شر انگیز کام ہے۔ وہ محض دنیاوی مال و منصب کی خاطر اِن غدارحکمرانوں اورقابض کفارکو سہارا دے رہے ہیں۔ پس وہ یہ جان لیں کہ اللہ کے اِذن سے خلافت جلد قائم ہونے والی ہے ،پھر اُمت غدارحکمرانوں کے ساتھ انہیں بھی سزا دے گی۔ اور یہ بھی جان لیں کہ اللہ کا عذاب تو دنیا کی کسی بھی سزا سے کہیں شدید ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

 

(فَاَذَاقَہُمُ اللّٰہُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ)

''پھر اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں بھی رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا ہے ،کاش وہ جانتے ہوتے‘‘ (الزمر:26)


جبکہ آپ میں سے کچھ لوگ خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور اُس قوت کو ضائع کر رہے ہیں جو اللہ نے انہیں عطا کر رکھی ہے۔ اس کے متعلق ان سے اُس دن سوا ل کیا جائے گا جس دن اعمال نامے تولے جائیں گے۔ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ فرعون کے لشکر یوں کا حشر فرعون کے ساتھ ہی ہوا کہ جس کی وہ اطاعت کر رہے تھے؟ کیا یہ دنیا اور اس کی عارضی خوشیاں انہیں آخرت کی ہمیشہ کی نعمتوں سے غافل کیے ہوئے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

 

(یٰٓااَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَا لَکُمْ اِذَا قِیْلَ لَکُمُ انْفِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اثَّاقَلْتُمْ اِلَی الْاََرْضِط اَرَضِیْتُمْ بِالْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا مِنَ الْاٰخِرَۃِ ج فَمَا مَتَاعُ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَۃِ اِلاَّ قَلِیْلٌ)

''اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تو تم زمین پر گرے جاتے ہو، کیا تم آخرت کو چھوڑ کر دنیا کی زندگی پر خوش ہوگئے ہو ۔ دنیا کی زندگی کا فائدہ تو آخرت کے مقابلے میں بہت ہی قلیل ہے‘‘(التوبۃ: 38)


جب کہ آپ میں سے کچھ وہ ہیں جو دشمن کی شکست اور مسلمانوں کی فتح کے انتہائی آرزو مند ہیں۔ پس اب ہی وہ وقت ہے اے محترم بھائیو! اب ہی وہ وقت ہے کہ آپ خلافت کے قیام کے لییحزب التحریر کو نصرت دینے کی طرف جلدی کریں۔ اللہ آپ کے ذریعے وہ دن جلد دکھائے جب مجرموں اورغداروں کاتمام شر اورباطل ،اسلام کی سچائی کے ہاتھوں نیست و نابود ہو جائے گا، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

 

(لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ)

''تاکہ اللہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کو مٹا دے، خواہ مجرموں کو کتنا ہی ناگوار ہو‘‘(الانفال: 8)

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک