الإثنين، 20 رجب 1446| 2025/01/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکہ

افغانستان میں امریکہ و بھارت کی موجودگی کی قیمت پاکستان کے مسلمان اپنے خون سے ادا کررہے ہیں

12 نومبر 2016بروز ہفتہ کراچی سے 250 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکے میں 52 افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اس وحشیانہ بم دھماکے کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور مقتولین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

Read more...

ہندو ریاست کے ہاتھوں سات مسلمان سپاہی شہید ہوگئے

اگر اب بھی وقت نہیں آیا کہ بھارتی غرور کو خاک میں ملا کر کشمیر کو آزاد کرایا جائے تو پھر وہ وقت کب آئے گا؟

 13نومبر 2016کی شب کو لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کے دوران سات پاکستانی سپاہی شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ،”پچھلی رات بھمبر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں سات سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا”

Read more...

امریکی انتخابات اور پاکستان

غلام اپنے نئے آنے والے آقا کی خوشیاں منا رہے ہیں - 

ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدراتی انتخاب میں کامیابی پر وزیر اعظم نواز شریف نے مبارک باد دینے میں بہت پھرتی دیکھائی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ،”وزیر اعظم محمد نواز شریف امریکہ کے منتخب صدر جناب ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2016 کے صدراتی انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں”

Read more...

جمہوری نظام لیوسین میں ہم پر مسلط کیا جانے والا انگریز کا منصوبہ ہے

   29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ ایسے وقت میں منایہ گیا کہ جب  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی اثرات اب تک محسوس کیے جارہے ہیں اوراس نظام کی ناکامی کی بحث،باہمی اختلافات،دہشتگردی،غربت و افلاس اور بد اعتمادی کی بازگشت لوگوں کی زندگیوں پربری طرح سے اثرانداز ہیں۔ نظام جمہوریت جو اس وقت مسلمانوں پر مسلط کیا گیا ہے اس کی بنیاد کہنے کوتو عوام کی مرضی پر مبنی دیکھائی دیتی ہے مگر درحقیقت اس نظام نے اللہ ا اور اس کے احکامات سے دوری،غربت و افلاس،افراتفری اور ظلم کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

Read more...

چین کی آمرانہ حکومت نے ایغور کے مسلمان بچوں کے خلاف الحاد کی مہم تیز کر دی

چین کی آمرانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  یکم نومبر کو مسلم اکثریت والے صوبےسنکیانگ میں نئے تعلیمی ضوابط  نافذ کرے گی جس کے تحت ان والدین  کو سزا دے گی جو اپنے بچوں کو دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیےحوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ الحاد پر مبنی حکومت نے لوگوں کو کہا کہ وہ اپنے ہمسائیوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی اطلاعپولیس کو دیں اگر وہ "نابالغ بچوں کے لیے کسی قسم کی دینی سرگرمیوں میں شمولیت کا اہتمام کریں، ان میں اس کی دلچسپی پیدا کریں یا پھر ان کو مجبور کریں"۔

 

Read more...

انتہا ہوگئی اس فریب اور منافقت کی، اور ہم تم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام بے نقاب کیا جائے جو چھپایا جا رہا ہے

   پٹروفیک کمپنی کرکنہ  میں اپنا صدر دفتر بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس خبر کے بے نقاب ہونے کے تھوڑے ہی وقت میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح تمام میڈیا  پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں واویلا اور ماتم گری کا ایک بھونچال سا برپا ہو گیا۔ یہ سب اس صورت میں ہوا کی صورتحال ایسی نہ تھی کہ جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا جاتا اورابھی تو اس فیصلے کی تصدیق نہ تو  حکومت اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ حکومتی ایماء پر چلنے والے میڈیا نے اس انداز میں سیاسی منظرنامے کو استعماری کمپنی کے حق میں موڑا کہ حکومتی مذاکراتی نمائندگان برطانوی سامراج کے آلۂ کار اور غلام نظر آنے لگے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک