لیبیا میں پُرفریب مصالحت کی تلاش
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
14 فروری 2017 کو افریقہ پورٹل نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ، لیبیا کے بحران پر مصری کمیٹی کے سربراہ، جنرل محمود حجازی جو کہ مصری افواج کے چیف آف سٹاف بھی ہیں، نے یہ اعلان کیا کہ کمیٹی پچھلے دو دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد کچھ نتائج پر پہنچ گئی ہے۔ یہ ملاقاتیں ایوان نمائندگان کی سربراہ عاقیلہ صالح ، نام نہاد لیبیا کے فوجی کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اور مصالحتی حکومت کی صدارتی کونسل کے چیرمین فائز السراج سے ہوئیں۔